صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (254) از سورہ الرعد

آیات 35 سے 42 تک

47 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الرعد کی آیت (35) کی تفسیر

﴿ ۞ مَثَلُ الجَنَّةِ الَّتى وُعِدَ المُتَّقونَ ۖ تَجرى مِن تَحتِهَا الأَنهٰرُ ۖ أُكُلُها دائِمٌ وَظِلُّها ۚ تِلكَ عُقبَى الَّذينَ اتَّقَوا ۖ وَعُقبَى الكٰفِرينَ النّارُ ﴾

اس جنت کی صفت، جس کا وعده پرہیزگاروں کو دیا گیا ہے یہ ہے کہ اس کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہیں۔ اس کا میوه ہمیشگی واﻻ ہے اور اس کا سایہ بھی۔ یہ ہے انجام پرہیزگاروں کا(1) ، اور کافروں کا انجام کار دوزخ ہے.

سورہ الرعد کی آیت (36) کی تفسیر

﴿ وَالَّذينَ ءاتَينٰهُمُ الكِتٰبَ يَفرَحونَ بِما أُنزِلَ إِلَيكَ ۖ وَمِنَ الأَحزابِ مَن يُنكِرُ بَعضَهُ ۚ قُل إِنَّما أُمِرتُ أَن أَعبُدَ اللَّهَ وَلا أُشرِكَ بِهِ ۚ إِلَيهِ أَدعوا وَإِلَيهِ مَـٔابِ ﴾

جنہیں ہم نے کتاب دی ہے(1) وه تو جو کچھ آپ پر اتارا جاتا ہے اس سے خوش ہوتے ہیں(2) اور دوسرے فرقے اس کی بعض باتوں کے منکر ہیں(3)۔ آپ اعلان کر دیجئے کہ مجھے تو صرف یہی حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اور اس کے ساتھ شریک نہ کروں، میں اسی کی طرف بلا رہا ہوں اور اسی کی جانب میرا لوٹنا ہے.

سورہ الرعد کی آیت (37) کی تفسیر

﴿ وَكَذٰلِكَ أَنزَلنٰهُ حُكمًا عَرَبِيًّا ۚ وَلَئِنِ اتَّبَعتَ أَهواءَهُم بَعدَما جاءَكَ مِنَ العِلمِ ما لَكَ مِنَ اللَّهِ مِن وَلِىٍّ وَلا واقٍ ﴾

اسی طرح ہم نے اس قرآن کو عربی زبان کا فرمان اتارا ہے(1) ۔ اگر آپ نے ان کی خواہشوں(2) کی پیروی کر لی اس کے بعد کہ آپ کے پاس علم آچکا ہے(3) تو اللہ (کے عذابوں) سے آپ کو کوئی حمایتی ملے گا اور نہ بچانے واﻻ.(4)

سورہ الرعد کی آیت (38) کی تفسیر

﴿ وَلَقَد أَرسَلنا رُسُلًا مِن قَبلِكَ وَجَعَلنا لَهُم أَزوٰجًا وَذُرِّيَّةً ۚ وَما كانَ لِرَسولٍ أَن يَأتِىَ بِـٔايَةٍ إِلّا بِإِذنِ اللَّهِ ۗ لِكُلِّ أَجَلٍ كِتابٌ ﴾

ہم آپ سے پہلے بھی بہت سے رسول بھیج چکے ہیں اور ہم نے ان سب کو بیوی بچوں واﻻ بنایا تھا(1) ، کسی رسول سے نہیں ہو سکتا کہ کوئی نشانی بغیر اللہ کی اجازت کے لے آئے(2)۔ ہر مقرره وعدے کی ایک لکھت ہے.(3)

سورہ الرعد کی آیت (39) کی تفسیر

﴿ يَمحُوا اللَّهُ ما يَشاءُ وَيُثبِتُ ۖ وَعِندَهُ أُمُّ الكِتٰبِ ﴾

اللہ جو چاہے مٹا دے اور جو چاہے ﺛابت رکھے، لوح محفوظ اسی کے پاس ہے.(1)

سورہ الرعد کی آیت (40) کی تفسیر

﴿ وَإِن ما نُرِيَنَّكَ بَعضَ الَّذى نَعِدُهُم أَو نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِنَّما عَلَيكَ البَلٰغُ وَعَلَينَا الحِسابُ ﴾

ان سے کیے ہوئے وعدوں میں سے کوئی اگر ہم آپ کو دکھا دیں یا آپ کو ہم فوت کر لیں تو آپ پر تو صرف پہنچا دینا ہی ہے۔ حساب تو ہمارے ذمہ ہی ہے.

سورہ الرعد کی آیت (41) کی تفسیر

﴿ أَوَلَم يَرَوا أَنّا نَأتِى الأَرضَ نَنقُصُها مِن أَطرافِها ۚ وَاللَّهُ يَحكُمُ لا مُعَقِّبَ لِحُكمِهِ ۚ وَهُوَ سَريعُ الحِسابِ ﴾

کیا وه نہیں دیکھتے؟ کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آرہے ہیں(1) ، اللہ حکم کرتا ہے کوئی اس کے احکام پیچھے ڈالنے واﻻ نہیں(2)، وه جلد حساب لینے واﻻ ہے.

سورہ الرعد کی آیت (42) کی تفسیر

﴿ وَقَد مَكَرَ الَّذينَ مِن قَبلِهِم فَلِلَّهِ المَكرُ جَميعًا ۖ يَعلَمُ ما تَكسِبُ كُلُّ نَفسٍ ۗ وَسَيَعلَمُ الكُفّٰرُ لِمَن عُقبَى الدّارِ ﴾

ان سے پہلے لوگوں نے بھی اپنی مکاری میں کمی نہ کی تھی(1) ، لیکن تمام تدبیریں اللہ ہی کی ہیں، جو شخص جو کچھ کر رہا ہے اللہ کے علم میں ہے(2)۔عنقريب کافروں کو معلوم ہو جائے گا کہ (اس) جہان کی جزا کس کے لئے ہے؟

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 249 آیات : 1 سے 5 صفحہ : 250 آیات : 6 سے 13 صفحہ : 251 آیات : 14 سے 18 صفحہ : 252 آیات : 19 سے 28 صفحہ : 253 آیات : 29 سے 34 صفحہ : 254 آیات : 35 سے 42 صفحہ : 255 آیات : 43 سے 43