صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ البقرہ کی آیت (1) کی تفسیر
﴿ الم ﴾
الم(1)
سورہ البقرہ کی آیت (2) کی تفسیر
﴿ ذٰلِكَ الكِتٰبُ لا رَيبَ ۛ فيهِ ۛ هُدًى لِلمُتَّقينَ ﴾
اس کتاب (کے اللہ کی کتاب ہونے) میں کوئی شک نہیں(1) پرہیزگاروں کو راه دکھانے والی ہے۔(2)
سورہ البقرہ کی آیت (3) کی تفسیر
﴿ الَّذينَ يُؤمِنونَ بِالغَيبِ وَيُقيمونَ الصَّلوٰةَ وَمِمّا رَزَقنٰهُم يُنفِقونَ ﴾
جو لوگ غیب پر ایمان ﻻتے ہیں(1) اور نماز کو قائم رکھتے ہیں(2) اور ہمارے دیئے ہوئے (مال) میں سے خرچ کرتے ہیں۔(3)
سورہ البقرہ کی آیت (4) کی تفسیر
﴿ وَالَّذينَ يُؤمِنونَ بِما أُنزِلَ إِلَيكَ وَما أُنزِلَ مِن قَبلِكَ وَبِالءاخِرَةِ هُم يوقِنونَ ﴾
اور جو لوگ ایمان ﻻتے ہیں اس پر جو آپ کی طرف اتارا گیا اور جو آپ سے پہلے اتارا گیا(1) ، اور وه آخرت پر بھی یقین رکھتے ہیں۔
سورہ البقرہ کی آیت (5) کی تفسیر
﴿ أُولٰئِكَ عَلىٰ هُدًى مِن رَبِّهِم ۖ وَأُولٰئِكَ هُمُ المُفلِحونَ ﴾
یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ فلاح اور نجات پانے والے ہیں۔(1)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔