صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (489) از سورہ الزخرف

آیات 1 سے 10 تک

52 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الزخرف کی آیت (1) کی تفسیر

﴿ حمٓ ﴾

حٰم.

سورہ الزخرف کی آیت (2) کی تفسیر

﴿ وَٱلْكِتَٰبِ ٱلْمُبِينِ ﴾

قسم ہے اس واضح کتاب کی.

سورہ الزخرف کی آیت (3) کی تفسیر

﴿ إِنَّا جَعَلْنَٰهُ قُرْءَٰنًا عَرَبِيًّۭا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ ﴾

ہم نے اس کو عربی زبان کا قرآن بنایا ہے(1) کہ تم سمجھ لو.

سورہ الزخرف کی آیت (4) کی تفسیر

﴿ وَإِنَّهُۥ فِىٓ أُمِّ ٱلْكِتَٰبِ لَدَيْنَا لَعَلِىٌّ حَكِيمٌ ﴾

یقیناً یہ لوح محفوظ میں ہے اور ہمارے نزدیک بلند مرتبہ حکمت(1) والی ہے.

سورہ الزخرف کی آیت (5) کی تفسیر

﴿ أَفَنَضْرِبُ عَنكُمُ ٱلذِّكْرَ صَفْحًا أَن كُنتُمْ قَوْمًۭا مُّسْرِفِينَ ﴾

کیا ہم اس نصیحت کو تم سے اس بنا پر ہٹالیں کہ تم حد سے گزر جانے والے لوگ ہو.(1)

سورہ الزخرف کی آیت (6) کی تفسیر

﴿ وَكَمْ أَرْسَلْنَا مِن نَّبِىٍّۢ فِى ٱلْأَوَّلِينَ ﴾

اور ہم نے اگلے لوگوں میں بھی کتنے ہی نبی بھیجے.

سورہ الزخرف کی آیت (7) کی تفسیر

﴿ وَمَا يَأْتِيهِم مِّن نَّبِىٍّ إِلَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ ﴾

جو نبی ان کے پاس آیا انہوں نے اس کا مذاق اڑایا.

سورہ الزخرف کی آیت (8) کی تفسیر

﴿ فَأَهْلَكْنَآ أَشَدَّ مِنْهُم بَطْشًۭا وَمَضَىٰ مَثَلُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴾

پس ہم نے ان سے زیاده زور آوروں(1) کو تباه کر ڈاﻻ اور اگلوں کی مثال گزر چکی ہے.(2)

سورہ الزخرف کی آیت (9) کی تفسیر

﴿ وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ خَلَقَهُنَّ ٱلْعَزِيزُ ٱلْعَلِيمُ ﴾

اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو یقیناً ان کا جواب یہی ہوگا کہ انہیں غالب و دانا (اللہ) نے ہی(1) پیدا کیا ہے.

سورہ الزخرف کی آیت (10) کی تفسیر

﴿ ٱلَّذِى جَعَلَ لَكُمُ ٱلْأَرْضَ مَهْدًۭا وَجَعَلَ لَكُمْ فِيهَا سُبُلًۭا لَّعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ﴾

وہی ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو فرش (بچھونا)(1) بنایا اور اس میں تمہارے لیے راستے کردیے تاکہ تم راه پالیا کرو.(2)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 489 آیات : 1 سے 10 صفحہ : 490 آیات : 11 سے 22 صفحہ : 491 آیات : 23 سے 33 صفحہ : 492 آیات : 34 سے 47 صفحہ : 493 آیات : 48 سے 60 صفحہ : 494 آیات : 61 سے 73 صفحہ : 495 آیات : 74 سے 89