صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (113) از سورہ المائدہ

آیات 32 سے 36 تک

175 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ المائدہ کی آیت (32) کی تفسیر

﴿ مِن أَجلِ ذٰلِكَ كَتَبنا عَلىٰ بَنى إِسرٰءيلَ أَنَّهُ مَن قَتَلَ نَفسًا بِغَيرِ نَفسٍ أَو فَسادٍ فِى الأَرضِ فَكَأَنَّما قَتَلَ النّاسَ جَميعًا وَمَن أَحياها فَكَأَنَّما أَحيَا النّاسَ جَميعًا ۚ وَلَقَد جاءَتهُم رُسُلُنا بِالبَيِّنٰتِ ثُمَّ إِنَّ كَثيرًا مِنهُم بَعدَ ذٰلِكَ فِى الأَرضِ لَمُسرِفونَ ﴾

اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل پر یہ لکھ دیا کہ جو شخص کسی کو بغیر اس کے کہ وه کسی کا قاتل ہو یا زمین میں فساد مچانے واﻻ ہو، قتل کر ڈالے تو گویا اس نے تمام لوگوں کو قتل کردیا، اور جو شخص کسی ایک کی جان بچا لے، اس نے گویا تمام لوگوں کو زنده کردیا(1) اور ان کے پاس ہمارے بہت سے رسول ﻇاہر دلیلیں لے کر آئے لیکن پھر اس کے بعد بھی ان میں کے اکثر لوگ زمین میں ﻇلم و زیادتی اور زبردستی کرنے والے ہی رہے۔(2)

سورہ المائدہ کی آیت (33) کی تفسیر

﴿ إِنَّما جَزٰؤُا۟ الَّذينَ يُحارِبونَ اللَّهَ وَرَسولَهُ وَيَسعَونَ فِى الأَرضِ فَسادًا أَن يُقَتَّلوا أَو يُصَلَّبوا أَو تُقَطَّعَ أَيديهِم وَأَرجُلُهُم مِن خِلٰفٍ أَو يُنفَوا مِنَ الأَرضِ ۚ ذٰلِكَ لَهُم خِزىٌ فِى الدُّنيا ۖ وَلَهُم فِى الءاخِرَةِ عَذابٌ عَظيمٌ ﴾

جو اللہ تعالیٰ سے اور اس کے رسول سے لڑیں اور زمین میں فساد کرتے پھریں ان کی سزا یہی ہے کہ وه قتل کر دیئے جائیں یا سولی چڑھا دیئے جائیں یا مخالف جانب سے ان کے ہاتھ پاوں کاٹ دیئے جائیں، یا انہیں جلاوطن کر دیا جائے(1) ، یہ تو ہوئی ان کی دنیوی ذلت اور خواری، اور آخرت میں ان کے لئے بڑا بھاری عذاب ہے۔

سورہ المائدہ کی آیت (34) کی تفسیر

﴿ إِلَّا الَّذينَ تابوا مِن قَبلِ أَن تَقدِروا عَلَيهِم ۖ فَاعلَموا أَنَّ اللَّهَ غَفورٌ رَحيمٌ ﴾

ہاں جو لوگ اس سے پہلے توبہ کر لیں کہ تم ان پر قابو پالو(1) تو یقین مانو کہ اللہ تعالیٰ بہت بڑی بخشش اور رحم و کرم واﻻ ہے۔

سورہ المائدہ کی آیت (35) کی تفسیر

﴿ يٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَابتَغوا إِلَيهِ الوَسيلَةَ وَجٰهِدوا فى سَبيلِهِ لَعَلَّكُم تُفلِحونَ ﴾

مسلمانو! اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور اس کا قرب تلاش کرو(1) اور اس کی راه میں جہاد کرو تاکہ تمہارا بھلا ہو۔

سورہ المائدہ کی آیت (36) کی تفسیر

﴿ إِنَّ الَّذينَ كَفَروا لَو أَنَّ لَهُم ما فِى الأَرضِ جَميعًا وَمِثلَهُ مَعَهُ لِيَفتَدوا بِهِ مِن عَذابِ يَومِ القِيٰمَةِ ما تُقُبِّلَ مِنهُم ۖ وَلَهُم عَذابٌ أَليمٌ ﴾

یقین مانو کہ کافروں کے لئے اگر وه سب کچھ ہو جو ساری زمین میں ہے بلکہ اسی کے مثل اور بھی ہو اور وه اس سب کو قیامت کے دن کے عذاب کے بدلے فدیے میں دینا چاہیں تو بھی ناممکن ہے کہ ان کا فدیہ قبول کرلیا جائے، ان کے لئے تو درد ناک عذاب ہی ہے۔(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 106 آیات : 1 سے 2 صفحہ : 107 آیات : 3 سے 5 صفحہ : 108 آیات : 6 سے 9 صفحہ : 109 آیات : 10 سے 13 صفحہ : 110 آیات : 14 سے 17 صفحہ : 111 آیات : 18 سے 23 صفحہ : 112 آیات : 24 سے 31 صفحہ : 113 آیات : 32 سے 36 صفحہ : 114 آیات : 37 سے 41 صفحہ : 115 آیات : 42 سے 45 صفحہ : 116 آیات : 46 سے 50 صفحہ : 117 آیات : 51 سے 57 صفحہ : 118 آیات : 58 سے 64 صفحہ : 119 آیات : 65 سے 70 صفحہ : 120 آیات : 71 سے 77 صفحہ : 121 آیات : 78 سے 83 صفحہ : 122 آیات : 84 سے 90 صفحہ : 123 آیات : 91 سے 95 صفحہ : 124 آیات : 96 سے 103 صفحہ : 125 آیات : 104 سے 108 صفحہ : 126 آیات : 109 سے 113 صفحہ : 127 آیات : 114 سے 120