صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (122) از سورہ المائدہ

آیات 84 سے 90 تک

127 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ المائدہ کی آیت (84) کی تفسیر

﴿ وَما لَنا لا نُؤمِنُ بِاللَّهِ وَما جاءَنا مِنَ الحَقِّ وَنَطمَعُ أَن يُدخِلَنا رَبُّنا مَعَ القَومِ الصّٰلِحينَ ﴾

اور ہمارے پاس کون سا عذر ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ پر اور جو حق ہم کو پہنچا ہے اس پر ایمان نہ ﻻئیں اور ہم اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہم کو نیک لوگوں کی رفاقت میں داخل کردے گا۔(1)

سورہ المائدہ کی آیت (85) کی تفسیر

﴿ فَأَثٰبَهُمُ اللَّهُ بِما قالوا جَنّٰتٍ تَجرى مِن تَحتِهَا الأَنهٰرُ خٰلِدينَ فيها ۚ وَذٰلِكَ جَزاءُ المُحسِنينَ ﴾

اس لئے ان کو اللہ تعالیٰ ان کے اس قول کی وجہ سے ایسے باغ دے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، یہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور نیک لوگوں کا یہی بدلہ ہے۔

سورہ المائدہ کی آیت (86) کی تفسیر

﴿ وَالَّذينَ كَفَروا وَكَذَّبوا بِـٔايٰتِنا أُولٰئِكَ أَصحٰبُ الجَحيمِ ﴾

اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلاتے رہے وه لوگ دوزخ والے ہیں۔

سورہ المائدہ کی آیت (87) کی تفسیر

﴿ يٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا لا تُحَرِّموا طَيِّبٰتِ ما أَحَلَّ اللَّهُ لَكُم وَلا تَعتَدوا ۚ إِنَّ اللَّهَ لا يُحِبُّ المُعتَدينَ ﴾

اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ نے جو پاکیزه چیزیں تمہارے واسطے حلال کی ہیں ان کو حرام مت کرو(1) اور حد سے آگے مت نکلو، بےشک اللہ تعالیٰ حد سے نکلنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

سورہ المائدہ کی آیت (88) کی تفسیر

﴿ وَكُلوا مِمّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ حَلٰلًا طَيِّبًا ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذى أَنتُم بِهِ مُؤمِنونَ ﴾

اور اللہ تعالیٰ نے جو چیزیں تم کو دی ہیں ان میں سے حلال مرغوب چیزیں کھاؤ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو جس پر تم ایمان رکھتے ہو۔

سورہ المائدہ کی آیت (89) کی تفسیر

﴿ لا يُؤاخِذُكُمُ اللَّهُ بِاللَّغوِ فى أَيمٰنِكُم وَلٰكِن يُؤاخِذُكُم بِما عَقَّدتُمُ الأَيمٰنَ ۖ فَكَفّٰرَتُهُ إِطعامُ عَشَرَةِ مَسٰكينَ مِن أَوسَطِ ما تُطعِمونَ أَهليكُم أَو كِسوَتُهُم أَو تَحريرُ رَقَبَةٍ ۖ فَمَن لَم يَجِد فَصِيامُ ثَلٰثَةِ أَيّامٍ ۚ ذٰلِكَ كَفّٰرَةُ أَيمٰنِكُم إِذا حَلَفتُم ۚ وَاحفَظوا أَيمٰنَكُم ۚ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُم ءايٰتِهِ لَعَلَّكُم تَشكُرونَ ﴾

اللہ تعالیٰ تمہاری قسموں میں لغو قسم پر تم سے مؤاخذہ نہیں فرماتا لیکن مؤاخذہ اس پر فرماتا ہے کہ تم جن قسموں کو مضبوط کردو(1) ۔ اس کا کفاره دس محتاجوں کو کھانا دینا ہے اوسط درجے کا جو اپنے گھر والوں کو کھلاتے ہو(2) یا ان کو کپڑا دینا(3) یا ایک غلام یا لونڈی آزاد کرنا(4) ہے اور جس کو مقدور نہ ہو تو تین دن کے روزے ہیں(5) یہ تمہاری قسموں کا کفاره ہے جب کہ تم قسم کھا لو اور اپنی قسموں کا خیال رکھو! اسی طرح اللہ تعالیٰ تمہارے واسطے اپنے احکام بیان فرماتا ہے تاکہ تم شکر کرو۔

سورہ المائدہ کی آیت (90) کی تفسیر

﴿ يٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا إِنَّمَا الخَمرُ وَالمَيسِرُ وَالأَنصابُ وَالأَزلٰمُ رِجسٌ مِن عَمَلِ الشَّيطٰنِ فَاجتَنِبوهُ لَعَلَّكُم تُفلِحونَ ﴾

اے ایمان والو! بات یہی ہے کہ شراب اور جوا اور تھان اور فال نکالنے کے پانسے کے تیر، یہ سب گندی باتیں، شیطانی کام ہیں ان سے بالکل الگ رہو تاکہ تم فلاح یاب ہو۔(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 106 آیات : 1 سے 2 صفحہ : 107 آیات : 3 سے 5 صفحہ : 108 آیات : 6 سے 9 صفحہ : 109 آیات : 10 سے 13 صفحہ : 110 آیات : 14 سے 17 صفحہ : 111 آیات : 18 سے 23 صفحہ : 112 آیات : 24 سے 31 صفحہ : 113 آیات : 32 سے 36 صفحہ : 114 آیات : 37 سے 41 صفحہ : 115 آیات : 42 سے 45 صفحہ : 116 آیات : 46 سے 50 صفحہ : 117 آیات : 51 سے 57 صفحہ : 118 آیات : 58 سے 64 صفحہ : 119 آیات : 65 سے 70 صفحہ : 120 آیات : 71 سے 77 صفحہ : 121 آیات : 78 سے 83 صفحہ : 122 آیات : 84 سے 90 صفحہ : 123 آیات : 91 سے 95 صفحہ : 124 آیات : 96 سے 103 صفحہ : 125 آیات : 104 سے 108 صفحہ : 126 آیات : 109 سے 113 صفحہ : 127 آیات : 114 سے 120