صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (242) از سورہ یوسف

آیات 53 سے 63 تک

47 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ یوسف کی آیت (53) کی تفسیر

﴿ ۞ وَما أُبَرِّئُ نَفسى ۚ إِنَّ النَّفسَ لَأَمّارَةٌ بِالسّوءِ إِلّا ما رَحِمَ رَبّى ۚ إِنَّ رَبّى غَفورٌ رَحيمٌ ﴾

میں اپنے نفس کی پاکیزگی بیان نہیں کرتا(1) ۔ بیشک نفس تو برائی پر ابھارنے واﻻ ہی ہے(2)، مگر یہ کہ میرا پروردگار ہی اپنا رحم کرے(3)، یقیناً میرا پالنے واﻻ بڑی بخشش کرنے واﻻ اور بہت مہربانی فرمانے واﻻ ہے.

سورہ یوسف کی آیت (54) کی تفسیر

﴿ وَقالَ المَلِكُ ائتونى بِهِ أَستَخلِصهُ لِنَفسى ۖ فَلَمّا كَلَّمَهُ قالَ إِنَّكَ اليَومَ لَدَينا مَكينٌ أَمينٌ ﴾

بادشاه نے کہا اسے میرے پاس لاؤ کہ میں اسے اپنے خاص کاموں کے لئے مقرر کر لوں(1) .، پھر جب اس سے بات چیت کی تو کہنے لگا کہ آپ ہمارے ہاں آج سے ذی عزت اور امانت دار ہیں.(2)

سورہ یوسف کی آیت (55) کی تفسیر

﴿ قالَ اجعَلنى عَلىٰ خَزائِنِ الأَرضِ ۖ إِنّى حَفيظٌ عَليمٌ ﴾

(یوسف نے) کہا آپ مجھے ملک کے خزانوں پر مقرر کر دیجئے(1) ، میں حفاﻇت کرنے واﻻ اور باخبر ہوں.(2)

سورہ یوسف کی آیت (56) کی تفسیر

﴿ وَكَذٰلِكَ مَكَّنّا لِيوسُفَ فِى الأَرضِ يَتَبَوَّأُ مِنها حَيثُ يَشاءُ ۚ نُصيبُ بِرَحمَتِنا مَن نَشاءُ ۖ وَلا نُضيعُ أَجرَ المُحسِنينَ ﴾

اسی طرح ہم نے یوسف (علیہ السلام) کو ملک کا قبضہ دے دیا۔ کہ وه جہاں کہیں چاہے رہے سہے(1) ، ہم جسے چاہیں اپنی رحمت پہنچا دیتے ہیں۔ ہم نیکو کاروں کا ﺛواب ضائع نہیں کرتے.(2)

سورہ یوسف کی آیت (57) کی تفسیر

﴿ وَلَأَجرُ الءاخِرَةِ خَيرٌ لِلَّذينَ ءامَنوا وَكانوا يَتَّقونَ ﴾

یقیناً ایمان داروں اور پرہیز گاروں کا اخروی اجر بہت ہی بہتر ہے.

سورہ یوسف کی آیت (58) کی تفسیر

﴿ وَجاءَ إِخوَةُ يوسُفَ فَدَخَلوا عَلَيهِ فَعَرَفَهُم وَهُم لَهُ مُنكِرونَ ﴾

یوسف کے بھائی آئے اور یوسف کے پاس گئے تو اس نے انہیں پہچان لیا اور انہوں نے اسے نہ پہچانا.(1)

سورہ یوسف کی آیت (59) کی تفسیر

﴿ وَلَمّا جَهَّزَهُم بِجَهازِهِم قالَ ائتونى بِأَخٍ لَكُم مِن أَبيكُم ۚ أَلا تَرَونَ أَنّى أوفِى الكَيلَ وَأَنا۠ خَيرُ المُنزِلينَ ﴾

جب انہیں ان کا اسباب مہیا کر دیا تو کہا کہ تم میرے پاس اپنے اس بھائی کو بھی ﻻنا جو تمہارے باپ سے ہے، کیا تم نے نہیں دیکھا کہ میں پورا ناپ کر دیتا ہوں اور میں ہوں بھی بہترین میزبانی کرنے والوں میں.(1)

سورہ یوسف کی آیت (60) کی تفسیر

﴿ فَإِن لَم تَأتونى بِهِ فَلا كَيلَ لَكُم عِندى وَلا تَقرَبونِ ﴾

پس اگر تم اسے لے کر پاس نہ آئے تو میری طرف سے تمہیں کوئی ناپ بھی نہ ملے گا بلکہ تم میرے قریب بھی نہ پھٹکنا.(1)

سورہ یوسف کی آیت (61) کی تفسیر

﴿ قالوا سَنُرٰوِدُ عَنهُ أَباهُ وَإِنّا لَفٰعِلونَ ﴾

انہوں نے کہا اچھا ہم اس کے باپ کو اس کی بابت پھسلائیں گے اور پوری کوشش کریں گے.(1)

سورہ یوسف کی آیت (62) کی تفسیر

﴿ وَقالَ لِفِتيٰنِهِ اجعَلوا بِضٰعَتَهُم فى رِحالِهِم لَعَلَّهُم يَعرِفونَها إِذَا انقَلَبوا إِلىٰ أَهلِهِم لَعَلَّهُم يَرجِعونَ ﴾

اپنے خدمت گاروں سے کہا کہ(1) ان کی پونجی انہی کی بوریوں میں رکھ دو(2) کہ جب لوٹ کر اپنے اہل وعیال میں جائیں اور پونجیوں کو پہچان لیں تو بہت ممکن ہے کہ یہ پھر لوٹ کر آئیں.

سورہ یوسف کی آیت (63) کی تفسیر

﴿ فَلَمّا رَجَعوا إِلىٰ أَبيهِم قالوا يٰأَبانا مُنِعَ مِنَّا الكَيلُ فَأَرسِل مَعَنا أَخانا نَكتَل وَإِنّا لَهُ لَحٰفِظونَ ﴾

جب یہ لوگ لوٹ کر اپنے والد کے پاس گئے تو کہنے لگے کہ ہم سے تو غلہ کا ناپ روک لیا گیا(1) ۔ اب آپ ہمارے ساتھ ہمارے بھائی کو بھیجئے کہ ہم پیمانہ بھر کر ﻻئیں ہم اس کی نگہبانی کے ذمہ دار ہیں.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 235 آیات : 1 سے 4 صفحہ : 236 آیات : 5 سے 14 صفحہ : 237 آیات : 15 سے 22 صفحہ : 238 آیات : 23 سے 30 صفحہ : 239 آیات : 31 سے 37 صفحہ : 240 آیات : 38 سے 43 صفحہ : 241 آیات : 44 سے 52 صفحہ : 242 آیات : 53 سے 63 صفحہ : 243 آیات : 64 سے 69 صفحہ : 244 آیات : 70 سے 78 صفحہ : 245 آیات : 79 سے 86 صفحہ : 246 آیات : 87 سے 95 صفحہ : 247 آیات : 96 سے 103 صفحہ : 248 آیات : 104 سے 111