صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (367) از سورہ الشعراء

آیات 1 سے 19 تک

46 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الشعراء کی آیت (1) کی تفسیر

﴿ طسم ﴾

طٰسم.

سورہ الشعراء کی آیت (2) کی تفسیر

﴿ تِلكَ ءايٰتُ الكِتٰبِ المُبينِ ﴾

یہ آیتیں روشن کتاب کی ہیں.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (3) کی تفسیر

﴿ لَعَلَّكَ بٰخِعٌ نَفسَكَ أَلّا يَكونوا مُؤمِنينَ ﴾

ان کے ایمان نہ ﻻنے پر شاید آپ تو اپنی جان کھودیں گے.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (4) کی تفسیر

﴿ إِن نَشَأ نُنَزِّل عَلَيهِم مِنَ السَّماءِ ءايَةً فَظَلَّت أَعنٰقُهُم لَها خٰضِعينَ ﴾

اگر ہم چاہتے تو ان پر آسمان سے کوئی ایسی نشانی اتارتے کہ جس کے سامنے ان کی گردنیں خم ہو جاتیں.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (5) کی تفسیر

﴿ وَما يَأتيهِم مِن ذِكرٍ مِنَ الرَّحمٰنِ مُحدَثٍ إِلّا كانوا عَنهُ مُعرِضينَ ﴾

اور ان کے پاس رحمٰن کی طرف سے جو بھی نئی نصیحت آئی یہ اس سے روگردانی کرنے والے بن گئے.

سورہ الشعراء کی آیت (6) کی تفسیر

﴿ فَقَد كَذَّبوا فَسَيَأتيهِم أَنبٰؤُا۟ ما كانوا بِهِ يَستَهزِءونَ ﴾

ان لوگوں نے جھٹلایا ہے اب ان کے پاس جلدی سے اس کی خبریں آجائیں گی جس کے ساتھ وه مسخرا پن کر رہے ہیں.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (7) کی تفسیر

﴿ أَوَلَم يَرَوا إِلَى الأَرضِ كَم أَنبَتنا فيها مِن كُلِّ زَوجٍ كَريمٍ ﴾

کیا انہوں نے زمین پر نظریں نہیں ڈالیں؟ کہ ہم نے اس میں ہر طرح کے نفیس جوڑے کس قدر اگائے ہیں؟(1)

سورہ الشعراء کی آیت (8) کی تفسیر

﴿ إِنَّ فى ذٰلِكَ لَءايَةً ۖ وَما كانَ أَكثَرُهُم مُؤمِنينَ ﴾

بے شک اس میں یقیناً نشانی ہے(1) اور ان میں کے اکثر لوگ مومن نہیں ہیں.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (9) کی تفسیر

﴿ وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ العَزيزُ الرَّحيمُ ﴾

اور تیرا رب یقیناً وہی غالب اور مہربان ہے.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (10) کی تفسیر

﴿ وَإِذ نادىٰ رَبُّكَ موسىٰ أَنِ ائتِ القَومَ الظّٰلِمينَ ﴾

اور جب آپ کے رب نے موسیٰ (علیہ السلام) کو آواز دی کہ تو ﻇالم قوم کے پاس جا.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (11) کی تفسیر

﴿ قَومَ فِرعَونَ ۚ أَلا يَتَّقونَ ﴾

قوم فرعون کے پاس، کیا وه پرہیزگاری نہ کریں گے.

سورہ الشعراء کی آیت (12) کی تفسیر

﴿ قالَ رَبِّ إِنّى أَخافُ أَن يُكَذِّبونِ ﴾

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا میرے پروردگار! مجھے تو خوف ہے کہ کہیں وه مجھے جھٹلا (نہ) دیں.

سورہ الشعراء کی آیت (13) کی تفسیر

﴿ وَيَضيقُ صَدرى وَلا يَنطَلِقُ لِسانى فَأَرسِل إِلىٰ هٰرونَ ﴾

اور میرا سینہ تنگ ہو رہا ہے(1) میری زبان چل نہیں رہی(2) پس تو ہارون کی طرف بھی وحی بھیج.(3)

سورہ الشعراء کی آیت (14) کی تفسیر

﴿ وَلَهُم عَلَىَّ ذَنبٌ فَأَخافُ أَن يَقتُلونِ ﴾

اور ان کا مجھ پر میرے ایک قصور کا (دعویٰ) بھی ہے مجھے ڈر ہے کہ کہیں وه مجھے مار نہ ڈالیں.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (15) کی تفسیر

﴿ قالَ كَلّا ۖ فَاذهَبا بِـٔايٰتِنا ۖ إِنّا مَعَكُم مُستَمِعونَ ﴾

جناب باری نے فرمایا! ہرگز ایسا نہ ہوگا، تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ(1) ہم خود سننے والے تمہارے ساتھ ہیں.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (16) کی تفسیر

﴿ فَأتِيا فِرعَونَ فَقولا إِنّا رَسولُ رَبِّ العٰلَمينَ ﴾

تم دونوں فرعون کے پاس جاکر کہو کہ بلاشبہ ہم رب العالمین کے بھیجے ہوئے ہیں.

سورہ الشعراء کی آیت (17) کی تفسیر

﴿ أَن أَرسِل مَعَنا بَنى إِسرٰءيلَ ﴾

کہ تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو روانہ کردے.

سورہ الشعراء کی آیت (18) کی تفسیر

﴿ قالَ أَلَم نُرَبِّكَ فينا وَليدًا وَلَبِثتَ فينا مِن عُمُرِكَ سِنينَ ﴾

فرعون نے کہا کہ کیا ہم نے تجھے تیرے بچپن کے زمانہ میں اپنے ہاں نہیں پاﻻ تھا؟(1) اور تو نے اپنی عمر کے بہت سے سال ہم میں نہیں گزارے؟(2)

سورہ الشعراء کی آیت (19) کی تفسیر

﴿ وَفَعَلتَ فَعلَتَكَ الَّتى فَعَلتَ وَأَنتَ مِنَ الكٰفِرينَ ﴾

پھر تو اپنا وه کام کر گیا جو کر گیا اور تو ناشکروں میں ہے.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 367 آیات : 1 سے 19 صفحہ : 368 آیات : 20 سے 39 صفحہ : 369 آیات : 40 سے 60 صفحہ : 370 آیات : 61 سے 83 صفحہ : 371 آیات : 84 سے 111 صفحہ : 372 آیات : 112 سے 136 صفحہ : 373 آیات : 137 سے 159 صفحہ : 374 آیات : 160 سے 183 صفحہ : 375 آیات : 184 سے 206 صفحہ : 376 آیات : 207 سے 227