صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (376) از سورہ الشعراء

آیات 207 سے 227 تک

46 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الشعراء کی آیت (207) کی تفسیر

﴿ ما أَغنىٰ عَنهُم ما كانوا يُمَتَّعونَ ﴾

تو جو کچھ بھی یہ برتتے رہے اس میں سے کچھ بھی فائده نہ پہنچا سکے گا.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (208) کی تفسیر

﴿ وَما أَهلَكنا مِن قَريَةٍ إِلّا لَها مُنذِرونَ ﴾

ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا ہے مگر اسی حال میں کہ اس کے لیے ڈرانے والے تھے.

سورہ الشعراء کی آیت (209) کی تفسیر

﴿ ذِكرىٰ وَما كُنّا ظٰلِمينَ ﴾

نصیحت کے طور پر اور ہم ﻇلم کرنے والے نہیں ہیں.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (210) کی تفسیر

﴿ وَما تَنَزَّلَت بِهِ الشَّيٰطينُ ﴾

اس قرآن کو شیطان نہیں ﻻئے.

سورہ الشعراء کی آیت (211) کی تفسیر

﴿ وَما يَنبَغى لَهُم وَما يَستَطيعونَ ﴾

نہ وه اس کے قابل ہیں، نہ انہیں اس کی طاقت ہے.

سورہ الشعراء کی آیت (212) کی تفسیر

﴿ إِنَّهُم عَنِ السَّمعِ لَمَعزولونَ ﴾

بلکہ وه تو سننے سے بھی محروم کردیے گئے ہیں.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (213) کی تفسیر

﴿ فَلا تَدعُ مَعَ اللَّهِ إِلٰهًا ءاخَرَ فَتَكونَ مِنَ المُعَذَّبينَ ﴾

پس تو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار کہ تو بھی سزا پانے والوں میں سے ہوجائے.

سورہ الشعراء کی آیت (214) کی تفسیر

﴿ وَأَنذِر عَشيرَتَكَ الأَقرَبينَ ﴾

اپنے قریبی رشتہ والوں کو ڈرا دے.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (215) کی تفسیر

﴿ وَاخفِض جَناحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ المُؤمِنينَ ﴾

اس کے ساتھ فروتنی سے پیش آ، جو بھی ایمان ﻻنے واﻻ ہو کر تیری تابعداری کرے.

سورہ الشعراء کی آیت (216) کی تفسیر

﴿ فَإِن عَصَوكَ فَقُل إِنّى بَريءٌ مِمّا تَعمَلونَ ﴾

اگر یہ لوگ تیری نافرمانی کریں تو تو اعلان کردے کہ میں ان کاموں سے بیزار ہوں جو تم کر رہے ہو.

سورہ الشعراء کی آیت (217) کی تفسیر

﴿ وَتَوَكَّل عَلَى العَزيزِ الرَّحيمِ ﴾

اپنا پورا بھروسہ غالب مہربان اللہ پر رکھ.

سورہ الشعراء کی آیت (218) کی تفسیر

﴿ الَّذى يَرىٰكَ حينَ تَقومُ ﴾

جو تجھے دیکھتا رہتا ہے جبکہ تو کھڑا ہوتا ہے.

سورہ الشعراء کی آیت (219) کی تفسیر

﴿ وَتَقَلُّبَكَ فِى السّٰجِدينَ ﴾

اور سجده کرنے والوں کے درمیان تیرا گھومنا پھرنا بھی.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (220) کی تفسیر

﴿ إِنَّهُ هُوَ السَّميعُ العَليمُ ﴾

وه بڑا ہی سننے واﻻ اور خوب ہی جاننے واﻻ ہے.

سورہ الشعراء کی آیت (221) کی تفسیر

﴿ هَل أُنَبِّئُكُم عَلىٰ مَن تَنَزَّلُ الشَّيٰطينُ ﴾

کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیطان کس پر اترتے ہیں.

سورہ الشعراء کی آیت (222) کی تفسیر

﴿ تَنَزَّلُ عَلىٰ كُلِّ أَفّاكٍ أَثيمٍ ﴾

وه ہر ایک جھوٹے گنہگار پر اترتے ہیں.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (223) کی تفسیر

﴿ يُلقونَ السَّمعَ وَأَكثَرُهُم كٰذِبونَ ﴾

(اچٹتی) ہوئی سنی سنائی پہنچا دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہیں.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (224) کی تفسیر

﴿ وَالشُّعَراءُ يَتَّبِعُهُمُ الغاوۥنَ ﴾

شاعروں کی پیروی وه کرتے ہیں جو بہکے ہوئے ہوں.

سورہ الشعراء کی آیت (225) کی تفسیر

﴿ أَلَم تَرَ أَنَّهُم فى كُلِّ وادٍ يَهيمونَ ﴾

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ شاعر ایک ایک بیابان میں سر ٹکراتے پھرتے ہیں.

سورہ الشعراء کی آیت (226) کی تفسیر

﴿ وَأَنَّهُم يَقولونَ ما لا يَفعَلونَ ﴾

اور وه کہتے ہیں جو کرتے نہیں.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (227) کی تفسیر

﴿ إِلَّا الَّذينَ ءامَنوا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَذَكَرُوا اللَّهَ كَثيرًا وَانتَصَروا مِن بَعدِ ما ظُلِموا ۗ وَسَيَعلَمُ الَّذينَ ظَلَموا أَىَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبونَ ﴾

سوائے ان کے جو ایمان ﻻئے(1) اور نیک عمل کیے اور بکثرت اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا اور اپنی مظلومی کے بعد انتقام لیا(2)، جنہوں نے ﻇلم کیا ہے وه بھی عنقریب جان لیں گے کہ کس کروٹ الٹتے ہیں.(3)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 367 آیات : 1 سے 19 صفحہ : 368 آیات : 20 سے 39 صفحہ : 369 آیات : 40 سے 60 صفحہ : 370 آیات : 61 سے 83 صفحہ : 371 آیات : 84 سے 111 صفحہ : 372 آیات : 112 سے 136 صفحہ : 373 آیات : 137 سے 159 صفحہ : 374 آیات : 160 سے 183 صفحہ : 375 آیات : 184 سے 206 صفحہ : 376 آیات : 207 سے 227