صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (374) از سورہ الشعراء

آیات 160 سے 183 تک

47 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الشعراء کی آیت (160) کی تفسیر

﴿ كَذَّبَت قَومُ لوطٍ المُرسَلينَ ﴾

قوم لوط(1) نے بھی نبیوں کو جھٹلایا.

سورہ الشعراء کی آیت (161) کی تفسیر

﴿ إِذ قالَ لَهُم أَخوهُم لوطٌ أَلا تَتَّقونَ ﴾

ان سے ان کے بھائی لوط (علیہ السلام) نے کہا کیا تم اللہ کا خوف نہیں رکھتے؟

سورہ الشعراء کی آیت (162) کی تفسیر

﴿ إِنّى لَكُم رَسولٌ أَمينٌ ﴾

میں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں.

سورہ الشعراء کی آیت (163) کی تفسیر

﴿ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطيعونِ ﴾

پس تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو.

سورہ الشعراء کی آیت (164) کی تفسیر

﴿ وَما أَسـَٔلُكُم عَلَيهِ مِن أَجرٍ ۖ إِن أَجرِىَ إِلّا عَلىٰ رَبِّ العٰلَمينَ ﴾

میں تم سے اس پر کوئی بدلہ نہیں مانگتا میرا اجر تو صرف اللہ تعالیٰ پر ہے جو تمام جہان کا رب ہے.

سورہ الشعراء کی آیت (165) کی تفسیر

﴿ أَتَأتونَ الذُّكرانَ مِنَ العٰلَمينَ ﴾

کیا تم جہان والوں میں سے مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو.

سورہ الشعراء کی آیت (166) کی تفسیر

﴿ وَتَذَرونَ ما خَلَقَ لَكُم رَبُّكُم مِن أَزوٰجِكُم ۚ بَل أَنتُم قَومٌ عادونَ ﴾

اور تمہاری جن عورتوں کو اللہ تعالیٰ نے تمہارا جوڑا بنایا ہے ان کو چھوڑ دیتے ہو(1) ، بلکہ تم ہو ہی حد سے گزر جانے والے.(2)

سورہ الشعراء کی آیت (167) کی تفسیر

﴿ قالوا لَئِن لَم تَنتَهِ يٰلوطُ لَتَكونَنَّ مِنَ المُخرَجينَ ﴾

انہوں نے جواب دیاکہ اے لوط! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً نکال دیا جائے گا.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (168) کی تفسیر

﴿ قالَ إِنّى لِعَمَلِكُم مِنَ القالينَ ﴾

آپ نے فرمایا، میں تمہارے کام سے سخت ناخوش ہوں.

سورہ الشعراء کی آیت (169) کی تفسیر

﴿ رَبِّ نَجِّنى وَأَهلى مِمّا يَعمَلونَ ﴾

میرے پروردگار! مجھے اور میرے گھرانے کو اس (وبال) سے بچالے جو یہ کرتے ہیں.

سورہ الشعراء کی آیت (170) کی تفسیر

﴿ فَنَجَّينٰهُ وَأَهلَهُ أَجمَعينَ ﴾

پس ہم نے اسے اور اس کے متعلقین کو سب کو بچالیا.

سورہ الشعراء کی آیت (171) کی تفسیر

﴿ إِلّا عَجوزًا فِى الغٰبِرينَ ﴾

بجز ایک بڑھیا کے کہ وه پیچھے ره جانے والوں میں ہوگئی.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (172) کی تفسیر

﴿ ثُمَّ دَمَّرنَا الءاخَرينَ ﴾

پھر ہم نے باقی اور سب کو ہلاک کر دیا.

سورہ الشعراء کی آیت (173) کی تفسیر

﴿ وَأَمطَرنا عَلَيهِم مَطَرًا ۖ فَساءَ مَطَرُ المُنذَرينَ ﴾

اور ہم نے ان پر ایک خاص قسم کا مینہ برسایا، پس بہت ہی برا مینہ تھا جو ڈرائے گئے ہوئے لوگوں پر برسا.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (174) کی تفسیر

﴿ إِنَّ فى ذٰلِكَ لَءايَةً ۖ وَما كانَ أَكثَرُهُم مُؤمِنينَ ﴾

یہ ماجرا بھی سراسر عبرت ہے۔ ان میں سے بھی اکثر مسلمان نہ تھے.

سورہ الشعراء کی آیت (175) کی تفسیر

﴿ وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ العَزيزُ الرَّحيمُ ﴾

بیشک تیرا پروردگار وہی ہے غلبے واﻻ مہربانی واﻻ.

سورہ الشعراء کی آیت (176) کی تفسیر

﴿ كَذَّبَ أَصحٰبُ لـَٔيكَةِ المُرسَلينَ ﴾

اَیکہ والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا

سورہ الشعراء کی آیت (177) کی تفسیر

﴿ إِذ قالَ لَهُم شُعَيبٌ أَلا تَتَّقونَ ﴾

جبکہ ان سے شعیب (علیہ السلام) نے کہاکہ کیا تمہیں ڈر خوف نہیں؟

سورہ الشعراء کی آیت (178) کی تفسیر

﴿ إِنّى لَكُم رَسولٌ أَمينٌ ﴾

میں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں.

سورہ الشعراء کی آیت (179) کی تفسیر

﴿ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطيعونِ ﴾

اللہ کا خوف کھاؤ اور میری فرمانبرداری کرو.

سورہ الشعراء کی آیت (180) کی تفسیر

﴿ وَما أَسـَٔلُكُم عَلَيهِ مِن أَجرٍ ۖ إِن أَجرِىَ إِلّا عَلىٰ رَبِّ العٰلَمينَ ﴾

میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں چاہتا، میرا اجر تمام جہانوں کے پالنے والے کے پاس ہے.

سورہ الشعراء کی آیت (181) کی تفسیر

﴿ ۞ أَوفُوا الكَيلَ وَلا تَكونوا مِنَ المُخسِرينَ ﴾

ناپ پورا بھرا کرو کم دینے والوں میں شمولیت نہ کرو.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (182) کی تفسیر

﴿ وَزِنوا بِالقِسطاسِ المُستَقيمِ ﴾

اور سیدھی صحیح ترازو سے توﻻ کرو.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (183) کی تفسیر

﴿ وَلا تَبخَسُوا النّاسَ أَشياءَهُم وَلا تَعثَوا فِى الأَرضِ مُفسِدينَ ﴾

لوگوں کو ان کی چیزیں کمی سے نہ دو(1) بے باکی کے ساتھ زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو.(2)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 367 آیات : 1 سے 19 صفحہ : 368 آیات : 20 سے 39 صفحہ : 369 آیات : 40 سے 60 صفحہ : 370 آیات : 61 سے 83 صفحہ : 371 آیات : 84 سے 111 صفحہ : 372 آیات : 112 سے 136 صفحہ : 373 آیات : 137 سے 159 صفحہ : 374 آیات : 160 سے 183 صفحہ : 375 آیات : 184 سے 206 صفحہ : 376 آیات : 207 سے 227