صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (375) از سورہ الشعراء

آیات 184 سے 206 تک

46 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الشعراء کی آیت (184) کی تفسیر

﴿ وَاتَّقُوا الَّذى خَلَقَكُم وَالجِبِلَّةَ الأَوَّلينَ ﴾

اس اللہ کا خوف رکھو جس نے خود تمہیں اور اگلی مخلوق کو پیدا کیا ہے.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (185) کی تفسیر

﴿ قالوا إِنَّما أَنتَ مِنَ المُسَحَّرينَ ﴾

انہوں نے کہا تو تو ان میں سے ہے جن پر جادو کردیا جاتا ہے.

سورہ الشعراء کی آیت (186) کی تفسیر

﴿ وَما أَنتَ إِلّا بَشَرٌ مِثلُنا وَإِن نَظُنُّكَ لَمِنَ الكٰذِبينَ ﴾

اور تو تو ہم ہی جیسا ایک انسان ہے اور ہم تو تجھے جھوٹ بولنے والوں میں سے ہی سمجھتے ہیں.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (187) کی تفسیر

﴿ فَأَسقِط عَلَينا كِسَفًا مِنَ السَّماءِ إِن كُنتَ مِنَ الصّٰدِقينَ ﴾

اگر تو سچے لوگوں میں سے ہے تو ہم پر آسمان کے ٹکڑے گرادے.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (188) کی تفسیر

﴿ قالَ رَبّى أَعلَمُ بِما تَعمَلونَ ﴾

کہاکہ میرا رب خوب جاننے واﻻ ہے جو کچھ تم کر رہے ہو.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (189) کی تفسیر

﴿ فَكَذَّبوهُ فَأَخَذَهُم عَذابُ يَومِ الظُّلَّةِ ۚ إِنَّهُ كانَ عَذابَ يَومٍ عَظيمٍ ﴾

چونکہ انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا(1) ۔ وه بڑے بھاری دن کا عذاب تھا.

سورہ الشعراء کی آیت (190) کی تفسیر

﴿ إِنَّ فى ذٰلِكَ لَءايَةً ۖ وَما كانَ أَكثَرُهُم مُؤمِنينَ ﴾

یقیناً اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں کےاکثر مسلمان نہ تھے.

سورہ الشعراء کی آیت (191) کی تفسیر

﴿ وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ العَزيزُ الرَّحيمُ ﴾

اور یقیناً تیرا پروردگار البتہ وہی ہے غلبے واﻻ مہربانی واﻻ.

سورہ الشعراء کی آیت (192) کی تفسیر

﴿ وَإِنَّهُ لَتَنزيلُ رَبِّ العٰلَمينَ ﴾

اور بیشک و شبہ یہ (قرآن) رب العالمین کا نازل فرمایا ہوا ہے.

سورہ الشعراء کی آیت (193) کی تفسیر

﴿ نَزَلَ بِهِ الرّوحُ الأَمينُ ﴾

اسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (194) کی تفسیر

﴿ عَلىٰ قَلبِكَ لِتَكونَ مِنَ المُنذِرينَ ﴾

آپ کے دل پر اترا ہے(1) کہ آپ آگاه کر دینے والوں میں سے ہو جائیں.(2)

سورہ الشعراء کی آیت (195) کی تفسیر

﴿ بِلِسانٍ عَرَبِىٍّ مُبينٍ ﴾

صاف عربی زبان میں ہے.

سورہ الشعراء کی آیت (196) کی تفسیر

﴿ وَإِنَّهُ لَفى زُبُرِ الأَوَّلينَ ﴾

اگلے نبیوں کی کتابوں میں بھی اس قرآن کا تذکره ہے.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (197) کی تفسیر

﴿ أَوَلَم يَكُن لَهُم ءايَةً أَن يَعلَمَهُ عُلَمٰؤُا۟ بَنى إِسرٰءيلَ ﴾

کیا انہیں یہ نشانی کافی نہیں کہ حقانیت قرآن کو تو بنی اسرائیل کے علماء بھی جانتے ہیں.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (198) کی تفسیر

﴿ وَلَو نَزَّلنٰهُ عَلىٰ بَعضِ الأَعجَمينَ ﴾

اور اگر ہم اسے کسی عجمی شخص پر نازل فرماتے.

سورہ الشعراء کی آیت (199) کی تفسیر

﴿ فَقَرَأَهُ عَلَيهِم ما كانوا بِهِ مُؤمِنينَ ﴾

پس وه ان کے سامنے اس کی تلاوت کرتا تو یہ اسے باور کرنے والے نہ ہوتے.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (200) کی تفسیر

﴿ كَذٰلِكَ سَلَكنٰهُ فى قُلوبِ المُجرِمينَ ﴾

اسی طرح ہم نے گناہگاروں کے دلوں میں اس انکار کو داخل کر دیا ہے.(1)

سورہ الشعراء کی آیت (201) کی تفسیر

﴿ لا يُؤمِنونَ بِهِ حَتّىٰ يَرَوُا العَذابَ الأَليمَ ﴾

وه جب تک دردناک عذابوں کو ملاحظہ نہ کرلیں ایمان نہ ﻻئیں گے.

سورہ الشعراء کی آیت (202) کی تفسیر

﴿ فَيَأتِيَهُم بَغتَةً وَهُم لا يَشعُرونَ ﴾

پس وه عذاب ان کو ناگہاں آجائے گا انہیں اس کا شعور بھی نہ ہو گا.

سورہ الشعراء کی آیت (203) کی تفسیر

﴿ فَيَقولوا هَل نَحنُ مُنظَرونَ ﴾

اس وقت کہیں گے کہ کیا ہمیں کچھ مہلت دی جائے گی؟(1)

سورہ الشعراء کی آیت (204) کی تفسیر

﴿ أَفَبِعَذابِنا يَستَعجِلونَ ﴾

پس کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟(1)

سورہ الشعراء کی آیت (205) کی تفسیر

﴿ أَفَرَءَيتَ إِن مَتَّعنٰهُم سِنينَ ﴾

اچھا یہ بھی بتاؤ کہ اگر ہم نے انہیں کئی سال بھی فائده اٹھانے دیا.

سورہ الشعراء کی آیت (206) کی تفسیر

﴿ ثُمَّ جاءَهُم ما كانوا يوعَدونَ ﴾

پھر انہیں وه عذاب آ لگا جن سے یہ دھمکائے جاتے تھے.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 367 آیات : 1 سے 19 صفحہ : 368 آیات : 20 سے 39 صفحہ : 369 آیات : 40 سے 60 صفحہ : 370 آیات : 61 سے 83 صفحہ : 371 آیات : 84 سے 111 صفحہ : 372 آیات : 112 سے 136 صفحہ : 373 آیات : 137 سے 159 صفحہ : 374 آیات : 160 سے 183 صفحہ : 375 آیات : 184 سے 206 صفحہ : 376 آیات : 207 سے 227