صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ الشعراء کی آیت (137) کی تفسیر
﴿ إِن هٰذا إِلّا خُلُقُ الأَوَّلينَ ﴾
یہ تو بس پرانے لوگوں کی عادت ہے.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (138) کی تفسیر
﴿ وَما نَحنُ بِمُعَذَّبينَ ﴾
اور ہم ہرگز عذاب نہیں دیے جائیں گے.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (139) کی تفسیر
﴿ فَكَذَّبوهُ فَأَهلَكنٰهُم ۗ إِنَّ فى ذٰلِكَ لَءايَةً ۖ وَما كانَ أَكثَرُهُم مُؤمِنينَ ﴾
چونکہ عادیوں نے حضرت ہود کو جھٹلایا، اس لیے ہم نے انہیں تباه کردیا(1) یقیناً اس میں نشانی ہے اور ان میں سے اکثر بے ایمان تھے.
سورہ الشعراء کی آیت (140) کی تفسیر
﴿ وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ العَزيزُ الرَّحيمُ ﴾
بیشک آپ کا رب وہی غالب مہربان.
سورہ الشعراء کی آیت (141) کی تفسیر
﴿ كَذَّبَت ثَمودُ المُرسَلينَ ﴾
ﺛمودیوں(1) نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا.
سورہ الشعراء کی آیت (142) کی تفسیر
﴿ إِذ قالَ لَهُم أَخوهُم صٰلِحٌ أَلا تَتَّقونَ ﴾
ان کے بھائی صالح نے ان سے فرمایا کہ کیا تم اللہ سے نہیں ڈرتے؟.
سورہ الشعراء کی آیت (143) کی تفسیر
﴿ إِنّى لَكُم رَسولٌ أَمينٌ ﴾
میں تمہاری طرف اللہ کا امانت دار پیغمبر ہوں.
سورہ الشعراء کی آیت (144) کی تفسیر
﴿ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطيعونِ ﴾
تو تم اللہ سے ڈرو اور میرا کہا کرو.
سورہ الشعراء کی آیت (145) کی تفسیر
﴿ وَما أَسـَٔلُكُم عَلَيهِ مِن أَجرٍ ۖ إِن أَجرِىَ إِلّا عَلىٰ رَبِّ العٰلَمينَ ﴾
میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا، میری اجرت تو بس پرودگار عالم پر ہی ہے.
سورہ الشعراء کی آیت (146) کی تفسیر
﴿ أَتُترَكونَ فى ما هٰهُنا ءامِنينَ ﴾
کیا ان چیزوں میں جو یہاں ہیں تم امن کے ساتھ چھوڑ دیے جاؤ گے.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (147) کی تفسیر
﴿ فى جَنّٰتٍ وَعُيونٍ ﴾
یعنی ان باغوں اور ان چشموں.
سورہ الشعراء کی آیت (148) کی تفسیر
﴿ وَزُروعٍ وَنَخلٍ طَلعُها هَضيمٌ ﴾
اور ان کھیتوں اور ان کھجوروں کے باغوں میں جن کے شگوفے نرم و نازک ہیں.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (149) کی تفسیر
﴿ وَتَنحِتونَ مِنَ الجِبالِ بُيوتًا فٰرِهينَ ﴾
اور تم پہاڑوں کو تراش تراش کر پر تکلف مکانات بنا رہے ہو.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (150) کی تفسیر
﴿ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطيعونِ ﴾
پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو.
سورہ الشعراء کی آیت (151) کی تفسیر
﴿ وَلا تُطيعوا أَمرَ المُسرِفينَ ﴾
بے باک حد سے گزر جانے والوں کی(1) اطاعت سے باز آجاؤ.
سورہ الشعراء کی آیت (152) کی تفسیر
﴿ الَّذينَ يُفسِدونَ فِى الأَرضِ وَلا يُصلِحونَ ﴾
جو ملک میں فساد پھیلا رہے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے.
سورہ الشعراء کی آیت (153) کی تفسیر
﴿ قالوا إِنَّما أَنتَ مِنَ المُسَحَّرينَ ﴾
وه بولے کہ بس تو ان میں سے ہے جن پر جادو کردیا گیا ہے.
سورہ الشعراء کی آیت (154) کی تفسیر
﴿ ما أَنتَ إِلّا بَشَرٌ مِثلُنا فَأتِ بِـٔايَةٍ إِن كُنتَ مِنَ الصّٰدِقينَ ﴾
تو تو ہم جیسا ہی انسان ہے۔ اگر تو سچوں سے ہے تو کوئی معجزه لے آ.
سورہ الشعراء کی آیت (155) کی تفسیر
﴿ قالَ هٰذِهِ ناقَةٌ لَها شِربٌ وَلَكُم شِربُ يَومٍ مَعلومٍ ﴾
آپ نے فرمایا یہ ہے اونٹنی، پانی پینے کی ایک باری اس کی اور ایک مقرره دن کی باری پانی پینے کی تمہاری.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (156) کی تفسیر
﴿ وَلا تَمَسّوها بِسوءٍ فَيَأخُذَكُم عَذابُ يَومٍ عَظيمٍ ﴾
(خبردار!) اسے برائی سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ ایک بڑے بھاری دن کا عذاب تمہاری گرفت کر لے گا.(1)
سورہ الشعراء کی آیت (157) کی تفسیر
﴿ فَعَقَروها فَأَصبَحوا نٰدِمينَ ﴾
پھر بھی انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ ڈالیں(1)، بس وه پشیمان ہوگئے.(2)
سورہ الشعراء کی آیت (158) کی تفسیر
﴿ فَأَخَذَهُمُ العَذابُ ۗ إِنَّ فى ذٰلِكَ لَءايَةً ۖ وَما كانَ أَكثَرُهُم مُؤمِنينَ ﴾
اور عذاب نے انہیں آ دبوچا(1) ۔ بیشک اس میں عبرت ہے۔ اور ان میں سے اکثر لوگ مومن نہ تھے.
سورہ الشعراء کی آیت (159) کی تفسیر
﴿ وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ العَزيزُ الرَّحيمُ ﴾
اور بیشک آپ کا رب بڑا زبردست اور مہربان ہے.
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔