صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ القصص کی آیت (1) کی تفسیر
﴿ طسم ﴾
طٰسم.
سورہ القصص کی آیت (2) کی تفسیر
﴿ تِلكَ ءايٰتُ الكِتٰبِ المُبينِ ﴾
یہ آیتیں ہیں روشن کتاب کی.(1)
سورہ القصص کی آیت (3) کی تفسیر
﴿ نَتلوا عَلَيكَ مِن نَبَإِ موسىٰ وَفِرعَونَ بِالحَقِّ لِقَومٍ يُؤمِنونَ ﴾
ہم آپ کے سامنے موسیٰ اور فرعون کا صحیح واقعہ بیان کرتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں.(1)
سورہ القصص کی آیت (4) کی تفسیر
﴿ إِنَّ فِرعَونَ عَلا فِى الأَرضِ وَجَعَلَ أَهلَها شِيَعًا يَستَضعِفُ طائِفَةً مِنهُم يُذَبِّحُ أَبناءَهُم وَيَستَحيۦ نِساءَهُم ۚ إِنَّهُ كانَ مِنَ المُفسِدينَ ﴾
یقیناً فرعون نے زمین میں سرکشی کر رکھی تھی(1) اور وہاں کے لوگوں کو گروه گروه بنا رکھا تھا(2) اور ان میں سے ایک فرقہ کو کمزور کر رکھا تھا(3) اور ان کے لڑکوں کو تو ذبح کر ڈالتا تھا(4) اور ان کی لڑکیوں کو زنده چھوڑ دیتا تھا۔ بیشک وشبہ وه تھا ہی مفسدوں میں سے.
سورہ القصص کی آیت (5) کی تفسیر
﴿ وَنُريدُ أَن نَمُنَّ عَلَى الَّذينَ استُضعِفوا فِى الأَرضِ وَنَجعَلَهُم أَئِمَّةً وَنَجعَلَهُمُ الوٰرِثينَ ﴾
پھر ہماری چاہت ہوئی کہ ہم ان پر کرم فرمائیں جنہیں زمین میں بےحد کمزور کر دیا گیا تھا، اور ہم انہیں کو پیشوا اور (زمین) کا وارث بنائیں.(1)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔