صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (390) از سورہ القصص

آیات 36 سے 43 تک

55 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ القصص کی آیت (36) کی تفسیر

﴿ فَلَمّا جاءَهُم موسىٰ بِـٔايٰتِنا بَيِّنٰتٍ قالوا ما هٰذا إِلّا سِحرٌ مُفتَرًى وَما سَمِعنا بِهٰذا فى ءابائِنَا الأَوَّلينَ ﴾

پس جب ان کے پاس موسیٰ (علیہ السلام) ہمارے دیے ہوئے کھلے معجزے لے کر پہنچے تو وه کہنے لگے یہ تو صرف گھڑا گھڑایا جادو ہے ہم نے اپنے اگلے باپ دادوں کے زمانہ میں کبھی یہ نہیں سنا.(1)

سورہ القصص کی آیت (37) کی تفسیر

﴿ وَقالَ موسىٰ رَبّى أَعلَمُ بِمَن جاءَ بِالهُدىٰ مِن عِندِهِ وَمَن تَكونُ لَهُ عٰقِبَةُ الدّارِ ۖ إِنَّهُ لا يُفلِحُ الظّٰلِمونَ ﴾

حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کہنے لگے میرا رب تعالیٰ اسے خوب جانتا ہے جو اس کے پاس کی ہدایت لے کر آتا ہے(1) اور جس کے لیے آخرت کا (اچھا) انجام ہوتا ہے(2)۔ یقیناً بے انصافوں کا بھلا نہ ہوگا.(3)

سورہ القصص کی آیت (38) کی تفسیر

﴿ وَقالَ فِرعَونُ يٰأَيُّهَا المَلَأُ ما عَلِمتُ لَكُم مِن إِلٰهٍ غَيرى فَأَوقِد لى يٰهٰمٰنُ عَلَى الطّينِ فَاجعَل لى صَرحًا لَعَلّى أَطَّلِعُ إِلىٰ إِلٰهِ موسىٰ وَإِنّى لَأَظُنُّهُ مِنَ الكٰذِبينَ ﴾

فرعون کہنے لگا اے درباریو! میں تو اپنے سوا کسی کو تمہارا معبود نہیں جانتا۔ سن اے ہامان! تو میرے لیے مٹی کو آگ سے پکوا(1) پھر میرے لیے ایک محل تعمیر کر تو میں موسیٰ کے معبود کو جھانک لوں(2) اسے میں تو جھوٹوں میں سے ہی گمان کر رہا ہوں.(3)

سورہ القصص کی آیت (39) کی تفسیر

﴿ وَاستَكبَرَ هُوَ وَجُنودُهُ فِى الأَرضِ بِغَيرِ الحَقِّ وَظَنّوا أَنَّهُم إِلَينا لا يُرجَعونَ ﴾

اس نے اور اس کے لشکروں نے ناحق طریقے پر ملک میں تکبر کیا(1) اور سمجھ لیا کہ وه ہماری جانب لوٹائے ہی نہ جائیں گے.

سورہ القصص کی آیت (40) کی تفسیر

﴿ فَأَخَذنٰهُ وَجُنودَهُ فَنَبَذنٰهُم فِى اليَمِّ ۖ فَانظُر كَيفَ كانَ عٰقِبَةُ الظّٰلِمينَ ﴾

بالﺂخر ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا اور دریا برد کر دیا(1) ، اب دیکھ لے کہ ان گنہگاروں کا انجام کیسا کچھ ہوا؟

سورہ القصص کی آیت (41) کی تفسیر

﴿ وَجَعَلنٰهُم أَئِمَّةً يَدعونَ إِلَى النّارِ ۖ وَيَومَ القِيٰمَةِ لا يُنصَرونَ ﴾

اور ہم نے انہیں ایسے امام بنا دیئے کہ لوگوں کو جہنم کی طرف بلائیں(1) اور روز قیامت مطلق مدد نہ کیے جائیں.

سورہ القصص کی آیت (42) کی تفسیر

﴿ وَأَتبَعنٰهُم فى هٰذِهِ الدُّنيا لَعنَةً ۖ وَيَومَ القِيٰمَةِ هُم مِنَ المَقبوحينَ ﴾

اور ہم نے اس دنیا میں بھی ان کے پیچھے اپنی لعنت لگا دی اور قیامت کے دن بھی وه بدحال لوگوں میں سے ہوں گے.(1)

سورہ القصص کی آیت (43) کی تفسیر

﴿ وَلَقَد ءاتَينا موسَى الكِتٰبَ مِن بَعدِ ما أَهلَكنَا القُرونَ الأولىٰ بَصائِرَ لِلنّاسِ وَهُدًى وَرَحمَةً لَعَلَّهُم يَتَذَكَّرونَ ﴾

اور ان اگلے زمانہ والوں کو ہلاک کرنے کے بعد ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو ایسی کتاب عنایت فرمائی(1) جو لوگوں کے لیے دلیل اور ہدایت ورحمت ہوکر آئی تھی تاکہ وه نصیحت حاصل کرلیں.(2)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 385 آیات : 1 سے 5 صفحہ : 386 آیات : 6 سے 13 صفحہ : 387 آیات : 14 سے 21 صفحہ : 388 آیات : 22 سے 28 صفحہ : 389 آیات : 29 سے 35 صفحہ : 390 آیات : 36 سے 43 صفحہ : 391 آیات : 44 سے 50 صفحہ : 392 آیات : 51 سے 59 صفحہ : 393 آیات : 60 سے 70 صفحہ : 394 آیات : 71 سے 77 صفحہ : 395 آیات : 78 سے 84 صفحہ : 396 آیات : 85 سے 88