صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ القصص کی آیت (85) کی تفسیر
﴿ إِنَّ الَّذى فَرَضَ عَلَيكَ القُرءانَ لَرادُّكَ إِلىٰ مَعادٍ ۚ قُل رَبّى أَعلَمُ مَن جاءَ بِالهُدىٰ وَمَن هُوَ فى ضَلٰلٍ مُبينٍ ﴾
جس اللہ نے آپ پر قرآن نازل فرمایا ہے(1) وه آپ کو دوباره پہلی جگہ ﻻنے واﻻ ہے(2)، کہہ دیجئے! کہ میرا رب اسے بھی بخوبی جانتا ہے جو ہدایت ﻻیا ہے اور اسے بھی جو کھلی گمراہی میں ہے.(3)
سورہ القصص کی آیت (86) کی تفسیر
﴿ وَما كُنتَ تَرجوا أَن يُلقىٰ إِلَيكَ الكِتٰبُ إِلّا رَحمَةً مِن رَبِّكَ ۖ فَلا تَكونَنَّ ظَهيرًا لِلكٰفِرينَ ﴾
آپ کو تو کبھی اس کا خیال بھی نہ گزرا تھا کہ آپ کی طرف کتاب نازل فرمائی جائے گی(1) لیکن یہ آپ کے رب کی مہربانی سے اترا(2)۔ اب آپ کو ہرگز کافروں کا مددگار نہ ہونا چاہیئے.(3)
سورہ القصص کی آیت (87) کی تفسیر
﴿ وَلا يَصُدُّنَّكَ عَن ءايٰتِ اللَّهِ بَعدَ إِذ أُنزِلَت إِلَيكَ ۖ وَادعُ إِلىٰ رَبِّكَ ۖ وَلا تَكونَنَّ مِنَ المُشرِكينَ ﴾
خیال رکھیئے کہ یہ کفار آپ کو اللہ تعالیٰ کی آیتوں کی تبلیﻎ سے روک نہ دیں(1) اس کے بعد کہ یہ آپ کی جانب اتاری گئیں، تو اپنے رب کی طرف بلاتے رہیں اور شرک کرنے والوں میں سے نہ ہوں.
سورہ القصص کی آیت (88) کی تفسیر
﴿ وَلا تَدعُ مَعَ اللَّهِ إِلٰهًا ءاخَرَ ۘ لا إِلٰهَ إِلّا هُوَ ۚ كُلُّ شَيءٍ هالِكٌ إِلّا وَجهَهُ ۚ لَهُ الحُكمُ وَإِلَيهِ تُرجَعونَ ﴾
اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکارنا(1) بجز اللہ تعالیٰ کے کوئی اور معبود نہیں، ہر چیز فنا ہونے والی ہے مگر اسی کا منھ (2)(اور ذات) ۔ اسی کے لیے فرمانروائی ہے(3) اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے.(4)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔