صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (386) از سورہ القصص

آیات 6 سے 13 تک

50 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ القصص کی آیت (6) کی تفسیر

﴿ وَنُمَكِّنَ لَهُم فِى الأَرضِ وَنُرِىَ فِرعَونَ وَهٰمٰنَ وَجُنودَهُما مِنهُم ما كانوا يَحذَرونَ ﴾

اور یہ بھی کہ ہم انہیں زمین میں قدرت واختیار دیں(1) اور فرعون اور ہامان اور ان کے لشکروں کو وه دکھائیں جس سے وه ڈر رہے ہیں.(2)

سورہ القصص کی آیت (7) کی تفسیر

﴿ وَأَوحَينا إِلىٰ أُمِّ موسىٰ أَن أَرضِعيهِ ۖ فَإِذا خِفتِ عَلَيهِ فَأَلقيهِ فِى اليَمِّ وَلا تَخافى وَلا تَحزَنى ۖ إِنّا رادّوهُ إِلَيكِ وَجاعِلوهُ مِنَ المُرسَلينَ ﴾

ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کی ماں کو وحی کی(1) کہ اسے دودھ پلاتی ره اور جب تجھے اس کی نسبت کوئی خوف معلوم ہو تو اسے دریا میں بہا دینا اور کوئی ڈر خوف یا رنج غم نہ کرنا(2)، ہم یقیناً اسے تیری طرف لوٹانے والے ہیں(3) اور اسے اپنے پیغمبروں میں بنانے والے ہیں.

سورہ القصص کی آیت (8) کی تفسیر

﴿ فَالتَقَطَهُ ءالُ فِرعَونَ لِيَكونَ لَهُم عَدُوًّا وَحَزَنًا ۗ إِنَّ فِرعَونَ وَهٰمٰنَ وَجُنودَهُما كانوا خٰطِـٔينَ ﴾

آخر فرعون کے لوگوں نے اس بچے کو اٹھا لیا(1) کہ آخرکار یہی بچہ ان کا دشمن ہوا اور ان کے رنج کا باعﺚ بنا(2)، کچھ شک نہیں کہ فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر تھے ہی خطاکار.(3)

سورہ القصص کی آیت (9) کی تفسیر

﴿ وَقالَتِ امرَأَتُ فِرعَونَ قُرَّتُ عَينٍ لى وَلَكَ ۖ لا تَقتُلوهُ عَسىٰ أَن يَنفَعَنا أَو نَتَّخِذَهُ وَلَدًا وَهُم لا يَشعُرونَ ﴾

اور فرعون کی بیوی نے کہا یہ تو میری اور تیری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، اسے قتل نہ کرو(1) ، بہت ممکن ہے کہ یہ ہمیں کوئی فائده پہنچائے یا ہم اسے اپنا ہی بیٹا بنا لیں(2) اور یہ لوگ شعور ہی نہ رکھتے تھے.(3)

سورہ القصص کی آیت (10) کی تفسیر

﴿ وَأَصبَحَ فُؤادُ أُمِّ موسىٰ فٰرِغًا ۖ إِن كادَت لَتُبدى بِهِ لَولا أَن رَبَطنا عَلىٰ قَلبِها لِتَكونَ مِنَ المُؤمِنينَ ﴾

موسیٰ (علیہ السلام) کی والده کا دل بے قرار ہوگیا(1) ، قریب تھیں کہ اس واقعہ کو بالکل ﻇاہر کر دیتیں اگر ہم ان کے دل کو ڈھارس نہ دے دیتے یہ اس لیے کہ وه یقین کرنے والوں میں رہے.(2)

سورہ القصص کی آیت (11) کی تفسیر

﴿ وَقالَت لِأُختِهِ قُصّيهِ ۖ فَبَصُرَت بِهِ عَن جُنُبٍ وَهُم لا يَشعُرونَ ﴾

موسیٰ (علیہ السلام) کی والده نے اس کی بہن(1) سے کہا کہ تو اس کے پیچھے پیچھے جا، تو وه اسے دور ہی دور سے دیکھتی رہی(2) اور فرعونیوں کو اس کا علم بھی نہ ہوا.

سورہ القصص کی آیت (12) کی تفسیر

﴿ ۞ وَحَرَّمنا عَلَيهِ المَراضِعَ مِن قَبلُ فَقالَت هَل أَدُلُّكُم عَلىٰ أَهلِ بَيتٍ يَكفُلونَهُ لَكُم وَهُم لَهُ نٰصِحونَ ﴾

ان کے پہنچنے سے پہلے ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) پر دائیوں کا دودھ حرام کر دیا تھا(1) ۔ یہ کہنے لگی کہ کیا میں تمہیں(2) ایسا گھرانا بتاؤں جو اس بچہ کی تمہارے لیے پرورش کرے اور ہوں بھی وه اس بچے کے خیر خواه.

سورہ القصص کی آیت (13) کی تفسیر

﴿ فَرَدَدنٰهُ إِلىٰ أُمِّهِ كَى تَقَرَّ عَينُها وَلا تَحزَنَ وَلِتَعلَمَ أَنَّ وَعدَ اللَّهِ حَقٌّ وَلٰكِنَّ أَكثَرَهُم لا يَعلَمونَ ﴾

پس ہم نے اسے اس کی ماں کی طرف واپس پہنچایا(1) ، تاکہ اس کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور آزرده خاطر نہ ہو اور جان لے کہ اللہ تعالی کا وعده سچا ہے(2) لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے.(3)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 385 آیات : 1 سے 5 صفحہ : 386 آیات : 6 سے 13 صفحہ : 387 آیات : 14 سے 21 صفحہ : 388 آیات : 22 سے 28 صفحہ : 389 آیات : 29 سے 35 صفحہ : 390 آیات : 36 سے 43 صفحہ : 391 آیات : 44 سے 50 صفحہ : 392 آیات : 51 سے 59 صفحہ : 393 آیات : 60 سے 70 صفحہ : 394 آیات : 71 سے 77 صفحہ : 395 آیات : 78 سے 84 صفحہ : 396 آیات : 85 سے 88