صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (104) از سورہ النساء

آیات 163 سے 170 تک

127 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ النساء کی آیت (163) کی تفسیر

﴿ ۞ إِنّا أَوحَينا إِلَيكَ كَما أَوحَينا إِلىٰ نوحٍ وَالنَّبِيّۦنَ مِن بَعدِهِ ۚ وَأَوحَينا إِلىٰ إِبرٰهيمَ وَإِسمٰعيلَ وَإِسحٰقَ وَيَعقوبَ وَالأَسباطِ وَعيسىٰ وَأَيّوبَ وَيونُسَ وَهٰرونَ وَسُلَيمٰنَ ۚ وَءاتَينا داوۥدَ زَبورًا ﴾

یقیناً ہم نے آپ کی طرف اسی طرح وحی کی ہے جیسے کہ نوح (علیہ السلام) اور ان کے بعد والے نبیوں کی طرف کی، اور ہم نے وحی کی ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اوﻻد پر اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کی طرف(1) ۔ اور ہم نے داؤد (علیہ السلام) کو زبور عطا فرمائی۔

سورہ النساء کی آیت (164) کی تفسیر

﴿ وَرُسُلًا قَد قَصَصنٰهُم عَلَيكَ مِن قَبلُ وَرُسُلًا لَم نَقصُصهُم عَلَيكَ ۚ وَكَلَّمَ اللَّهُ موسىٰ تَكليمًا ﴾

اور آپ سے پہلے کے بہت سے رسولوں کے واقعات ہم نے آپ سے بیان کئے ہیں(1) اور بہت سے رسولوں کے نہیں بھی کئے(2) اور موسیٰ (علیہ السلام) سے اللہ تعالیٰ نے صاف طور پر کلام کیا۔

سورہ النساء کی آیت (165) کی تفسیر

﴿ رُسُلًا مُبَشِّرينَ وَمُنذِرينَ لِئَلّا يَكونَ لِلنّاسِ عَلَى اللَّهِ حُجَّةٌ بَعدَ الرُّسُلِ ۚ وَكانَ اللَّهُ عَزيزًا حَكيمًا ﴾

ہم نے انہیں رسول بنایا ہے، خوشخبریاں سنانے والے اور آگاه کرنے والے(1) تاکہ لوگوں کی کوئی حجت اور الزام رسولوں کے بھیجنے کے بعد اللہ تعالیٰ پر ره نہ جائے(2)۔ اللہ تعالی بڑا غالب اور بڑا باحکمت ہے۔

سورہ النساء کی آیت (166) کی تفسیر

﴿ لٰكِنِ اللَّهُ يَشهَدُ بِما أَنزَلَ إِلَيكَ ۖ أَنزَلَهُ بِعِلمِهِ ۖ وَالمَلٰئِكَةُ يَشهَدونَ ۚ وَكَفىٰ بِاللَّهِ شَهيدًا ﴾

جو کچھ آپ کی طرف اتارا ہے اس کی بابت خود اللہ تعالیٰ گواہی دیتا ہے کہ اسے اپنے علم سے اتارا ہے اور فرشتے بھی گواہی دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ بطور گواه کافی ہے۔

سورہ النساء کی آیت (167) کی تفسیر

﴿ إِنَّ الَّذينَ كَفَروا وَصَدّوا عَن سَبيلِ اللَّهِ قَد ضَلّوا ضَلٰلًا بَعيدًا ﴾

جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ تعالیٰ کی راه سے اوروں کو روکا وه یقیناً گمراہی میں دور نکل گئے۔

سورہ النساء کی آیت (168) کی تفسیر

﴿ إِنَّ الَّذينَ كَفَروا وَظَلَموا لَم يَكُنِ اللَّهُ لِيَغفِرَ لَهُم وَلا لِيَهدِيَهُم طَريقًا ﴾

جن لوگوں نے کفر کیا اور ﻇلم کیا، انہیں اللہ تعالیٰ ہرگز ہرگز نہ بخشے گا اور نہ انہیں کوئی راه دکھائے گا۔(1)

سورہ النساء کی آیت (169) کی تفسیر

﴿ إِلّا طَريقَ جَهَنَّمَ خٰلِدينَ فيها أَبَدًا ۚ وَكانَ ذٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسيرًا ﴾

بجز جہنم کی راه کے جس میں وه ہمیشہ ہمیشہ پڑے رہیں گے، اور یہ اللہ تعالیٰ پر بالکل آسان ہے۔

سورہ النساء کی آیت (170) کی تفسیر

﴿ يٰأَيُّهَا النّاسُ قَد جاءَكُمُ الرَّسولُ بِالحَقِّ مِن رَبِّكُم فَـٔامِنوا خَيرًا لَكُم ۚ وَإِن تَكفُروا فَإِنَّ لِلَّهِ ما فِى السَّمٰوٰتِ وَالأَرضِ ۚ وَكانَ اللَّهُ عَليمًا حَكيمًا ﴾

اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف حق لے کر رسول آگیا ہے، پس تم ایمان ﻻؤ تاکہ تمہارے لئے بہتری ہو اور اگر تم کافر ہوگئے تو اللہ ہی کی ہے ہر وه چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے(1) ، اور اللہ دانا ہے حکمت واﻻ ہے۔

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 77 آیات : 1 سے 6 صفحہ : 78 آیات : 7 سے 11 صفحہ : 79 آیات : 12 سے 14 صفحہ : 80 آیات : 15 سے 19 صفحہ : 81 آیات : 20 سے 23 صفحہ : 82 آیات : 24 سے 26 صفحہ : 83 آیات : 27 سے 33 صفحہ : 84 آیات : 34 سے 37 صفحہ : 85 آیات : 38 سے 44 صفحہ : 86 آیات : 45 سے 51 صفحہ : 87 آیات : 52 سے 59 صفحہ : 88 آیات : 60 سے 65 صفحہ : 89 آیات : 66 سے 74 صفحہ : 90 آیات : 75 سے 79 صفحہ : 91 آیات : 80 سے 86 صفحہ : 92 آیات : 87 سے 91 صفحہ : 93 آیات : 92 سے 94 صفحہ : 94 آیات : 95 سے 101 صفحہ : 95 آیات : 102 سے 105 صفحہ : 96 آیات : 106 سے 113 صفحہ : 97 آیات : 114 سے 121 صفحہ : 98 آیات : 122 سے 127 صفحہ : 99 آیات : 128 سے 134 صفحہ : 100 آیات : 135 سے 140 صفحہ : 101 آیات : 141 سے 147 صفحہ : 102 آیات : 148 سے 154 صفحہ : 103 آیات : 155 سے 162 صفحہ : 104 آیات : 163 سے 170 صفحہ : 105 آیات : 171 سے 175 صفحہ : 106 آیات : 176 سے 176