صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (79) از سورہ النساء

آیات 12 سے 14 تک

136 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ النساء کی آیت (12) کی تفسیر

﴿ ۞ وَلَكُم نِصفُ ما تَرَكَ أَزوٰجُكُم إِن لَم يَكُن لَهُنَّ وَلَدٌ ۚ فَإِن كانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمّا تَرَكنَ ۚ مِن بَعدِ وَصِيَّةٍ يوصينَ بِها أَو دَينٍ ۚ وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمّا تَرَكتُم إِن لَم يَكُن لَكُم وَلَدٌ ۚ فَإِن كانَ لَكُم وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمّا تَرَكتُم ۚ مِن بَعدِ وَصِيَّةٍ توصونَ بِها أَو دَينٍ ۗ وَإِن كانَ رَجُلٌ يورَثُ كَلٰلَةً أَوِ امرَأَةٌ وَلَهُ أَخٌ أَو أُختٌ فَلِكُلِّ وٰحِدٍ مِنهُمَا السُّدُسُ ۚ فَإِن كانوا أَكثَرَ مِن ذٰلِكَ فَهُم شُرَكاءُ فِى الثُّلُثِ ۚ مِن بَعدِ وَصِيَّةٍ يوصىٰ بِها أَو دَينٍ غَيرَ مُضارٍّ ۚ وَصِيَّةً مِنَ اللَّهِ ۗ وَاللَّهُ عَليمٌ حَليمٌ ﴾

تمہاری بیویاں جو کچھ چھوڑ مریں اور ان کی اوﻻد نہ ہو تو آدھوں آدھ تمہارا ہے اور اگر ان کی اوﻻد ہو تو ان کے چھوڑے ہوئے مال میں سے تمہارے لئے چوتھائی حصہ ہے(1) ۔ اس وصیت کی ادائیگی کے بعد جو وه کر گئی ہوں یا قرض کے بعد۔ اور جو (ترکہ) تم چھوڑ جاؤ اس میں ان کے لئے چوتھائی ہے، اگر تمہاری اوﻻد نہ ہو اور اگر تمہاری اوﻻد ہو تو پھر انہیں تمہارے ترکہ کا آٹھواں حصہ ملے گا(2)، اس وصیت کے بعد جو تم کر گئے ہو اور قرض کی ادائیگی کے بعد۔ اور جن کی میراث لی جاتی ہے وه مرد یا عورت کلالہ ہو یعنی اس کا باپ بیٹا نہ ہو(3)۔ اور اس کا ایک بھائی یا ایک بہن ہو(4) تو ان دونوں میں سے ہر ایک کا چھٹا حصہ ہے اور اس سے زیاده ہوں تو ایک تہائی میں سب شریک ہیں(5)، اس وصیت کے بعد جو کی جائے اور قرض کے بعد(6) جب کہ اوروں کا نقصان نہ کیا گیا ہو(7) یہ مقرر کیا ہوا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور اللہ تعالیٰ دانا ہے بردبار۔

سورہ النساء کی آیت (13) کی تفسیر

﴿ تِلكَ حُدودُ اللَّهِ ۚ وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَرَسولَهُ يُدخِلهُ جَنّٰتٍ تَجرى مِن تَحتِهَا الأَنهٰرُ خٰلِدينَ فيها ۚ وَذٰلِكَ الفَوزُ العَظيمُ ﴾

یہ حدیں اللہ تعالیٰ کی مقرر کی ہوئی ہیں اور جو اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول اللہ ﴿صلی اللہ علیہ وسلم﴾ کی فرمانبرداری کرے گا اسے اللہ تعالیٰ جنتوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وه ہمیشہ رہیں گے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

سورہ النساء کی آیت (14) کی تفسیر

﴿ وَمَن يَعصِ اللَّهَ وَرَسولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدودَهُ يُدخِلهُ نارًا خٰلِدًا فيها وَلَهُ عَذابٌ مُهينٌ ﴾

اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول اللہ ﴿صلی اللہ علیہ وسلم﴾ کی نافرمانی کرے اور اس کی مقرره حدوں سے آگے نکلے اسے وه جہنم میں ڈال دے گا جس میں وه ہمیشہ رہے گا، ایسوں ہی کے لئے رسوا کن عذاب ہے۔

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 77 آیات : 1 سے 6 صفحہ : 78 آیات : 7 سے 11 صفحہ : 79 آیات : 12 سے 14 صفحہ : 80 آیات : 15 سے 19 صفحہ : 81 آیات : 20 سے 23 صفحہ : 82 آیات : 24 سے 26 صفحہ : 83 آیات : 27 سے 33 صفحہ : 84 آیات : 34 سے 37 صفحہ : 85 آیات : 38 سے 44 صفحہ : 86 آیات : 45 سے 51 صفحہ : 87 آیات : 52 سے 59 صفحہ : 88 آیات : 60 سے 65 صفحہ : 89 آیات : 66 سے 74 صفحہ : 90 آیات : 75 سے 79 صفحہ : 91 آیات : 80 سے 86 صفحہ : 92 آیات : 87 سے 91 صفحہ : 93 آیات : 92 سے 94 صفحہ : 94 آیات : 95 سے 101 صفحہ : 95 آیات : 102 سے 105 صفحہ : 96 آیات : 106 سے 113 صفحہ : 97 آیات : 114 سے 121 صفحہ : 98 آیات : 122 سے 127 صفحہ : 99 آیات : 128 سے 134 صفحہ : 100 آیات : 135 سے 140 صفحہ : 101 آیات : 141 سے 147 صفحہ : 102 آیات : 148 سے 154 صفحہ : 103 آیات : 155 سے 162 صفحہ : 104 آیات : 163 سے 170 صفحہ : 105 آیات : 171 سے 175 صفحہ : 106 آیات : 176 سے 176