صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (262) از سورہ الحجر

آیات 1 سے 15 تک

50 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الحجر کی آیت (1) کی تفسیر

﴿ الر ۚ تِلكَ ءايٰتُ الكِتٰبِ وَقُرءانٍ مُبينٍ ﴾

الرٰ، یہ کتاب الٰہی کی آیتیں ہیں اور کھلے اور روشن قرآن کی.(1)

سورہ الحجر کی آیت (2) کی تفسیر

﴿ رُبَما يَوَدُّ الَّذينَ كَفَروا لَو كانوا مُسلِمينَ ﴾

وه بھی وقت ہوگا کہ کافر اپنے مسلمان ہونے کی آرزو کریں گے.(1)

سورہ الحجر کی آیت (3) کی تفسیر

﴿ ذَرهُم يَأكُلوا وَيَتَمَتَّعوا وَيُلهِهِمُ الأَمَلُ ۖ فَسَوفَ يَعلَمونَ ﴾

آپ انہیں کھاتا، نفع اٹھاتا اور (جھوٹی) امیدوں میں مشغول ہوتا چھوڑ دیجئے عنقریب یہ خود جان لیں گے.(1)

سورہ الحجر کی آیت (4) کی تفسیر

﴿ وَما أَهلَكنا مِن قَريَةٍ إِلّا وَلَها كِتابٌ مَعلومٌ ﴾

کسی بستی کو ہم نے ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کے لیے مقرره نوشتہ تھا.

سورہ الحجر کی آیت (5) کی تفسیر

﴿ ما تَسبِقُ مِن أُمَّةٍ أَجَلَها وَما يَستَـٔخِرونَ ﴾

کوئی گروه اپنی موت سے نہ آگے بڑھتا ہے نہ پیچھے رہتا ہے.(1)

سورہ الحجر کی آیت (6) کی تفسیر

﴿ وَقالوا يٰأَيُّهَا الَّذى نُزِّلَ عَلَيهِ الذِّكرُ إِنَّكَ لَمَجنونٌ ﴾

انہوں نے کہا کہ اے وه شخص جس پر قرآن اتارا گیا ہے یقیناً تو تو کوئی دیوانہ ہے.

سورہ الحجر کی آیت (7) کی تفسیر

﴿ لَو ما تَأتينا بِالمَلٰئِكَةِ إِن كُنتَ مِنَ الصّٰدِقينَ ﴾

اگر تو سچا ہی ہے تو ہمارے پاس فرشتوں کو کیوں نہیں ﻻتا.(1)

سورہ الحجر کی آیت (8) کی تفسیر

﴿ ما نُنَزِّلُ المَلٰئِكَةَ إِلّا بِالحَقِّ وَما كانوا إِذًا مُنظَرينَ ﴾

ہم فرشتوں کو حق کے ساتھ ہی اتارتے ہیں اور اس وقت وه مہلت دیئے گئے نہیں ہوتے.(1)

سورہ الحجر کی آیت (9) کی تفسیر

﴿ إِنّا نَحنُ نَزَّلنَا الذِّكرَ وَإِنّا لَهُ لَحٰفِظونَ ﴾

ہم نے ہی اس قرآن کو نازل فرمایا ہے اور ہم ہی اس کے محافﻆ ہیں.(1)

سورہ الحجر کی آیت (10) کی تفسیر

﴿ وَلَقَد أَرسَلنا مِن قَبلِكَ فى شِيَعِ الأَوَّلينَ ﴾

ہم نے آپ سے پہلے اگلی امتوں میں بھی اپنے رسول (برابر) بھیجے.

سورہ الحجر کی آیت (11) کی تفسیر

﴿ وَما يَأتيهِم مِن رَسولٍ إِلّا كانوا بِهِ يَستَهزِءونَ ﴾

اور (لیکن) جو بھی رسول آتا وه اس کا مذاق اڑاتے.(1)

سورہ الحجر کی آیت (12) کی تفسیر

﴿ كَذٰلِكَ نَسلُكُهُ فى قُلوبِ المُجرِمينَ ﴾

گناه گاروں کے دلوں میں ہم اسی طرح یہی رچا دیا کرتے ہیں.(1)

سورہ الحجر کی آیت (13) کی تفسیر

﴿ لا يُؤمِنونَ بِهِ ۖ وَقَد خَلَت سُنَّةُ الأَوَّلينَ ﴾

وه اس پر ایمان نہیں ﻻتے اور یقیناً اگلوں کا طریقہ گزرا ہوا ہے.(1)

سورہ الحجر کی آیت (14) کی تفسیر

﴿ وَلَو فَتَحنا عَلَيهِم بابًا مِنَ السَّماءِ فَظَلّوا فيهِ يَعرُجونَ ﴾

اور اگر ہم ان پر آسمان کا دروازه کھول بھی دیں اور یہ وہاں چڑھنے بھی لگ جائیں.

سورہ الحجر کی آیت (15) کی تفسیر

﴿ لَقالوا إِنَّما سُكِّرَت أَبصٰرُنا بَل نَحنُ قَومٌ مَسحورونَ ﴾

تب بھی یہی کہیں گے کہ ہماری نظر بندی کر دی گئی ہے بلکہ ہم لوگوں پر جادو کر دیا گیا ہے.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 262 آیات : 1 سے 15 صفحہ : 263 آیات : 16 سے 31 صفحہ : 264 آیات : 32 سے 51 صفحہ : 265 آیات : 52 سے 70 صفحہ : 266 آیات : 71 سے 90 صفحہ : 267 آیات : 91 سے 99