صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ الحجر کی آیت (52) کی تفسیر
﴿ إِذ دَخَلوا عَلَيهِ فَقالوا سَلٰمًا قالَ إِنّا مِنكُم وَجِلونَ ﴾
کہ جب انہوں نے ان کے پاس آکر سلام کہا تو انہوں نے کہا کہ ہم کو تو تم سے ڈر لگتا ہے.(1)
سورہ الحجر کی آیت (53) کی تفسیر
﴿ قالوا لا تَوجَل إِنّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمٍ عَليمٍ ﴾
انہوں نے کہا ڈرو نہیں، ہم تجھے ایک صاحب علم فرزند کی بشارت دیتے ہیں.
سورہ الحجر کی آیت (54) کی تفسیر
﴿ قالَ أَبَشَّرتُمونى عَلىٰ أَن مَسَّنِىَ الكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرونَ ﴾
کہا، کیا اس بڑھاپے کے آجانے کے بعد تم مجھے خوشخبری دیتے ہو! یہ خوشخبری تم کیسے دے رہے ہو؟
سورہ الحجر کی آیت (55) کی تفسیر
﴿ قالوا بَشَّرنٰكَ بِالحَقِّ فَلا تَكُن مِنَ القٰنِطينَ ﴾
انہوں نے کہا ہم آپ کو بالکل سچی خوشخبری سناتے ہیں آپ مایوس لوگوں میں شامل نہ ہوں.(1)
سورہ الحجر کی آیت (56) کی تفسیر
﴿ قالَ وَمَن يَقنَطُ مِن رَحمَةِ رَبِّهِ إِلَّا الضّالّونَ ﴾
کہا اپنے رب تعالیٰ کی رحمت سے ناامید تو صرف گمراه اور بہکے ہوئے لوگ ہی ہوتے ہیں.(1)
سورہ الحجر کی آیت (57) کی تفسیر
﴿ قالَ فَما خَطبُكُم أَيُّهَا المُرسَلونَ ﴾
پوچھا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے (فرشتو!) تمہارا ایسا کیا اہم کام ہے؟
سورہ الحجر کی آیت (58) کی تفسیر
﴿ قالوا إِنّا أُرسِلنا إِلىٰ قَومٍ مُجرِمينَ ﴾
انہوں نے جواب دیا کہ ہم مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں.
سورہ الحجر کی آیت (59) کی تفسیر
﴿ إِلّا ءالَ لوطٍ إِنّا لَمُنَجّوهُم أَجمَعينَ ﴾
مگر خاندان لوط کہ ہم ان سب کو تو ضرور بچا لیں گے.
سورہ الحجر کی آیت (60) کی تفسیر
﴿ إِلَّا امرَأَتَهُ قَدَّرنا ۙ إِنَّها لَمِنَ الغٰبِرينَ ﴾
سوائے اس (لوط) کی بیوی کے کہ ہم نے اسے رکنے اور باقی ره جانے والوں میں مقرر کر دیا ہے.
سورہ الحجر کی آیت (61) کی تفسیر
﴿ فَلَمّا جاءَ ءالَ لوطٍ المُرسَلونَ ﴾
جب بھیجے ہوئے فرشتے آل لوط کے پاس پہنچے.
سورہ الحجر کی آیت (62) کی تفسیر
﴿ قالَ إِنَّكُم قَومٌ مُنكَرونَ ﴾
تو انہوں (لوط علیہ السلام) نے کہا تم لوگ تو کچھ انجان سے معلوم ہو رہے ہو.(1)
سورہ الحجر کی آیت (63) کی تفسیر
﴿ قالوا بَل جِئنٰكَ بِما كانوا فيهِ يَمتَرونَ ﴾
انہوں نے کہا نہیں بلکہ ہم تیرے پاس وه چیز ﻻئے ہیں جس میں یہ لوگ شک شبہ کر رہے تھے.(1)
سورہ الحجر کی آیت (64) کی تفسیر
﴿ وَأَتَينٰكَ بِالحَقِّ وَإِنّا لَصٰدِقونَ ﴾
ہم تو تیرے پاس (صریح) حق ﻻئے ہیں اور ہیں بھی بالکل سچے.(1)
سورہ الحجر کی آیت (65) کی تفسیر
﴿ فَأَسرِ بِأَهلِكَ بِقِطعٍ مِنَ الَّيلِ وَاتَّبِع أَدبٰرَهُم وَلا يَلتَفِت مِنكُم أَحَدٌ وَامضوا حَيثُ تُؤمَرونَ ﴾
اب تو اپنے خاندان سمیت اس رات کے کسی حصہ میں چل دے اور آپ ان کے پیچھے رہنا(1) ، اور (خبردار) تم میں سے کوئی (پیچھے) مڑکر بھی نہ دیکھے اور جہاں کا تمہیں حکم کیا جارہا ہے وہاں چلے جان.
سورہ الحجر کی آیت (66) کی تفسیر
﴿ وَقَضَينا إِلَيهِ ذٰلِكَ الأَمرَ أَنَّ دابِرَ هٰؤُلاءِ مَقطوعٌ مُصبِحينَ ﴾
اور ہم نے اس کی طرف اس بات کا فیصلہ کر دیا کہ صبح ہوتے ہوتے ان لوگوں کی جڑیں کاٹ دی جائیں گی.(1)
سورہ الحجر کی آیت (67) کی تفسیر
﴿ وَجاءَ أَهلُ المَدينَةِ يَستَبشِرونَ ﴾
اور شہر والے خوشیاں مناتے ہوئے آئے.(1)
سورہ الحجر کی آیت (68) کی تفسیر
﴿ قالَ إِنَّ هٰؤُلاءِ ضَيفى فَلا تَفضَحونِ ﴾
(لوط علیہ السلام نے) کہا یہ لوگ میرے مہمان ہیں تم مجھے رسوا نہ کرو.(1)
سورہ الحجر کی آیت (69) کی تفسیر
﴿ وَاتَّقُوا اللَّهَ وَلا تُخزونِ ﴾
اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور مجھے رسوا نہ کرو.
سورہ الحجر کی آیت (70) کی تفسیر
﴿ قالوا أَوَلَم نَنهَكَ عَنِ العٰلَمينَ ﴾
وه بولے کیا ہم نے تجھے دنیا بھر (کی ٹھیکیداری) سے منع نہیں کر رکھا؟(1)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔