صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ الحجر کی آیت (71) کی تفسیر
﴿ قالَ هٰؤُلاءِ بَناتى إِن كُنتُم فٰعِلينَ ﴾
(لوط علیہ السلام نے) کہا اگر تمہیں کرنا ہی ہے تو یہ میری بچیاں موجود ہیں.(1)
سورہ الحجر کی آیت (72) کی تفسیر
﴿ لَعَمرُكَ إِنَّهُم لَفى سَكرَتِهِم يَعمَهونَ ﴾
تیری عمر کی قسم! وه تو اپنی بدمستی میں سرگرداں تھے.(1)
سورہ الحجر کی آیت (73) کی تفسیر
﴿ فَأَخَذَتهُمُ الصَّيحَةُ مُشرِقينَ ﴾
پس سورج نکلتے نکلتے انہیں ایک بڑے زور کی آواز نے پکڑ لیا.(1)
سورہ الحجر کی آیت (74) کی تفسیر
﴿ فَجَعَلنا عٰلِيَها سافِلَها وَأَمطَرنا عَلَيهِم حِجارَةً مِن سِجّيلٍ ﴾
بالﺂخر ہم نے اس شہر کو اوپر تلے کر دیا(1) اور ان لوگوں پر کنکر والے پتھر(2) برسائے.
سورہ الحجر کی آیت (75) کی تفسیر
﴿ إِنَّ فى ذٰلِكَ لَءايٰتٍ لِلمُتَوَسِّمينَ ﴾
بلاشبہ بصیرت والوں کے لیے(1) اس میں بہت سی نشانیاں ہیں.
سورہ الحجر کی آیت (76) کی تفسیر
﴿ وَإِنَّها لَبِسَبيلٍ مُقيمٍ ﴾
یہ بستی ایسی راه پر ہے جو برابر چلتی رہتی (عام گذرگاه) ہے.(1)
سورہ الحجر کی آیت (77) کی تفسیر
﴿ إِنَّ فى ذٰلِكَ لَءايَةً لِلمُؤمِنينَ ﴾
اور اس میں ایمان والوں کے لیے بڑی نشانی ہے.
سورہ الحجر کی آیت (78) کی تفسیر
﴿ وَإِن كانَ أَصحٰبُ الأَيكَةِ لَظٰلِمينَ ﴾
اور بے شک اَیکَہ بستی کے رہنے والے يقيناً ﻇالم تھے.(1)
سورہ الحجر کی آیت (79) کی تفسیر
﴿ فَانتَقَمنا مِنهُم وَإِنَّهُما لَبِإِمامٍ مُبينٍ ﴾
جن سے (آخر) ہم نے انتقام لے ہی لیا۔ یہ دونوں شہر کھلے (عام) راستے پر ہیں.(1)
سورہ الحجر کی آیت (80) کی تفسیر
﴿ وَلَقَد كَذَّبَ أَصحٰبُ الحِجرِ المُرسَلينَ ﴾
اور حِجر والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا.(1)
سورہ الحجر کی آیت (81) کی تفسیر
﴿ وَءاتَينٰهُم ءايٰتِنا فَكانوا عَنها مُعرِضينَ ﴾
اور ہم نے ان کو اپنی نشانیاں بھی عطا فرمائیں (لیکن) تاہم وه ان سے روگردانی ہی کرتے رہے.(1)
سورہ الحجر کی آیت (82) کی تفسیر
﴿ وَكانوا يَنحِتونَ مِنَ الجِبالِ بُيوتًا ءامِنينَ ﴾
یہ لوگ پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے تھے، بے خوف ہوکر.(1)
سورہ الحجر کی آیت (83) کی تفسیر
﴿ فَأَخَذَتهُمُ الصَّيحَةُ مُصبِحينَ ﴾
آخر انہیں بھی صبح ہوتے ہوتے چنگھاڑنے آدبوچا.(1)
سورہ الحجر کی آیت (84) کی تفسیر
﴿ فَما أَغنىٰ عَنهُم ما كانوا يَكسِبونَ ﴾
پس ان کی کسی تدبیروعمل نے انہیں کوئی فائده نہ دیا.
سورہ الحجر کی آیت (85) کی تفسیر
﴿ وَما خَلَقنَا السَّمٰوٰتِ وَالأَرضَ وَما بَينَهُما إِلّا بِالحَقِّ ۗ وَإِنَّ السّاعَةَ لَءاتِيَةٌ ۖ فَاصفَحِ الصَّفحَ الجَميلَ ﴾
ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے درمیان کی سب چیزوں کو حق کے ساتھ ہی پیدا فرمایا ہے(1) ، اور قیامت ضرور ضرور آنے والی ہے۔ پس تو حسن وخوبی (اور اچھائی) سے درگزر کر لے.
سورہ الحجر کی آیت (86) کی تفسیر
﴿ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ الخَلّٰقُ العَليمُ ﴾
یقیناً تیرا پروردگار ہی پیدا کرنے واﻻ اور جاننے واﻻ ہے.
سورہ الحجر کی آیت (87) کی تفسیر
﴿ وَلَقَد ءاتَينٰكَ سَبعًا مِنَ المَثانى وَالقُرءانَ العَظيمَ ﴾
یقیناً ہم نے آپ کو سات آیتیں دے رکھی ہیں.(1) کہ دہرائی جاتی ہیں اور عظیم قرآن بھی دے رکھا ہے.
سورہ الحجر کی آیت (88) کی تفسیر
﴿ لا تَمُدَّنَّ عَينَيكَ إِلىٰ ما مَتَّعنا بِهِ أَزوٰجًا مِنهُم وَلا تَحزَن عَلَيهِم وَاخفِض جَناحَكَ لِلمُؤمِنينَ ﴾
آپ ہر گز اپنی نظریں اس چیز کی طرف نہ دوڑائیں، جس سے ہم نے ان میں سے کئی قسم کے لوگوں کو بہره مند کر رکھا ہے، نہ ان پر آپ افسوس کریں اور مومنوں کے لیے اپنے بازو جھکائے رہیں.(1)
سورہ الحجر کی آیت (89) کی تفسیر
﴿ وَقُل إِنّى أَنَا النَّذيرُ المُبينُ ﴾
اور کہہ دیجئے کہ میں تو کھلم کھلا ڈرانے واﻻ ہوں.
سورہ الحجر کی آیت (90) کی تفسیر
﴿ كَما أَنزَلنا عَلَى المُقتَسِمينَ ﴾
جیسے کہ ہم نے ان تقسیم کرنے والوں پر اتارا.(1)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔