صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ الحجر کی آیت (16) کی تفسیر
﴿ وَلَقَد جَعَلنا فِى السَّماءِ بُروجًا وَزَيَّنّٰها لِلنّٰظِرينَ ﴾
یقیناً ہم نے آسمان میں برج بنائے ہیں(1) اور دیکھنے والوں کے لیے اسے سجا دیا ہے.
سورہ الحجر کی آیت (17) کی تفسیر
﴿ وَحَفِظنٰها مِن كُلِّ شَيطٰنٍ رَجيمٍ ﴾
اور اسے ہر مردود شیطان سے محفوظ رکھا ہے.(1)
سورہ الحجر کی آیت (18) کی تفسیر
﴿ إِلّا مَنِ استَرَقَ السَّمعَ فَأَتبَعَهُ شِهابٌ مُبينٌ ﴾
ہاں مگر جو چوری چھپے سننے کی کوشش کرے اس کے پیچھے دہکتا ہوا (کھلا شعلہ) لگتا ہے.(1)
سورہ الحجر کی آیت (19) کی تفسیر
﴿ وَالأَرضَ مَدَدنٰها وَأَلقَينا فيها رَوٰسِىَ وَأَنبَتنا فيها مِن كُلِّ شَيءٍ مَوزونٍ ﴾
اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا ہے اور اس پر (اٹل) پہاڑ ڈال دیئے ہیں، اور اس میں ہم نے ہر چیز ایک معین مقدار سے اگا دی ہے.(1)
سورہ الحجر کی آیت (20) کی تفسیر
﴿ وَجَعَلنا لَكُم فيها مَعٰيِشَ وَمَن لَستُم لَهُ بِرٰزِقينَ ﴾
اور اسی میں ہم نے تمہاری روزیاں بنا دی ہیں(1) اور جنہیں تم روزی دینے والے نہیں ہو.(1)
سورہ الحجر کی آیت (21) کی تفسیر
﴿ وَإِن مِن شَيءٍ إِلّا عِندَنا خَزائِنُهُ وَما نُنَزِّلُهُ إِلّا بِقَدَرٍ مَعلومٍ ﴾
اور جتنی بھی چیزیں ہیں ان سب کے خزانے ہمارے پاس ہیں(1) ، اور ہم ہر چیز کو اس کے مقرره انداز سے اتارتے ہیں.
سورہ الحجر کی آیت (22) کی تفسیر
﴿ وَأَرسَلنَا الرِّيٰحَ لَوٰقِحَ فَأَنزَلنا مِنَ السَّماءِ ماءً فَأَسقَينٰكُموهُ وَما أَنتُم لَهُ بِخٰزِنينَ ﴾
اور ہم بھیجتے ہیں بوجھل ہوائیں(1) ، پھر آسمان سے پانی برسا کر وه تمہیں پلاتے ہیں اور تم اس کا ذخیره کرنے والے نہیں ہو.(2)
سورہ الحجر کی آیت (23) کی تفسیر
﴿ وَإِنّا لَنَحنُ نُحيۦ وَنُميتُ وَنَحنُ الوٰرِثونَ ﴾
ہم ہی جلاتے اور مارتے ہیں اور ہم ہی (بالﺂخر) وارث ہیں.
سورہ الحجر کی آیت (24) کی تفسیر
﴿ وَلَقَد عَلِمنَا المُستَقدِمينَ مِنكُم وَلَقَد عَلِمنَا المُستَـٔخِرينَ ﴾
اور تم میں سے آگے بڑھنے والے اور پیچھے ہٹنے والے بھی ہمارے علم میں ہیں.
سورہ الحجر کی آیت (25) کی تفسیر
﴿ وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحشُرُهُم ۚ إِنَّهُ حَكيمٌ عَليمٌ ﴾
آپ کا رب سب لوگوں کو جمع کرے گا یقیناً وه بڑی حکمتوں واﻻ بڑے علم واﻻ ہے.
سورہ الحجر کی آیت (26) کی تفسیر
﴿ وَلَقَد خَلَقنَا الإِنسٰنَ مِن صَلصٰلٍ مِن حَمَإٍ مَسنونٍ ﴾
یقیناً ہم نے انسان کو کالی اور سڑی ہوئی کھنکھناتی مٹی سے، پیدا فرمایا ہے.(1)
سورہ الحجر کی آیت (27) کی تفسیر
﴿ وَالجانَّ خَلَقنٰهُ مِن قَبلُ مِن نارِ السَّمومِ ﴾
اور اس سے پہلے جنات کو ہم نے لو والی آگ(1) سے پیدا کیا.
سورہ الحجر کی آیت (28) کی تفسیر
﴿ وَإِذ قالَ رَبُّكَ لِلمَلٰئِكَةِ إِنّى خٰلِقٌ بَشَرًا مِن صَلصٰلٍ مِن حَمَإٍ مَسنونٍ ﴾
اور جب تیرے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں ایک انسان کو کالی اور سڑی ہوئی کھنکھناتی مٹی سے پیدا کرنے واﻻ ہوں.
سورہ الحجر کی آیت (29) کی تفسیر
﴿ فَإِذا سَوَّيتُهُ وَنَفَختُ فيهِ مِن روحى فَقَعوا لَهُ سٰجِدينَ ﴾
تو جب میں اسے پورا بنا چکوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو تم سب اس کے لیے سجدے میں گر پڑنا.(1)
سورہ الحجر کی آیت (30) کی تفسیر
﴿ فَسَجَدَ المَلٰئِكَةُ كُلُّهُم أَجمَعونَ ﴾
چنانچہ تمام فرشتوں نے سب کے سب نے سجده کر لیا.
سورہ الحجر کی آیت (31) کی تفسیر
﴿ إِلّا إِبليسَ أَبىٰ أَن يَكونَ مَعَ السّٰجِدينَ ﴾
مگر ابلیس کے۔ کہ اس نے سجده کرنے والوں میں شمولیت کرنے سے (صاف) انکار کر دیا.
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔