صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ الحجر کی آیت (32) کی تفسیر
﴿ قالَ يٰإِبليسُ ما لَكَ أَلّا تَكونَ مَعَ السّٰجِدينَ ﴾
(اللہ تعالیٰ نے) فرمایا اے ابلیس تجھے کیا ہوا کہ تو سجده کرنے والوں میں شامل نہ ہوا؟
سورہ الحجر کی آیت (33) کی تفسیر
﴿ قالَ لَم أَكُن لِأَسجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقتَهُ مِن صَلصٰلٍ مِن حَمَإٍ مَسنونٍ ﴾
وه بوﻻ کہ میں ایسا نہیں کہ اس انسان کو سجده کروں جسے تو نے کالی اور سڑی ہوئی کھنکھناتی مٹی سے پیدا کیا ہے.(1)
سورہ الحجر کی آیت (34) کی تفسیر
﴿ قالَ فَاخرُج مِنها فَإِنَّكَ رَجيمٌ ﴾
فرمایا اب تو بہشت سے نکل جا کیوں کہ تو رانده درگاه ہے.
سورہ الحجر کی آیت (35) کی تفسیر
﴿ وَإِنَّ عَلَيكَ اللَّعنَةَ إِلىٰ يَومِ الدّينِ ﴾
اور تجھ پر میری پھٹکار ہے قیامت کے دن تک.
سورہ الحجر کی آیت (36) کی تفسیر
﴿ قالَ رَبِّ فَأَنظِرنى إِلىٰ يَومِ يُبعَثونَ ﴾
کہنے لگا کہ اے میرے رب! مجھے اس دن تک کی ڈھیل دے کہ لوگ دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں.
سورہ الحجر کی آیت (37) کی تفسیر
﴿ قالَ فَإِنَّكَ مِنَ المُنظَرينَ ﴾
فرمایا کہ اچھا تو ان میں سے ہے جنہیں مہلت ملی ہے.
سورہ الحجر کی آیت (38) کی تفسیر
﴿ إِلىٰ يَومِ الوَقتِ المَعلومِ ﴾
روز مقرر کے وقت تک کی.
سورہ الحجر کی آیت (39) کی تفسیر
﴿ قالَ رَبِّ بِما أَغوَيتَنى لَأُزَيِّنَنَّ لَهُم فِى الأَرضِ وَلَأُغوِيَنَّهُم أَجمَعينَ ﴾
(شیطان نے) کہا کہ اے میرے رب! چونکہ تو نے مجھے گمراه کیا ہے مجھے بھی قسم ہے کہ میں بھی زمین میں ان کے لئے معاصی کو مزین کروں گا اور ان سب کو بہکاؤں گا بھی.
سورہ الحجر کی آیت (40) کی تفسیر
﴿ إِلّا عِبادَكَ مِنهُمُ المُخلَصينَ ﴾
سوائے تیرے ان بندوں کے جو منتخب کر لیے گئے ہیں.
سورہ الحجر کی آیت (41) کی تفسیر
﴿ قالَ هٰذا صِرٰطٌ عَلَىَّ مُستَقيمٌ ﴾
ارشاد ہوا کہ ہاں یہی مجھ تک پہنچنے کی سیدھی راه ہے.(1)
سورہ الحجر کی آیت (42) کی تفسیر
﴿ إِنَّ عِبادى لَيسَ لَكَ عَلَيهِم سُلطٰنٌ إِلّا مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الغاوينَ ﴾
میرے بندوں پر تجھے کوئی غلبہ نہیں(1) ، لیکن ہاں جو گمراه لوگ تیری پیروی کریں.
سورہ الحجر کی آیت (43) کی تفسیر
﴿ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوعِدُهُم أَجمَعينَ ﴾
یقیناً ان سب کے وعدے کی جگہ جہنم ہے.(1)
سورہ الحجر کی آیت (44) کی تفسیر
﴿ لَها سَبعَةُ أَبوٰبٍ لِكُلِّ بابٍ مِنهُم جُزءٌ مَقسومٌ ﴾
جس کے سات دروازے ہیں۔ ہر دروازے کے لیے ان کا ایک حصہ بٹا ہوا ہے.(1)
سورہ الحجر کی آیت (45) کی تفسیر
﴿ إِنَّ المُتَّقينَ فى جَنّٰتٍ وَعُيونٍ ﴾
پرہیزگار جنتی لوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گے.(1)
سورہ الحجر کی آیت (46) کی تفسیر
﴿ ادخُلوها بِسَلٰمٍ ءامِنينَ ﴾
(ان سے کہا جائے گا) سلامتی اور امن کے ساتھ اس میں داخل ہو جاؤ.(1)
سورہ الحجر کی آیت (47) کی تفسیر
﴿ وَنَزَعنا ما فى صُدورِهِم مِن غِلٍّ إِخوٰنًا عَلىٰ سُرُرٍ مُتَقٰبِلينَ ﴾
ان کے دلوں میں جو کچھ رنجش وکینہ تھا، ہم سب کچھ نکال دیں گے(1) ، وه بھائی بھائی بنے ہوئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے.
سورہ الحجر کی آیت (48) کی تفسیر
﴿ لا يَمَسُّهُم فيها نَصَبٌ وَما هُم مِنها بِمُخرَجينَ ﴾
نہ تو وہاں انہیں کوئی تکلیف چھو سکتی ہے اور نہ وه وہاں سے کبھی نکالے جائیں گے.
سورہ الحجر کی آیت (49) کی تفسیر
﴿ ۞ نَبِّئ عِبادى أَنّى أَنَا الغَفورُ الرَّحيمُ ﴾
میرے بندوں کو خبر دے دو کہ میں بہت ہی بخشنے واﻻ اور بڑا ہی مہربان ہوں.
سورہ الحجر کی آیت (50) کی تفسیر
﴿ وَأَنَّ عَذابى هُوَ العَذابُ الأَليمُ ﴾
اور ساتھ ہی میرے عذاب بھی نہایت دردناک ہیں.
سورہ الحجر کی آیت (51) کی تفسیر
﴿ وَنَبِّئهُم عَن ضَيفِ إِبرٰهيمَ ﴾
انہیں ابراہیم کے مہمانوں کا (بھی) حال سنا دو.
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔