صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ المؤمنون کی آیت (1) کی تفسیر
﴿ قَد أَفلَحَ المُؤمِنونَ ﴾
یقیناً ایمان والوں نے فلاح حاصل کرلی.(1)
سورہ المؤمنون کی آیت (2) کی تفسیر
﴿ الَّذينَ هُم فى صَلاتِهِم خٰشِعونَ ﴾
جو اپنی نماز میں خشوع کرتے ہیں.(1)
سورہ المؤمنون کی آیت (3) کی تفسیر
﴿ وَالَّذينَ هُم عَنِ اللَّغوِ مُعرِضونَ ﴾
جو لغویات سے منھ موڑ لیتے ہیں.(1)
سورہ المؤمنون کی آیت (4) کی تفسیر
﴿ وَالَّذينَ هُم لِلزَّكوٰةِ فٰعِلونَ ﴾
جو زکوٰة ادا کرنے والے ہیں.(1)
سورہ المؤمنون کی آیت (5) کی تفسیر
﴿ وَالَّذينَ هُم لِفُروجِهِم حٰفِظونَ ﴾
جو اپنی شرمگاہوں کی حفاﻇت کرنے والے ہیں.
سورہ المؤمنون کی آیت (6) کی تفسیر
﴿ إِلّا عَلىٰ أَزوٰجِهِم أَو ما مَلَكَت أَيمٰنُهُم فَإِنَّهُم غَيرُ مَلومينَ ﴾
بجز اپنی بیویوں اور ملکیت کی لونڈیوں کے یقیناً یہ ملامتیوں میں سے نہیں ہیں.
سورہ المؤمنون کی آیت (7) کی تفسیر
﴿ فَمَنِ ابتَغىٰ وَراءَ ذٰلِكَ فَأُولٰئِكَ هُمُ العادونَ ﴾
جو اس کے سوا کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کرجانے والے ہیں.(1)
سورہ المؤمنون کی آیت (8) کی تفسیر
﴿ وَالَّذينَ هُم لِأَمٰنٰتِهِم وَعَهدِهِم رٰعونَ ﴾
جو اپنی امانتوں اور وعدے کی حفاﻇت کرنے والے ہیں.(1)
سورہ المؤمنون کی آیت (9) کی تفسیر
﴿ وَالَّذينَ هُم عَلىٰ صَلَوٰتِهِم يُحافِظونَ ﴾
جو اپنی نمازوں کی نگہبانی کرتے ہیں.(1)
سورہ المؤمنون کی آیت (10) کی تفسیر
﴿ أُولٰئِكَ هُمُ الوٰرِثونَ ﴾
یہی وارث ہیں.
سورہ المؤمنون کی آیت (11) کی تفسیر
﴿ الَّذينَ يَرِثونَ الفِردَوسَ هُم فيها خٰلِدونَ ﴾
جو فردوس کے وارث ہوں گے جہاں وه ہمیشہ رہیں گے.(1)
سورہ المؤمنون کی آیت (12) کی تفسیر
﴿ وَلَقَد خَلَقنَا الإِنسٰنَ مِن سُلٰلَةٍ مِن طينٍ ﴾
یقیناً ہم نے انسان کو مٹی کے جوہر سے پیدا کیا.(1)
سورہ المؤمنون کی آیت (13) کی تفسیر
﴿ ثُمَّ جَعَلنٰهُ نُطفَةً فى قَرارٍ مَكينٍ ﴾
پھر اسے نطفہ بنا کر محفوظ جگہ میں قرار دے دیا.(1)
سورہ المؤمنون کی آیت (14) کی تفسیر
﴿ ثُمَّ خَلَقنَا النُّطفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقنَا العَلَقَةَ مُضغَةً فَخَلَقنَا المُضغَةَ عِظٰمًا فَكَسَونَا العِظٰمَ لَحمًا ثُمَّ أَنشَأنٰهُ خَلقًا ءاخَرَ ۚ فَتَبارَكَ اللَّهُ أَحسَنُ الخٰلِقينَ ﴾
پھر نطفہ کو ہم نے جما ہوا خون بنا دیا، پھر اس خون کے لوتھڑے کو گوشت کا ٹکڑا کردیا۔ پھر گوشت کے ٹکڑے کو ہڈیاں بنا دیں، پھر ہڈیوں کو ہم نے گوشت پہنا دیا(1) ، پھر دوسری بناوٹ میں اس کو پیدا کردیا(2)۔ برکتوں واﻻ ہے وه اللہ جو سب سے بہترین پیدا کرنے واﻻ ہے.(3)
سورہ المؤمنون کی آیت (15) کی تفسیر
﴿ ثُمَّ إِنَّكُم بَعدَ ذٰلِكَ لَمَيِّتونَ ﴾
اس کے بعد پھر تم سب یقیناً مر جانے والے ہو.
سورہ المؤمنون کی آیت (16) کی تفسیر
﴿ ثُمَّ إِنَّكُم يَومَ القِيٰمَةِ تُبعَثونَ ﴾
پھر قیامت کے دن بلا شبہ تم سب اٹھائے جاؤ گے.
سورہ المؤمنون کی آیت (17) کی تفسیر
﴿ وَلَقَد خَلَقنا فَوقَكُم سَبعَ طَرائِقَ وَما كُنّا عَنِ الخَلقِ غٰفِلينَ ﴾
ہم نے تمہارے اوپر سات آسمان بنائے ہیں(1) اور ہم مخلوقات سے غافل نہیں ہیں.(2)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔