صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (347) از سورہ المؤمنون

آیات 75 سے 89 تک

46 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ المؤمنون کی آیت (75) کی تفسیر

﴿ ۞ وَلَو رَحِمنٰهُم وَكَشَفنا ما بِهِم مِن ضُرٍّ لَلَجّوا فى طُغيٰنِهِم يَعمَهونَ ﴾

اور اگر ہم ان پر رحم فرمائیں اور ان کی تکلیفیں دور کردیں تو یہ تو اپنی اپنی سرکشی میں جم کر اور بہکنے لگیں.(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (76) کی تفسیر

﴿ وَلَقَد أَخَذنٰهُم بِالعَذابِ فَمَا استَكانوا لِرَبِّهِم وَما يَتَضَرَّعونَ ﴾

اور ہم نے انہیں عذاب میں بھی پکڑا تاہم یہ لوگ نہ تو اپنے پروردگار کے سامنے جھکے اور نہ ہی عاجزی اختیار کی.(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (77) کی تفسیر

﴿ حَتّىٰ إِذا فَتَحنا عَلَيهِم بابًا ذا عَذابٍ شَديدٍ إِذا هُم فيهِ مُبلِسونَ ﴾

یہاں تک کہ جب ہم نے ان پر سخت عذاب کا دروازه کھول دیا تو اسی وقت فوراً مایوس ہوگئے.(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (78) کی تفسیر

﴿ وَهُوَ الَّذى أَنشَأَ لَكُمُ السَّمعَ وَالأَبصٰرَ وَالأَفـِٔدَةَ ۚ قَليلًا ما تَشكُرونَ ﴾

وه اللہ ہے جس نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل پیدا کئے، مگر تم بہت (ہی) کم شکر کرتے ہو.(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (79) کی تفسیر

﴿ وَهُوَ الَّذى ذَرَأَكُم فِى الأَرضِ وَإِلَيهِ تُحشَرونَ ﴾

اور وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کرکے زمین میں پھیلا دیا اور اسی کی طرف تم جمع کئے جاؤ گے.(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (80) کی تفسیر

﴿ وَهُوَ الَّذى يُحيۦ وَيُميتُ وَلَهُ اختِلٰفُ الَّيلِ وَالنَّهارِ ۚ أَفَلا تَعقِلونَ ﴾

اور یہ وہی ہے جو جلاتا اور مارتا ہے اور رات دن کے ردوبدل(1) کا مختار بھی وہی ہے۔ کیا تم کو سمجھ بوجھ نہیں؟(2)

سورہ المؤمنون کی آیت (81) کی تفسیر

﴿ بَل قالوا مِثلَ ما قالَ الأَوَّلونَ ﴾

بلکہ ان لوگوں نے بھی ویسی ہی بات کہی جو اگلے کہتے چلے آئے.

سورہ المؤمنون کی آیت (82) کی تفسیر

﴿ قالوا أَءِذا مِتنا وَكُنّا تُرابًا وَعِظٰمًا أَءِنّا لَمَبعوثونَ ﴾

کہ کیا جب ہم مر کر مٹی اور ہڈی ہوجائیں گے کیا پھر بھی ہم ضرور اٹھائے جائیں گے؟

سورہ المؤمنون کی آیت (83) کی تفسیر

﴿ لَقَد وُعِدنا نَحنُ وَءاباؤُنا هٰذا مِن قَبلُ إِن هٰذا إِلّا أَسٰطيرُ الأَوَّلينَ ﴾

ہم سے اور ہمارے باپ دادوں سے پہلے ہی یہ وعده ہوتا چلا آیا ہے کچھ نہیں یہ تو صرف اگلے لوگوں کے افسانے ہیں.(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (84) کی تفسیر

﴿ قُل لِمَنِ الأَرضُ وَمَن فيها إِن كُنتُم تَعلَمونَ ﴾

پوچھیئے تو سہی کہ زمین اور اس کی کل چیزیں کس کی ہیں؟ بتلاؤ اگر جانتے ہو؟

سورہ المؤمنون کی آیت (85) کی تفسیر

﴿ سَيَقولونَ لِلَّهِ ۚ قُل أَفَلا تَذَكَّرونَ ﴾

فوراً جواب دیں گے کہ اللہ کی، کہہ دیجیئے کہ پھر تم نصیحت کیوں نہیں حاصل کرتے.

سورہ المؤمنون کی آیت (86) کی تفسیر

﴿ قُل مَن رَبُّ السَّمٰوٰتِ السَّبعِ وَرَبُّ العَرشِ العَظيمِ ﴾

دریافت کیجیئے کہ ساتوں آسمان کا اور بہت باعظمت عرش کا رب کون ہے؟

سورہ المؤمنون کی آیت (87) کی تفسیر

﴿ سَيَقولونَ لِلَّهِ ۚ قُل أَفَلا تَتَّقونَ ﴾

وه لوگ جواب دیں گے کہ اللہ ہی ہے۔ کہہ دیجیئے کہ پھر تم کیوں نہیں ڈرتے؟(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (88) کی تفسیر

﴿ قُل مَن بِيَدِهِ مَلَكوتُ كُلِّ شَيءٍ وَهُوَ يُجيرُ وَلا يُجارُ عَلَيهِ إِن كُنتُم تَعلَمونَ ﴾

پوچھیئے کہ تمام چیزوں کا اختیار کس کے ہاتھ میں ہے؟ جو پناه دیتا ہے(1) اور جس کے مقابلے میں کوئی پناه نہیں دیا جاتا(2)، اگر تم جانتے ہو تو بتلا دو؟

سورہ المؤمنون کی آیت (89) کی تفسیر

﴿ سَيَقولونَ لِلَّهِ ۚ قُل فَأَنّىٰ تُسحَرونَ ﴾

یہی جواب دیں گے کہ اللہ ہی ہے، کہہ دیجیئے پھر تم کدھر سے جادو کر دیئے جاتے ہو؟(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 342 آیات : 1 سے 17 صفحہ : 343 آیات : 18 سے 27 صفحہ : 344 آیات : 28 سے 42 صفحہ : 345 آیات : 43 سے 59 صفحہ : 346 آیات : 60 سے 74 صفحہ : 347 آیات : 75 سے 89 صفحہ : 348 آیات : 90 سے 104 صفحہ : 349 آیات : 105 سے 118