صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (346) از سورہ المؤمنون

آیات 60 سے 74 تک

62 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ المؤمنون کی آیت (60) کی تفسیر

﴿ وَالَّذينَ يُؤتونَ ما ءاتَوا وَقُلوبُهُم وَجِلَةٌ أَنَّهُم إِلىٰ رَبِّهِم رٰجِعونَ ﴾

اور جو لوگ دیتے ہیں جو کچھ دیتے ہیں اور ان کے دل کپکپاتے ہیں کہ وه اپنے رب کی طرف لوٹنے والے ہیں.(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (61) کی تفسیر

﴿ أُولٰئِكَ يُسٰرِعونَ فِى الخَيرٰتِ وَهُم لَها سٰبِقونَ ﴾

یہی ہیں جو جلدی جلدی بھلائیاں حاصل کر رہے ہیں اور یہی ہیں جو ان کی طرف دوڑ جانے والے ہیں.

سورہ المؤمنون کی آیت (62) کی تفسیر

﴿ وَلا نُكَلِّفُ نَفسًا إِلّا وُسعَها ۖ وَلَدَينا كِتٰبٌ يَنطِقُ بِالحَقِّ ۚ وَهُم لا يُظلَمونَ ﴾

ہم کسی نفس کو اس کی طاقت سے زیاده تکلیف نہیں دیتے(1) ، اور ہمارے پاس ایسی کتاب ہے جو حق کے ساتھ بولتی ہے، ان کے اوپر کچھ ﻇلم نہ کیا جائے گا.

سورہ المؤمنون کی آیت (63) کی تفسیر

﴿ بَل قُلوبُهُم فى غَمرَةٍ مِن هٰذا وَلَهُم أَعمٰلٌ مِن دونِ ذٰلِكَ هُم لَها عٰمِلونَ ﴾

بلکہ ان کے دل اس طرف سے غفلت میں ہیں اور ان کے لئے اس کے سوا بھی بہت سے اعمال ہیں(1) جنہیں وه کرنے والے. ہیں

سورہ المؤمنون کی آیت (64) کی تفسیر

﴿ حَتّىٰ إِذا أَخَذنا مُترَفيهِم بِالعَذابِ إِذا هُم يَجـَٔرونَ ﴾

یہاں تک کہ جب ہم نے ان کے آسوده حال لوگوں کو عذاب میں پکڑ لیا(1) تو وه بلبلانے لگے.

سورہ المؤمنون کی آیت (65) کی تفسیر

﴿ لا تَجـَٔرُوا اليَومَ ۖ إِنَّكُم مِنّا لا تُنصَرونَ ﴾

آج مت بلبلاؤ یقیناً تم ہمارے مقابلہ پر مدد نہ کئے جاؤ گے.(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (66) کی تفسیر

﴿ قَد كانَت ءايٰتى تُتلىٰ عَلَيكُم فَكُنتُم عَلىٰ أَعقٰبِكُم تَنكِصونَ ﴾

میری آیتیں تو تمہارے سامنے پڑھی جاتی تھیں(1) پھر بھی تم اپنی ایڑیوں کے بل الٹے بھاگتے تھے.(2)

سورہ المؤمنون کی آیت (67) کی تفسیر

﴿ مُستَكبِرينَ بِهِ سٰمِرًا تَهجُرونَ ﴾

اکڑتے اینٹھتے(1) افسانہ گوئی کرتے اسے چھوڑ دیتے تھے.(2)

سورہ المؤمنون کی آیت (68) کی تفسیر

﴿ أَفَلَم يَدَّبَّرُوا القَولَ أَم جاءَهُم ما لَم يَأتِ ءاباءَهُمُ الأَوَّلينَ ﴾

کیا انہوں نے اس بات میں غور وفکر ہی نہیں کیا(1) ؟ بلکہ ان کے پاس وه آیا جو ان کے اگلے باپ دادوں کے پاس نہیں آیا تھا؟(2)

سورہ المؤمنون کی آیت (69) کی تفسیر

﴿ أَم لَم يَعرِفوا رَسولَهُم فَهُم لَهُ مُنكِرونَ ﴾

یا انہوں نے اپنے پیغمبر کو پہچانا نہیں کہ اس کے منکر ہو رہے ہیں؟(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (70) کی تفسیر

﴿ أَم يَقولونَ بِهِ جِنَّةٌ ۚ بَل جاءَهُم بِالحَقِّ وَأَكثَرُهُم لِلحَقِّ كٰرِهونَ ﴾

یا یہ کہتے ہیں کہ اسے جنون ہے(1) ؟ بلکہ وه تو ان کے پاس حق ﻻیا ہے۔ ہاں ان میں اکثر حق سے چڑنے والے ہیں.(2)

سورہ المؤمنون کی آیت (71) کی تفسیر

﴿ وَلَوِ اتَّبَعَ الحَقُّ أَهواءَهُم لَفَسَدَتِ السَّمٰوٰتُ وَالأَرضُ وَمَن فيهِنَّ ۚ بَل أَتَينٰهُم بِذِكرِهِم فَهُم عَن ذِكرِهِم مُعرِضونَ ﴾

اگر حق ہی ان کی خواہشوں کا پیرو ہوجائے تو زمین وآسمان اور ان کے درمیان کی ہر چیز درہم برہم ہو جائے(1) ۔ حق تو یہ ہے کہ ہم نے انہیں ان کی نصیحت پہنچا دی ہے لیکن وه اپنی نصیحت سے منھ موڑنے والے ہیں.

سورہ المؤمنون کی آیت (72) کی تفسیر

﴿ أَم تَسـَٔلُهُم خَرجًا فَخَراجُ رَبِّكَ خَيرٌ ۖ وَهُوَ خَيرُ الرّٰزِقينَ ﴾

کیا آپ ان سے کوئی اجرت چاہتے ہیں؟ یاد رکھیئے کہ آپ کے رب کی اجرت بہت ہی بہتر ہے اور وه سب سے بہتر روزی رساں ہے.

سورہ المؤمنون کی آیت (73) کی تفسیر

﴿ وَإِنَّكَ لَتَدعوهُم إِلىٰ صِرٰطٍ مُستَقيمٍ ﴾

یقیناً آپ تو انہیں راه راست کی طرف بلا رہے ہیں.

سورہ المؤمنون کی آیت (74) کی تفسیر

﴿ وَإِنَّ الَّذينَ لا يُؤمِنونَ بِالءاخِرَةِ عَنِ الصِّرٰطِ لَنٰكِبونَ ﴾

بےشک جو لوگ آخرت پر یقین نہیں رکھتے وه سیدھے راستے سے مڑ جانے والے ہیں.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 342 آیات : 1 سے 17 صفحہ : 343 آیات : 18 سے 27 صفحہ : 344 آیات : 28 سے 42 صفحہ : 345 آیات : 43 سے 59 صفحہ : 346 آیات : 60 سے 74 صفحہ : 347 آیات : 75 سے 89 صفحہ : 348 آیات : 90 سے 104 صفحہ : 349 آیات : 105 سے 118