صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (345) از سورہ المؤمنون

آیات 43 سے 59 تک

52 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ المؤمنون کی آیت (43) کی تفسیر

﴿ ما تَسبِقُ مِن أُمَّةٍ أَجَلَها وَما يَستَـٔخِرونَ ﴾

نہ تو کوئی امت اپنے وقت مقرره سے آگے بڑھی اور نہ پیچھے رہی.(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (44) کی تفسیر

﴿ ثُمَّ أَرسَلنا رُسُلَنا تَترا ۖ كُلَّ ما جاءَ أُمَّةً رَسولُها كَذَّبوهُ ۚ فَأَتبَعنا بَعضَهُم بَعضًا وَجَعَلنٰهُم أَحاديثَ ۚ فَبُعدًا لِقَومٍ لا يُؤمِنونَ ﴾

پھر ہم نے لگاتار رسول(1) بھیجے، جب جب اس امت کے پاس اس کا رسول آیا اس نے جھٹلایا، پس ہم نے ایک دوسرے کے پیچھے لگا دیا(2) اور انہیں افسانہ(3) بنا دیا۔ ان لوگوں کو دوری ہے جو ایمان قبول نہیں کرتے.

سورہ المؤمنون کی آیت (45) کی تفسیر

﴿ ثُمَّ أَرسَلنا موسىٰ وَأَخاهُ هٰرونَ بِـٔايٰتِنا وَسُلطٰنٍ مُبينٍ ﴾

پھر ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو اور ان کے بھائی ہارون (علیہ السلام) کو اپنی آیتوں اور کھلی دلیل(1) کے ساتھ بھیجا.

سورہ المؤمنون کی آیت (46) کی تفسیر

﴿ إِلىٰ فِرعَونَ وَمَلَإِي۟هِ فَاستَكبَروا وَكانوا قَومًا عالينَ ﴾

فرعون اور اس کے لشکروں کی طرف، پس انہوں نے تکبر کیا اور تھے ہی وه سرکش لوگ.(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (47) کی تفسیر

﴿ فَقالوا أَنُؤمِنُ لِبَشَرَينِ مِثلِنا وَقَومُهُما لَنا عٰبِدونَ ﴾

کہنے لگے کہ کیا ہم اپنے جیسے دو شخصوں پر ایمان ﻻئیں؟ حاﻻنکہ خود ان کی قوم (بھی) ہمارے ماتحت(1) ہے.

سورہ المؤمنون کی آیت (48) کی تفسیر

﴿ فَكَذَّبوهُما فَكانوا مِنَ المُهلَكينَ ﴾

پس انہوں نے ان دونوں کو جھٹلایا آخر وه بھی ہلاک شده لوگوں میں مل گئے.

سورہ المؤمنون کی آیت (49) کی تفسیر

﴿ وَلَقَد ءاتَينا موسَى الكِتٰبَ لَعَلَّهُم يَهتَدونَ ﴾

ہم نے تو موسیٰ (علیہ السلام) کو کتاب (بھی) دی کہ لوگ راه راست پر آجائیں.(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (50) کی تفسیر

﴿ وَجَعَلنَا ابنَ مَريَمَ وَأُمَّهُ ءايَةً وَءاوَينٰهُما إِلىٰ رَبوَةٍ ذاتِ قَرارٍ وَمَعينٍ ﴾

ہم نے ابن مریم اور اس کی والده کو ایک نشانی بنایا(1) اور ان دونوں کو بلند صاف قرار والی اور جاری پانی(2) والی جگہ میں پناه دی.

سورہ المؤمنون کی آیت (51) کی تفسیر

﴿ يٰأَيُّهَا الرُّسُلُ كُلوا مِنَ الطَّيِّبٰتِ وَاعمَلوا صٰلِحًا ۖ إِنّى بِما تَعمَلونَ عَليمٌ ﴾

اے پیغمبرو! حلال چیزیں کھاؤ اور نیک عمل کرو(1) تم جو کچھ کر رہے ہو اس سے میں بخوبی واقف ہوں.

سورہ المؤمنون کی آیت (52) کی تفسیر

﴿ وَإِنَّ هٰذِهِ أُمَّتُكُم أُمَّةً وٰحِدَةً وَأَنا۠ رَبُّكُم فَاتَّقونِ ﴾

یقیناً تمہارا یہ دین ایک ہی دین ہے(1) اور میں ہی تم سب کا رب ہوں، پس تم مجھ سے ڈرتے رہو.

سورہ المؤمنون کی آیت (53) کی تفسیر

﴿ فَتَقَطَّعوا أَمرَهُم بَينَهُم زُبُرًا ۖ كُلُّ حِزبٍ بِما لَدَيهِم فَرِحونَ ﴾

پھر انہوں نے خود (ہی) اپنے امر (دین) کے آپس میں ٹکڑے ٹکڑے کر لیئے، ہر گروه جو کچھ اس کے پاس ہے اسی پر اترا رہا ہے.

سورہ المؤمنون کی آیت (54) کی تفسیر

﴿ فَذَرهُم فى غَمرَتِهِم حَتّىٰ حينٍ ﴾

پس آپ (بھی) انہیں ان کی غفلت میں ہی کچھ مدت پڑا رہنے دیں.(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (55) کی تفسیر

﴿ أَيَحسَبونَ أَنَّما نُمِدُّهُم بِهِ مِن مالٍ وَبَنينَ ﴾

کیا یہ (یوں) سمجھ بیٹھے ہیں؟ کہ ہم جو بھی ان کے مال و اوﻻد بڑھا رہے ہیں.

سورہ المؤمنون کی آیت (56) کی تفسیر

﴿ نُسارِعُ لَهُم فِى الخَيرٰتِ ۚ بَل لا يَشعُرونَ ﴾

وه ان کے لئے بھلائیوں میں جلدی کر رہے ہیں (نہیں نہیں) بلکہ یہ سمجھتے ہی نہیں.

سورہ المؤمنون کی آیت (57) کی تفسیر

﴿ إِنَّ الَّذينَ هُم مِن خَشيَةِ رَبِّهِم مُشفِقونَ ﴾

یقیناً جو لوگ اپنے رب کی ہیبت سے ڈرتے ہیں.

سورہ المؤمنون کی آیت (58) کی تفسیر

﴿ وَالَّذينَ هُم بِـٔايٰتِ رَبِّهِم يُؤمِنونَ ﴾

اور جو اپنے رب کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں.

سورہ المؤمنون کی آیت (59) کی تفسیر

﴿ وَالَّذينَ هُم بِرَبِّهِم لا يُشرِكونَ ﴾

اور جو اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 342 آیات : 1 سے 17 صفحہ : 343 آیات : 18 سے 27 صفحہ : 344 آیات : 28 سے 42 صفحہ : 345 آیات : 43 سے 59 صفحہ : 346 آیات : 60 سے 74 صفحہ : 347 آیات : 75 سے 89 صفحہ : 348 آیات : 90 سے 104 صفحہ : 349 آیات : 105 سے 118