صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (348) از سورہ المؤمنون

آیات 90 سے 104 تک

48 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ المؤمنون کی آیت (90) کی تفسیر

﴿ بَل أَتَينٰهُم بِالحَقِّ وَإِنَّهُم لَكٰذِبونَ ﴾

حق یہ ہے کہ ہم نے انہیں حق پہنچا دیا ہے اور یہ بےشک جھوٹے ہیں.

سورہ المؤمنون کی آیت (91) کی تفسیر

﴿ مَا اتَّخَذَ اللَّهُ مِن وَلَدٍ وَما كانَ مَعَهُ مِن إِلٰهٍ ۚ إِذًا لَذَهَبَ كُلُّ إِلٰهٍ بِما خَلَقَ وَلَعَلا بَعضُهُم عَلىٰ بَعضٍ ۚ سُبحٰنَ اللَّهِ عَمّا يَصِفونَ ﴾

نہ تو اللہ نے کسی کو بیٹا بنایا اور نہ اس کے ساتھ اور کوئی معبود ہے، ورنہ ہر معبود اپنی مخلوق کو لئے لئے پھرتا اور ہر ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتا۔ جو اوصاف یہ بتلاتے ہیں ان سے اللہ پاک (اور بےنیاز) ہے.

سورہ المؤمنون کی آیت (92) کی تفسیر

﴿ عٰلِمِ الغَيبِ وَالشَّهٰدَةِ فَتَعٰلىٰ عَمّا يُشرِكونَ ﴾

وه غائب حاضر کا جاننے واﻻ ہے اور جو شرک یہ کرتے ہیں اس سے باﻻتر ہے.

سورہ المؤمنون کی آیت (93) کی تفسیر

﴿ قُل رَبِّ إِمّا تُرِيَنّى ما يوعَدونَ ﴾

آپ دعا کریں کہ اے میرے پروردگار! اگر تو مجھے وه دکھائے جس کا وعده انہیں دیا جا رہا ہے.

سورہ المؤمنون کی آیت (94) کی تفسیر

﴿ رَبِّ فَلا تَجعَلنى فِى القَومِ الظّٰلِمينَ ﴾

تو اے رب! تو مجھے ان ﻇالموں کے گروه میں نہ کرنا.(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (95) کی تفسیر

﴿ وَإِنّا عَلىٰ أَن نُرِيَكَ ما نَعِدُهُم لَقٰدِرونَ ﴾

ہم جو کچھ وعدے انہیں دے رہے ہیں سب آپ کو دکھا دینے پر یقیناً قادر ہیں.

سورہ المؤمنون کی آیت (96) کی تفسیر

﴿ ادفَع بِالَّتى هِىَ أَحسَنُ السَّيِّئَةَ ۚ نَحنُ أَعلَمُ بِما يَصِفونَ ﴾

برائی کو اس طریقے سے دور کریں جو سراسر بھلائی واﻻ ہو(1) ، جو کچھ یہ بیان کرتے ہیں ہم بخوبی واقف ہیں.

سورہ المؤمنون کی آیت (97) کی تفسیر

﴿ وَقُل رَبِّ أَعوذُ بِكَ مِن هَمَزٰتِ الشَّيٰطينِ ﴾

اور دعا کریں کہ اے میرے پروردگار! میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناه چاہتا ہوں.(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (98) کی تفسیر

﴿ وَأَعوذُ بِكَ رَبِّ أَن يَحضُرونِ ﴾

اور اے رب! میں تیری پناه چاہتا ہوں کہ وه میرے پاس آجائیں.(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (99) کی تفسیر

﴿ حَتّىٰ إِذا جاءَ أَحَدَهُمُ المَوتُ قالَ رَبِّ ارجِعونِ ﴾

یہاں تک کہ جب ان میں کسی کو موت آنے لگتی ہے تو کہتا ہے اے میرے پروردگار! مجھے واپس لوٹا دے

سورہ المؤمنون کی آیت (100) کی تفسیر

﴿ لَعَلّى أَعمَلُ صٰلِحًا فيما تَرَكتُ ۚ كَلّا ۚ إِنَّها كَلِمَةٌ هُوَ قائِلُها ۖ وَمِن وَرائِهِم بَرزَخٌ إِلىٰ يَومِ يُبعَثونَ ﴾

کہ اپنی چھوڑی ہوئی دنیا میں جا کر نیک اعمال کر لوں(1) ، ہرگز ایسا نہیں ہوگا(2)، یہ تو صرف ایک قول ہے جس کا یہ قائل(3) ہے، ان کے پس پشت تو ایک حجاب ہے، ان کے دوباره جی اٹھنے کے دن تک.(4)

سورہ المؤمنون کی آیت (101) کی تفسیر

﴿ فَإِذا نُفِخَ فِى الصّورِ فَلا أَنسابَ بَينَهُم يَومَئِذٍ وَلا يَتَساءَلونَ ﴾

پس جب کہ صور پھونک دیا جائے گا اس دن نہ تو آپس کے رشتے دار ہی رہیں گے، نہ آپس کی پوچھ گچھ.(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (102) کی تفسیر

﴿ فَمَن ثَقُلَت مَوٰزينُهُ فَأُولٰئِكَ هُمُ المُفلِحونَ ﴾

جن کی ترازو کا پلہ بھاری ہوگیا وه تو نجات والے ہوگئے.

سورہ المؤمنون کی آیت (103) کی تفسیر

﴿ وَمَن خَفَّت مَوٰزينُهُ فَأُولٰئِكَ الَّذينَ خَسِروا أَنفُسَهُم فى جَهَنَّمَ خٰلِدونَ ﴾

اور جن کے ترازو کا پلہ ہلکا ہوگیا یہ ہیں وه جنہوں نے اپنا نقصان آپ کر لیا جو ہمیشہ کے لئے جہنم واصل ہوئے.

سورہ المؤمنون کی آیت (104) کی تفسیر

﴿ تَلفَحُ وُجوهَهُمُ النّارُ وَهُم فيها كٰلِحونَ ﴾

ان کے چہروں کو آگ جھلستی رہے گی(1) اور وه وہاں بدشکل بنے ہوئے ہوں گے.(2)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 342 آیات : 1 سے 17 صفحہ : 343 آیات : 18 سے 27 صفحہ : 344 آیات : 28 سے 42 صفحہ : 345 آیات : 43 سے 59 صفحہ : 346 آیات : 60 سے 74 صفحہ : 347 آیات : 75 سے 89 صفحہ : 348 آیات : 90 سے 104 صفحہ : 349 آیات : 105 سے 118