صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (344) از سورہ المؤمنون

آیات 28 سے 42 تک

50 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ المؤمنون کی آیت (28) کی تفسیر

﴿ فَإِذَا استَوَيتَ أَنتَ وَمَن مَعَكَ عَلَى الفُلكِ فَقُلِ الحَمدُ لِلَّهِ الَّذى نَجّىٰنا مِنَ القَومِ الظّٰلِمينَ ﴾

جب تو اور تیرے ساتھی کشتی پر باطمینان بیٹھ جاؤ تو کہنا کہ سب تعریف اللہ کے لئے ہی ہے جس نے ہمیں ﻇالم لوگوں سے نجات عطا فرمائی.

سورہ المؤمنون کی آیت (29) کی تفسیر

﴿ وَقُل رَبِّ أَنزِلنى مُنزَلًا مُبارَكًا وَأَنتَ خَيرُ المُنزِلينَ ﴾

اور کہنا کہ اے میرے رب(1) ! مجھے بابرکت اتارنا اتار اور تو ہی بہتر ہے اتارنے والوں میں(2).

سورہ المؤمنون کی آیت (30) کی تفسیر

﴿ إِنَّ فى ذٰلِكَ لَءايٰتٍ وَإِن كُنّا لَمُبتَلينَ ﴾

یقیناً اس میں بڑی بڑی نشانیاں ہیں(1) اور ہم بےشک آزمائش کرنے والے ہیں.(2)

سورہ المؤمنون کی آیت (31) کی تفسیر

﴿ ثُمَّ أَنشَأنا مِن بَعدِهِم قَرنًا ءاخَرينَ ﴾

ان کے بعد ہم نے اور بھی امت پیدا کی.(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (32) کی تفسیر

﴿ فَأَرسَلنا فيهِم رَسولًا مِنهُم أَنِ اعبُدُوا اللَّهَ ما لَكُم مِن إِلٰهٍ غَيرُهُ ۖ أَفَلا تَتَّقونَ ﴾

پھر ان میں خود ان میں سے (ہی) رسول بھی بھیجا(1) کہ تم سب اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں(2)، تم کیوں نہیں ڈرتے؟

سورہ المؤمنون کی آیت (33) کی تفسیر

﴿ وَقالَ المَلَأُ مِن قَومِهِ الَّذينَ كَفَروا وَكَذَّبوا بِلِقاءِ الءاخِرَةِ وَأَترَفنٰهُم فِى الحَيوٰةِ الدُّنيا ما هٰذا إِلّا بَشَرٌ مِثلُكُم يَأكُلُ مِمّا تَأكُلونَ مِنهُ وَيَشرَبُ مِمّا تَشرَبونَ ﴾

اور سرداران قوم(1) نے جواب دیا، جو کفر کرتے تھے اور آخرت کی ملاقات کو جھٹلاتے تھے اور ہم نے انہیں دنیوی زندگی میں خوشحال کر رکھا تھا(2)، کہ یہ تو تم جیسا ہی انسان ہے، تمہاری ہی خوراک یہ بھی کھاتا ہے اور تمہارے پینے کا پانی ہی یہ پیتا ہے.(3)

سورہ المؤمنون کی آیت (34) کی تفسیر

﴿ وَلَئِن أَطَعتُم بَشَرًا مِثلَكُم إِنَّكُم إِذًا لَخٰسِرونَ ﴾

اگر تم نے اپنے جیسے ہی انسان کی تابعداری کر لی ہے تو بےشک تم سخت خسارے والے ہو.(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (35) کی تفسیر

﴿ أَيَعِدُكُم أَنَّكُم إِذا مِتُّم وَكُنتُم تُرابًا وَعِظٰمًا أَنَّكُم مُخرَجونَ ﴾

کیا یہ تمہیں اس بات کا وعده کرتا ہے کہ جب تم مرکر صرف خاک اور ہڈی ره جاؤ گے تو تم پھر زنده کئے جاؤ گے.

سورہ المؤمنون کی آیت (36) کی تفسیر

﴿ ۞ هَيهاتَ هَيهاتَ لِما توعَدونَ ﴾

نہیں نہیں دور اور بہت دور ہے وه جس کا تم وعده دیئے جاتے ہو.(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (37) کی تفسیر

﴿ إِن هِىَ إِلّا حَياتُنَا الدُّنيا نَموتُ وَنَحيا وَما نَحنُ بِمَبعوثينَ ﴾

(زندگی) تو صرف دنیا کی زندگی ہے ہم مرتے جیتے رہتے ہیں اور یہ نہیں کہ ہم پھر اٹھائے جائیں گے.

سورہ المؤمنون کی آیت (38) کی تفسیر

﴿ إِن هُوَ إِلّا رَجُلٌ افتَرىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا وَما نَحنُ لَهُ بِمُؤمِنينَ ﴾

یہ تو بس ایسا شخص ہے جس نے اللہ پر جھوٹ (بہتان) باندھ لیا ہے(1) ، ہم تو اس پر ایمان ﻻنے والے نہیں ہیں.

سورہ المؤمنون کی آیت (39) کی تفسیر

﴿ قالَ رَبِّ انصُرنى بِما كَذَّبونِ ﴾

نبی نے دعا کی کہ پروردگار! ان کے جھٹلانے پر تو میری مدد کر.(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (40) کی تفسیر

﴿ قالَ عَمّا قَليلٍ لَيُصبِحُنَّ نٰدِمينَ ﴾

جواب ملا کہ یہ تو بہت ہی جلد اپنے کئے پر پچھتانے لگیں گے.(1)

سورہ المؤمنون کی آیت (41) کی تفسیر

﴿ فَأَخَذَتهُمُ الصَّيحَةُ بِالحَقِّ فَجَعَلنٰهُم غُثاءً ۚ فَبُعدًا لِلقَومِ الظّٰلِمينَ ﴾

بالﺂخر عدل کے تقاضے کے مطابق چیﺦ(1) نے پکڑ لیا اور ہم نے انہیں کوڑا کرکٹ کر ڈاﻻ(2)، پس ﻇالموں کے لئے دوری ہو.

سورہ المؤمنون کی آیت (42) کی تفسیر

﴿ ثُمَّ أَنشَأنا مِن بَعدِهِم قُرونًا ءاخَرينَ ﴾

ان کے بعد ہم نے اور بھی بہت سی امتیں پیدا کیں.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 342 آیات : 1 سے 17 صفحہ : 343 آیات : 18 سے 27 صفحہ : 344 آیات : 28 سے 42 صفحہ : 345 آیات : 43 سے 59 صفحہ : 346 آیات : 60 سے 74 صفحہ : 347 آیات : 75 سے 89 صفحہ : 348 آیات : 90 سے 104 صفحہ : 349 آیات : 105 سے 118