صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (128) از سورہ الانعام

آیات 1 سے 8 تک

151 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الانعام کی آیت (1) کی تفسیر

﴿ الحَمدُ لِلَّهِ الَّذى خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضَ وَجَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَالنّورَ ۖ ثُمَّ الَّذينَ كَفَروا بِرَبِّهِم يَعدِلونَ ﴾

تمام تعریفیں اللہ ہی کے ﻻئق ہیں جس نے آسمانوں کو اور زمین کو پیدا کیا اور تاریکیوں اور نور کو بنایا(1) پھر بھی کافر لوگ (غیر اللہ کو) اپنے رب کے برابر قرار دیتے ہیں۔(2)

سورہ الانعام کی آیت (2) کی تفسیر

﴿ هُوَ الَّذى خَلَقَكُم مِن طينٍ ثُمَّ قَضىٰ أَجَلًا ۖ وَأَجَلٌ مُسَمًّى عِندَهُ ۖ ثُمَّ أَنتُم تَمتَرونَ ﴾

وه ایسا ہے جس نے تم کو مٹی سے بنایا(1) پھر ایک وقت معین کیا(2) اور (دوسرا) معین وقت خاص اللہ ہی کے نزدیک ہے(3) پھر بھی تم شک رکھتے ہو۔(4)

سورہ الانعام کی آیت (3) کی تفسیر

﴿ وَهُوَ اللَّهُ فِى السَّمٰوٰتِ وَفِى الأَرضِ ۖ يَعلَمُ سِرَّكُم وَجَهرَكُم وَيَعلَمُ ما تَكسِبونَ ﴾

اور وہی ہے معبود برحق آسمانوں میں بھی اور زمین میں بھی، وه تمہارے پوشیده احوال کو بھی اور تمہارے ﻇاہر احوال کو بھی جانتا ہے اور تم جو کچھ عمل کرتے ہو اس کو بھی جانتا ہے۔(1)

سورہ الانعام کی آیت (4) کی تفسیر

﴿ وَما تَأتيهِم مِن ءايَةٍ مِن ءايٰتِ رَبِّهِم إِلّا كانوا عَنها مُعرِضينَ ﴾

اور ان کے پاس کوئی نشانی بھی ان کے رب کی نشانیوں میں نہیں آتی مگر وه اس سے اعراض ہی کرتے ہیں۔

سورہ الانعام کی آیت (5) کی تفسیر

﴿ فَقَد كَذَّبوا بِالحَقِّ لَمّا جاءَهُم ۖ فَسَوفَ يَأتيهِم أَنبٰؤُا۟ ما كانوا بِهِ يَستَهزِءونَ ﴾

انہوں نے اس سچی کتاب کو بھی جھٹلایا جب کہ وه ان کے پاس پہنچی، سو جلدی ہی ان کو خبر مل جائے گی اس چیز کی جس کے ساتھ یہ لوگ استہزا کیا کرتے تھے۔(1)

سورہ الانعام کی آیت (6) کی تفسیر

﴿ أَلَم يَرَوا كَم أَهلَكنا مِن قَبلِهِم مِن قَرنٍ مَكَّنّٰهُم فِى الأَرضِ ما لَم نُمَكِّن لَكُم وَأَرسَلنَا السَّماءَ عَلَيهِم مِدرارًا وَجَعَلنَا الأَنهٰرَ تَجرى مِن تَحتِهِم فَأَهلَكنٰهُم بِذُنوبِهِم وَأَنشَأنا مِن بَعدِهِم قَرنًا ءاخَرينَ ﴾

کیا انہوں نے دیکھا نہیں کہ ہم ان سے پہلے کتنی جماعتوں کو ہلاک کرچکے ہیں جن کو ہم نے دنیا میں ایسی قوت دی تھی کہ تم کو وه قوت نہیں دی اور ہم نے ان پر خوب بارشیں برسائیں اور ہم نے ان کے نیچے سے نہریں جاری کیں۔ پھر ہم نے ان کو ان کے گناہوں کے سبب ہلاک کر ڈاﻻ(1) اور ان کے بعد دوسری جماعتوں کو پیدا کر دیا۔(2)

سورہ الانعام کی آیت (7) کی تفسیر

﴿ وَلَو نَزَّلنا عَلَيكَ كِتٰبًا فى قِرطاسٍ فَلَمَسوهُ بِأَيديهِم لَقالَ الَّذينَ كَفَروا إِن هٰذا إِلّا سِحرٌ مُبينٌ ﴾

اور اگر ہم کاغذ پر لکھا ہوا کوئی نوشتہ آپ پر نازل فرماتے پھر اس کو یہ لوگ اپنے ہاتھوں سے چھو بھی لیتے تب بھی یہ کافر لوگ یہی کہتے کہ یہ کچھ بھی نہیں مگر صریح جادو ہے۔

سورہ الانعام کی آیت (8) کی تفسیر

﴿ وَقالوا لَولا أُنزِلَ عَلَيهِ مَلَكٌ ۖ وَلَو أَنزَلنا مَلَكًا لَقُضِىَ الأَمرُ ثُمَّ لا يُنظَرونَ ﴾

اور یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ ان کے پاس کوئی فرشتہ کیوں نہیں اتارا گیا اور اگر ہم کوئی فرشتہ بھیج دیتے تو سارا قصہ ہی ختم ہوجاتا۔ پھر ان کو ذرا مہلت نہ دی جاتی۔

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 128 آیات : 1 سے 8 صفحہ : 129 آیات : 9 سے 18 صفحہ : 130 آیات : 19 سے 27 صفحہ : 131 آیات : 28 سے 35 صفحہ : 132 آیات : 36 سے 44 صفحہ : 133 آیات : 45 سے 52 صفحہ : 134 آیات : 53 سے 59 صفحہ : 135 آیات : 60 سے 68 صفحہ : 136 آیات : 69 سے 73 صفحہ : 137 آیات : 74 سے 81 صفحہ : 138 آیات : 82 سے 90 صفحہ : 139 آیات : 91 سے 94 صفحہ : 140 آیات : 95 سے 101 صفحہ : 141 آیات : 102 سے 110 صفحہ : 142 آیات : 111 سے 118 صفحہ : 143 آیات : 119 سے 124 صفحہ : 144 آیات : 125 سے 130 صفحہ : 145 آیات : 131 سے 137 صفحہ : 146 آیات : 138 سے 142 صفحہ : 147 آیات : 143 سے 146 صفحہ : 148 آیات : 147 سے 151 صفحہ : 149 آیات : 152 سے 157 صفحہ : 150 آیات : 158 سے 165