صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (150) از سورہ الانعام

آیات 158 سے 165 تک

131 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الانعام کی آیت (158) کی تفسیر

﴿ هَل يَنظُرونَ إِلّا أَن تَأتِيَهُمُ المَلٰئِكَةُ أَو يَأتِىَ رَبُّكَ أَو يَأتِىَ بَعضُ ءايٰتِ رَبِّكَ ۗ يَومَ يَأتى بَعضُ ءايٰتِ رَبِّكَ لا يَنفَعُ نَفسًا إيمٰنُها لَم تَكُن ءامَنَت مِن قَبلُ أَو كَسَبَت فى إيمٰنِها خَيرًا ۗ قُلِ انتَظِروا إِنّا مُنتَظِرونَ ﴾

کیا یہ لوگ صرف اس امر کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا ان کے پاس آپ کا رب آئے یا آپ کے رب کی کوئی (بڑی) نشانی آئے؟(1) جس روز آپ کے رب کی کوئی بڑی نشانی آپہنچے گی، کسی ایسے شخص کا ایمان اس کے کام نہ آئے گا جو پہلے سے ایمان نہیں رکھتا(2)۔ یا اس نے اپنے ایمان میں کوئی نیک عمل نہ کیا ہو(2)۔ آپ فرما دیجئے کہ تم منتظر رہو، ہم بھی منتظر ہیں۔(4)

سورہ الانعام کی آیت (159) کی تفسیر

﴿ إِنَّ الَّذينَ فَرَّقوا دينَهُم وَكانوا شِيَعًا لَستَ مِنهُم فى شَيءٍ ۚ إِنَّما أَمرُهُم إِلَى اللَّهِ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِما كانوا يَفعَلونَ ﴾

بےشک جن لوگوں نے اپنے دین کو جدا جدا کردیا اور گروه گروه بن گئے(1) ، آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں بس ان کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے حوالے ہے۔ پھر ان کو ان کا کیا ہوا جتلادیں گے۔

سورہ الانعام کی آیت (160) کی تفسیر

﴿ مَن جاءَ بِالحَسَنَةِ فَلَهُ عَشرُ أَمثالِها ۖ وَمَن جاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَلا يُجزىٰ إِلّا مِثلَها وَهُم لا يُظلَمونَ ﴾

جو شخص نیک کام کرے گا اس کو اس کے دس گنا ملیں گے(1) اور جو شخص برا کام کرے گا اس کو اس کے برابر ہی سزا ملے گی(2) اور ان لوگوں پر ﻇلم نہ ہوگا۔

سورہ الانعام کی آیت (161) کی تفسیر

﴿ قُل إِنَّنى هَدىٰنى رَبّى إِلىٰ صِرٰطٍ مُستَقيمٍ دينًا قِيَمًا مِلَّةَ إِبرٰهيمَ حَنيفًا ۚ وَما كانَ مِنَ المُشرِكينَ ﴾

آپ کہہ دیجئے کہ مجھ کو میرے رب نے ایک سیدھا راستہ بتادیا ہے کہ وه ایک دین مستحکم ہے جو طریقہ ہے ابراہیم (علیہ السلام) کا جو اللہ کی طرف یکسو تھے۔ اور وه شرک کرنے والوں میں سے نہ تھے۔

سورہ الانعام کی آیت (162) کی تفسیر

﴿ قُل إِنَّ صَلاتى وَنُسُكى وَمَحياىَ وَمَماتى لِلَّهِ رَبِّ العٰلَمينَ ﴾

آپ فرما دیجئے کہ بالیقین میری نماز اور میری ساری عبادت اور میرا جینا اور میرا مرنا یہ سب خالص اللہ ہی کا ہے جو سارے جہان کا مالک ہے۔

سورہ الانعام کی آیت (163) کی تفسیر

﴿ لا شَريكَ لَهُ ۖ وَبِذٰلِكَ أُمِرتُ وَأَنا۠ أَوَّلُ المُسلِمينَ ﴾

اس کا کوئی شریک نہیں اور مجھ کو اسی کا حکم ہوا ہے اور میں سب ماننے والوں میں سے پہلا ہوں۔(1)

سورہ الانعام کی آیت (164) کی تفسیر

﴿ قُل أَغَيرَ اللَّهِ أَبغى رَبًّا وَهُوَ رَبُّ كُلِّ شَيءٍ ۚ وَلا تَكسِبُ كُلُّ نَفسٍ إِلّا عَلَيها ۚ وَلا تَزِرُ وازِرَةٌ وِزرَ أُخرىٰ ۚ ثُمَّ إِلىٰ رَبِّكُم مَرجِعُكُم فَيُنَبِّئُكُم بِما كُنتُم فيهِ تَختَلِفونَ ﴾

آپ فرما دیجئے کہ کیا میں اللہ کے سوا کسی اور کو رب بنانے کے لئے تلاش کروں حاﻻنکہ وه مالک ہے ہر چیز کا(1) اور جو شخص بھی کوئی عمل کرتا ہے وه اسی پر رہتا ہے اور کوئی کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا(2)۔ پھر تم سب کو اپنے رب کے پاس جانا ہوگا۔ پھر وه تم کو جتلائے گا جس جس چیز میں تم اختلاف کرتے تھے۔(3)

سورہ الانعام کی آیت (165) کی تفسیر

﴿ وَهُوَ الَّذى جَعَلَكُم خَلٰئِفَ الأَرضِ وَرَفَعَ بَعضَكُم فَوقَ بَعضٍ دَرَجٰتٍ لِيَبلُوَكُم فى ما ءاتىٰكُم ۗ إِنَّ رَبَّكَ سَريعُ العِقابِ وَإِنَّهُ لَغَفورٌ رَحيمٌ ﴾

اور وه ایسا ہے جس نے تم کو زمین میں خلیفہ بنایا(1) اور ایک کا دوسرے پر رتبہ بڑھایا تاکہ تم کو آزمائے ان چیزوں میں جو تم کو دی ہیں(2)۔ بالیقین آپ کا رب جلد سزا دینے واﻻ ہے اور بالیقین وه واقعی بڑی مغفرت کرنے واﻻ مہربانی کرنے واﻻ ہے۔

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 128 آیات : 1 سے 8 صفحہ : 129 آیات : 9 سے 18 صفحہ : 130 آیات : 19 سے 27 صفحہ : 131 آیات : 28 سے 35 صفحہ : 132 آیات : 36 سے 44 صفحہ : 133 آیات : 45 سے 52 صفحہ : 134 آیات : 53 سے 59 صفحہ : 135 آیات : 60 سے 68 صفحہ : 136 آیات : 69 سے 73 صفحہ : 137 آیات : 74 سے 81 صفحہ : 138 آیات : 82 سے 90 صفحہ : 139 آیات : 91 سے 94 صفحہ : 140 آیات : 95 سے 101 صفحہ : 141 آیات : 102 سے 110 صفحہ : 142 آیات : 111 سے 118 صفحہ : 143 آیات : 119 سے 124 صفحہ : 144 آیات : 125 سے 130 صفحہ : 145 آیات : 131 سے 137 صفحہ : 146 آیات : 138 سے 142 صفحہ : 147 آیات : 143 سے 146 صفحہ : 148 آیات : 147 سے 151 صفحہ : 149 آیات : 152 سے 157 صفحہ : 150 آیات : 158 سے 165