صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (148) از سورہ الانعام

آیات 147 سے 151 تک

145 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الانعام کی آیت (147) کی تفسیر

﴿ فَإِن كَذَّبوكَ فَقُل رَبُّكُم ذو رَحمَةٍ وٰسِعَةٍ وَلا يُرَدُّ بَأسُهُ عَنِ القَومِ المُجرِمينَ ﴾

پھر اگر یہ آپ کو کاذب کہیں تو آپ فرما دیجئے کہ تمہارا رب بڑی وسیع رحمت واﻻ ہے(1) اور اس کا عذاب مجرم لوگوں سے نہ ٹلے گا۔(2)

سورہ الانعام کی آیت (148) کی تفسیر

﴿ سَيَقولُ الَّذينَ أَشرَكوا لَو شاءَ اللَّهُ ما أَشرَكنا وَلا ءاباؤُنا وَلا حَرَّمنا مِن شَيءٍ ۚ كَذٰلِكَ كَذَّبَ الَّذينَ مِن قَبلِهِم حَتّىٰ ذاقوا بَأسَنا ۗ قُل هَل عِندَكُم مِن عِلمٍ فَتُخرِجوهُ لَنا ۖ إِن تَتَّبِعونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِن أَنتُم إِلّا تَخرُصونَ ﴾

یہ مشرکین (یوں) کہیں گے کہ اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہوتا تو نہ ہم شرک کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہم کسی چیز کو حرام کہہ سکتے(1) ۔ اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے ہوچکے ہیں انہوں نے بھی تکذیب کی تھی یہاں تک کہ انہوں نے ہمارے عذاب کامزه چکھا(2)۔ آپ کہیے کہ کیا تمہارے پاس کوئی دلیل ہے تو اس کو ہمارے روبرو ﻇاہر کرو(3)۔ تم لوگ محض خیالی باتوں پر چلتے ہو اور تم بالکل اٹکل سے باتیں بناتے ہو۔

سورہ الانعام کی آیت (149) کی تفسیر

﴿ قُل فَلِلَّهِ الحُجَّةُ البٰلِغَةُ ۖ فَلَو شاءَ لَهَدىٰكُم أَجمَعينَ ﴾

آپ کہیے کہ بس پوری حجت اللہ ہی کی رہی۔ پھر اگر وه چاہتا تو تم سب کو راه راست پر لے آتا۔

سورہ الانعام کی آیت (150) کی تفسیر

﴿ قُل هَلُمَّ شُهَداءَكُمُ الَّذينَ يَشهَدونَ أَنَّ اللَّهَ حَرَّمَ هٰذا ۖ فَإِن شَهِدوا فَلا تَشهَد مَعَهُم ۚ وَلا تَتَّبِع أَهواءَ الَّذينَ كَذَّبوا بِـٔايٰتِنا وَالَّذينَ لا يُؤمِنونَ بِالءاخِرَةِ وَهُم بِرَبِّهِم يَعدِلونَ ﴾

آپ کہیے کہ اپنے گواہوں کو لاؤ جو اس بات پر شہادت دیں کہ اللہ نے ان چیزوں کو حرام کردیا ہے(1) ، پھر اگر وه گواہی دے دیں تو آپ اس کی شہادت(2) نہ دیجئے اور ایسے لوگوں کے باطل خیاﻻت کا اتباع مت کیجئے! جو ہماری آیتوں کی تکذیب کرتے ہیں اور وه جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے اور وه اپنے رب کے برابر دوسروں کو ٹھہراتے ہیں۔(3)

سورہ الانعام کی آیت (151) کی تفسیر

﴿ ۞ قُل تَعالَوا أَتلُ ما حَرَّمَ رَبُّكُم عَلَيكُم ۖ أَلّا تُشرِكوا بِهِ شَيـًٔا ۖ وَبِالوٰلِدَينِ إِحسٰنًا ۖ وَلا تَقتُلوا أَولٰدَكُم مِن إِملٰقٍ ۖ نَحنُ نَرزُقُكُم وَإِيّاهُم ۖ وَلا تَقرَبُوا الفَوٰحِشَ ما ظَهَرَ مِنها وَما بَطَنَ ۖ وَلا تَقتُلُوا النَّفسَ الَّتى حَرَّمَ اللَّهُ إِلّا بِالحَقِّ ۚ ذٰلِكُم وَصّىٰكُم بِهِ لَعَلَّكُم تَعقِلونَ ﴾

آپ کہیے کہ آؤ میں تم کو وه چیزیں پڑھ کر سناؤں جن (یعنی جن کی مخالفت) کو تمہارے رب نے تم پر حرام فرما دیا ہے(1) ، وه یہ کہ اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک مت ٹھہراؤ(2) اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرو(3) اور اپنی اوﻻد کو افلاس کے سبب قتل مت کرو۔ ہم تم کو اور ان کو رزق دیتے ہیں(4) اور بے حیائی کے جتنے طریقے ہیں ان کے پاس بھی مت جاؤ خواه علانیہ ہوں خواه پوشیده، اور جس کا خون کرنا اللہ تعالیٰ نے حرام کردیا ہے اس کو قتل مت کرو، ہاں مگر حق کے ساتھ(5) ان کا تم کو تاکیدی حکم دیا ہے تاکہ تم سمجھو۔

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 128 آیات : 1 سے 8 صفحہ : 129 آیات : 9 سے 18 صفحہ : 130 آیات : 19 سے 27 صفحہ : 131 آیات : 28 سے 35 صفحہ : 132 آیات : 36 سے 44 صفحہ : 133 آیات : 45 سے 52 صفحہ : 134 آیات : 53 سے 59 صفحہ : 135 آیات : 60 سے 68 صفحہ : 136 آیات : 69 سے 73 صفحہ : 137 آیات : 74 سے 81 صفحہ : 138 آیات : 82 سے 90 صفحہ : 139 آیات : 91 سے 94 صفحہ : 140 آیات : 95 سے 101 صفحہ : 141 آیات : 102 سے 110 صفحہ : 142 آیات : 111 سے 118 صفحہ : 143 آیات : 119 سے 124 صفحہ : 144 آیات : 125 سے 130 صفحہ : 145 آیات : 131 سے 137 صفحہ : 146 آیات : 138 سے 142 صفحہ : 147 آیات : 143 سے 146 صفحہ : 148 آیات : 147 سے 151 صفحہ : 149 آیات : 152 سے 157 صفحہ : 150 آیات : 158 سے 165