صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (175) از سورہ الاعراف

آیات 188 سے 195 تک

96 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الاعراف کی آیت (188) کی تفسیر

﴿ قُل لا أَملِكُ لِنَفسى نَفعًا وَلا ضَرًّا إِلّا ما شاءَ اللَّهُ ۚ وَلَو كُنتُ أَعلَمُ الغَيبَ لَاستَكثَرتُ مِنَ الخَيرِ وَما مَسَّنِىَ السّوءُ ۚ إِن أَنا۠ إِلّا نَذيرٌ وَبَشيرٌ لِقَومٍ يُؤمِنونَ ﴾

آپ فرما دیجئے کہ میں خود اپنی ذات خاص کے لیے کسی نفع کا اختیار نہیں رکھتا اور نہ کسی ضرر کا، مگر اتنا ہی کہ جتنا اللہ نے چاہا ہو اور اگر میں غیب کی باتیں جانتا ہوتا تو میں بہت سے منافع حاصل کر لیتا اور کوئی نقصان مجھ کو نہ پہنچتا میں تو محض ڈرانے واﻻ اور بشارت دینے واﻻ ہوں ان لوگوں کو جو ایمان رکھتے ہیں۔(1)

سورہ الاعراف کی آیت (189) کی تفسیر

﴿ ۞ هُوَ الَّذى خَلَقَكُم مِن نَفسٍ وٰحِدَةٍ وَجَعَلَ مِنها زَوجَها لِيَسكُنَ إِلَيها ۖ فَلَمّا تَغَشّىٰها حَمَلَت حَملًا خَفيفًا فَمَرَّت بِهِ ۖ فَلَمّا أَثقَلَت دَعَوَا اللَّهَ رَبَّهُما لَئِن ءاتَيتَنا صٰلِحًا لَنَكونَنَّ مِنَ الشّٰكِرينَ ﴾

وه اللہ تعالیٰ ایسا ہے جس نے تم کو ایک تن واحد سے پیدا کیا(1) اور اسی سے اس کا جوڑا بنایا(2) تاکہ وه اس اپنے جوڑے سے انس حاصل کرے(3) پھر جب میاں نے بیوی سے قربت کی تو(4) اس کو حمل ره گیا ہلکا سا۔ سو وه اس کو لئے ہوئے چلتی پھرتی رہی(5)، پھر جب وه بوجھل ہوگئی تو دونوں میاں بیوی اللہ سے جو ان کا مالک ہے دعا کرنے لگے کہ اگر تو نے ہم کو صحیح سالم اوﻻد دے دی تو ہم خوب شکر گزاری کریں گے۔(6)

سورہ الاعراف کی آیت (190) کی تفسیر

﴿ فَلَمّا ءاتىٰهُما صٰلِحًا جَعَلا لَهُ شُرَكاءَ فيما ءاتىٰهُما ۚ فَتَعٰلَى اللَّهُ عَمّا يُشرِكونَ ﴾

سو جب اللہ نے دونوں کو صحیح سالم اوﻻد دے دی تو اللہ کی دی ہوئی چیز میں وه دونوں اللہ کے شریک قرار دینے لگے(1) ، سو اللہ پاک ہے ان کے شرک سے۔

سورہ الاعراف کی آیت (191) کی تفسیر

﴿ أَيُشرِكونَ ما لا يَخلُقُ شَيـًٔا وَهُم يُخلَقونَ ﴾

کیا ایسوں کو شریک ٹھہراتے ہیں جو کسی چیز کو پیدا نہ کر سکیں اور وه خود ہی پیدا کئے گئے ہوں۔

سورہ الاعراف کی آیت (192) کی تفسیر

﴿ وَلا يَستَطيعونَ لَهُم نَصرًا وَلا أَنفُسَهُم يَنصُرونَ ﴾

اور وه ان کو کسی قسم کی مدد نہیں دے سکتے اور وه خود بھی مدد نہیں کرسکتے۔

سورہ الاعراف کی آیت (193) کی تفسیر

﴿ وَإِن تَدعوهُم إِلَى الهُدىٰ لا يَتَّبِعوكُم ۚ سَواءٌ عَلَيكُم أَدَعَوتُموهُم أَم أَنتُم صٰمِتونَ ﴾

اور اگر تم ان کو کوئی بات بتلانے کو پکارو تو تمہارے کہنے پر نہ چلیں(1) تمہارے اعتبار سے دونوں امر برابر ہیں خواه تم ان کو پکارو یا تم خاموش رہو۔

سورہ الاعراف کی آیت (194) کی تفسیر

﴿ إِنَّ الَّذينَ تَدعونَ مِن دونِ اللَّهِ عِبادٌ أَمثالُكُم ۖ فَادعوهُم فَليَستَجيبوا لَكُم إِن كُنتُم صٰدِقينَ ﴾

واقعی تم اللہ کو چھوڑ کر جن کی عبادت کرتے ہو وه بھی تم ہی جیسے بندے ہیں(1) سو تم ان کو پکارو پھر ان کو چاہئے کہ تمہارا کہنا کر دیں اگر تم سچے ہو۔

سورہ الاعراف کی آیت (195) کی تفسیر

﴿ أَلَهُم أَرجُلٌ يَمشونَ بِها ۖ أَم لَهُم أَيدٍ يَبطِشونَ بِها ۖ أَم لَهُم أَعيُنٌ يُبصِرونَ بِها ۖ أَم لَهُم ءاذانٌ يَسمَعونَ بِها ۗ قُلِ ادعوا شُرَكاءَكُم ثُمَّ كيدونِ فَلا تُنظِرونِ ﴾

کیا ان کے پاؤں ہیں جن سے وه چلتے ہوں یا ان کے ہاتھ ہیں جن سے وه کسی چیز کو تھام سکیں، یا ان کی آنکھیں ہیں جن سے وه دیکھتے ہوں، یا ان کے کان ہیں جن سے وه سنتے ہیں(1) آپ کہہ دیجئے! تم اپنے سب شرکا کو بلا لو، پھر میری ضرر رسانی کی تدبیر کرو پھر مجھ کو ذرا مہلت مت دو۔(2)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 151 آیات : 1 سے 11 صفحہ : 152 آیات : 12 سے 22 صفحہ : 153 آیات : 23 سے 30 صفحہ : 154 آیات : 31 سے 37 صفحہ : 155 آیات : 38 سے 43 صفحہ : 156 آیات : 44 سے 51 صفحہ : 157 آیات : 52 سے 57 صفحہ : 158 آیات : 58 سے 67 صفحہ : 159 آیات : 68 سے 73 صفحہ : 160 آیات : 74 سے 81 صفحہ : 161 آیات : 82 سے 87 صفحہ : 162 آیات : 88 سے 95 صفحہ : 163 آیات : 96 سے 104 صفحہ : 164 آیات : 105 سے 120 صفحہ : 165 آیات : 121 سے 130 صفحہ : 166 آیات : 131 سے 137 صفحہ : 167 آیات : 138 سے 143 صفحہ : 168 آیات : 144 سے 149 صفحہ : 169 آیات : 150 سے 155 صفحہ : 170 آیات : 156 سے 159 صفحہ : 171 آیات : 160 سے 163 صفحہ : 172 آیات : 164 سے 170 صفحہ : 173 آیات : 171 سے 178 صفحہ : 174 آیات : 179 سے 187 صفحہ : 175 آیات : 188 سے 195 صفحہ : 176 آیات : 196 سے 206