صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (322) از سورہ الانبیاء

آیات 1 سے 10 تک

53 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الانبیاء کی آیت (1) کی تفسیر

﴿ اقتَرَبَ لِلنّاسِ حِسابُهُم وَهُم فى غَفلَةٍ مُعرِضونَ ﴾

لوگوں کے حساب کا وقت قریب آگیا(1) پھر بھی وه بے خبری میں منھ پھیرے ہوئے ہیں.(2)

سورہ الانبیاء کی آیت (2) کی تفسیر

﴿ ما يَأتيهِم مِن ذِكرٍ مِن رَبِّهِم مُحدَثٍ إِلَّا استَمَعوهُ وَهُم يَلعَبونَ ﴾

ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے جو بھی نئی نئی نصیحت آتی ہے اسے وه کھیل کود میں ہی سنتے ہیں.(1)

سورہ الانبیاء کی آیت (3) کی تفسیر

﴿ لاهِيَةً قُلوبُهُم ۗ وَأَسَرُّوا النَّجوَى الَّذينَ ظَلَموا هَل هٰذا إِلّا بَشَرٌ مِثلُكُم ۖ أَفَتَأتونَ السِّحرَ وَأَنتُم تُبصِرونَ ﴾

ان کے دل بالکل غافل ہیں اور ان ﻇالموں نے چپکے چپکے سرگوشیاں کیں کہ وه تم ہی جیسا انسان ہے، پھر کیا وجہ ہے جو تم آنکھوں دیکھتے جادو میں آجاتے ہو.(1)

سورہ الانبیاء کی آیت (4) کی تفسیر

﴿ قالَ رَبّى يَعلَمُ القَولَ فِى السَّماءِ وَالأَرضِ ۖ وَهُوَ السَّميعُ العَليمُ ﴾

پیغمبر نے کہا میرا پروردگار ہر اس بات کو جو زمین وآسمان میں ہے بخوبی جانتا ہے، وه بہت ہی سننے واﻻ اور جاننے واﻻ ہے.(1)

سورہ الانبیاء کی آیت (5) کی تفسیر

﴿ بَل قالوا أَضغٰثُ أَحلٰمٍ بَلِ افتَرىٰهُ بَل هُوَ شاعِرٌ فَليَأتِنا بِـٔايَةٍ كَما أُرسِلَ الأَوَّلونَ ﴾

اتنا ہی نہیں بلکہ یہ تو کہتے ہیں کہ یہ قرآن پراگنده خوابوں کا مجموعہ ہے بلکہ اس نے از خود اسے گھڑ لیا ہے بلکہ یہ شاعر(1) ہے، ورنہ ہمارے سامنے یہ کوئی ایسی نشانی ﻻتے جیسے کہ اگلے پیغمبر بھیجے گئے(2) تھے.

سورہ الانبیاء کی آیت (6) کی تفسیر

﴿ ما ءامَنَت قَبلَهُم مِن قَريَةٍ أَهلَكنٰها ۖ أَفَهُم يُؤمِنونَ ﴾

ان سے پہلے جتنی بستیاں ہم نے اجاڑیں سب ایمان سے خالی تھیں۔ تو کیا اب یہ ایمان ﻻئیں گے.(1)

سورہ الانبیاء کی آیت (7) کی تفسیر

﴿ وَما أَرسَلنا قَبلَكَ إِلّا رِجالًا نوحى إِلَيهِم ۖ فَسـَٔلوا أَهلَ الذِّكرِ إِن كُنتُم لا تَعلَمونَ ﴾

تجھ سے پہلے جتنے پیغمبر ہم نے بھیجے سبھی مرد تھے(1) جن کی طرف ہم وحی اتارتے تھے پس تم اہل کتاب سے پوچھ لو اگر خود تمہیں علم نہ ہو.(2)

سورہ الانبیاء کی آیت (8) کی تفسیر

﴿ وَما جَعَلنٰهُم جَسَدًا لا يَأكُلونَ الطَّعامَ وَما كانوا خٰلِدينَ ﴾

ہم نے ان کے ایسے جسم نہیں بنائے تھے کہ وه کھانا نہ کھائیں اور نہ وه ہمیشہ رہنے والے تھے.(1)

سورہ الانبیاء کی آیت (9) کی تفسیر

﴿ ثُمَّ صَدَقنٰهُمُ الوَعدَ فَأَنجَينٰهُم وَمَن نَشاءُ وَأَهلَكنَا المُسرِفينَ ﴾

پھر ہم نے ان سے کیے ہوئے سب وعدے سچے کیے انہیں اور جن جن کو ہم نے چاہا نجات عطا فرمائی اور حد سے نکل جانے والوں کو غارت کر دیا.(1)

سورہ الانبیاء کی آیت (10) کی تفسیر

﴿ لَقَد أَنزَلنا إِلَيكُم كِتٰبًا فيهِ ذِكرُكُم ۖ أَفَلا تَعقِلونَ ﴾

یقیناً ہم نے تمہاری جانب کتاب نازل فرمائی ہے جس میں تمہارے لئے ذکر ہے، کیا پھر بھی تم عقل نہیں رکھتے؟

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 322 آیات : 1 سے 10 صفحہ : 323 آیات : 11 سے 24 صفحہ : 324 آیات : 25 سے 35 صفحہ : 325 آیات : 36 سے 44 صفحہ : 326 آیات : 45 سے 57 صفحہ : 327 آیات : 58 سے 72 صفحہ : 328 آیات : 73 سے 81 صفحہ : 329 آیات : 82 سے 90 صفحہ : 330 آیات : 91 سے 101 صفحہ : 331 آیات : 102 سے 112