صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔
سورہ الانبیاء کی آیت (25) کی تفسیر
﴿ وَما أَرسَلنا مِن قَبلِكَ مِن رَسولٍ إِلّا نوحى إِلَيهِ أَنَّهُ لا إِلٰهَ إِلّا أَنا۠ فَاعبُدونِ ﴾
تجھ سے پہلے بھی جو رسول ہم نے بھیجا اس کی طرف یہی وحی نازل فرمائی کہ میرے سوا کوئی معبود برحق نہیں پس تم سب میری ہی عبادت کرو.(1)
سورہ الانبیاء کی آیت (26) کی تفسیر
﴿ وَقالُوا اتَّخَذَ الرَّحمٰنُ وَلَدًا ۗ سُبحٰنَهُ ۚ بَل عِبادٌ مُكرَمونَ ﴾
(مشرک لوگ) کہتے ہیں کہ رحمٰن اوﻻد واﻻ ہے (غلط ہے) اس کی ذات پاک ہے، بلکہ وه سب اس کے باعزت بندے ہیں.
سورہ الانبیاء کی آیت (27) کی تفسیر
﴿ لا يَسبِقونَهُ بِالقَولِ وَهُم بِأَمرِهِ يَعمَلونَ ﴾
کسی بات میں اللہ پر پیش دستی نہیں کرتے بلکہ اس کے فرمان پر کاربند ہیں.(1)
سورہ الانبیاء کی آیت (28) کی تفسیر
﴿ يَعلَمُ ما بَينَ أَيديهِم وَما خَلفَهُم وَلا يَشفَعونَ إِلّا لِمَنِ ارتَضىٰ وَهُم مِن خَشيَتِهِ مُشفِقونَ ﴾
وه ان کے آگے پیچھے تمام امور سے واقف ہے وه کسی کی بھی سفارش نہیں کرتے بجز ان کے جن سے اللہ خوش ہو(1) وه تو خود ہیبت الٰہی سے لرزاں وترساں ہیں.
سورہ الانبیاء کی آیت (29) کی تفسیر
﴿ ۞ وَمَن يَقُل مِنهُم إِنّى إِلٰهٌ مِن دونِهِ فَذٰلِكَ نَجزيهِ جَهَنَّمَ ۚ كَذٰلِكَ نَجزِى الظّٰلِمينَ ﴾
ان میں سے اگر کوئی بھی کہہ دے کہ اللہ کے سوا میں ﻻئق عبادت ہوں تو ہم اسے دوزخ کی سزا دیں(1) ہم ﻇالموں کو اسی طرح سزا دیتے ہیں.
سورہ الانبیاء کی آیت (30) کی تفسیر
﴿ أَوَلَم يَرَ الَّذينَ كَفَروا أَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالأَرضَ كانَتا رَتقًا فَفَتَقنٰهُما ۖ وَجَعَلنا مِنَ الماءِ كُلَّ شَيءٍ حَىٍّ ۖ أَفَلا يُؤمِنونَ ﴾
کیا کافر لوگوں نے یہ نہیں دیکھا(1) کہ آسمان وزمین باہم ملے جلے تھے پھر ہم نے انہیں جدا کیا(2) اور ہر زنده چیز کو ہم نے پانی سے پیدا کیا(3)، کیا یہ لوگ پھر بھی ایمان نہیں ﻻتے.
سورہ الانبیاء کی آیت (31) کی تفسیر
﴿ وَجَعَلنا فِى الأَرضِ رَوٰسِىَ أَن تَميدَ بِهِم وَجَعَلنا فيها فِجاجًا سُبُلًا لَعَلَّهُم يَهتَدونَ ﴾
اور ہم نے زمین میں پہاڑ بنا دیئے تاکہ وه مخلوق کو ہلا نہ سکے(1) ، اور ہم نے اس(2) میں کشاده راہیں بنا دیں تاکہ وه راستہ حاصل کریں.
سورہ الانبیاء کی آیت (32) کی تفسیر
﴿ وَجَعَلنَا السَّماءَ سَقفًا مَحفوظًا ۖ وَهُم عَن ءايٰتِها مُعرِضونَ ﴾
آسمان کو محفوظ چھت(1) بھی ہم نے ہی بنایا ہے۔ لیکن لوگ اس کی قدرت کے نمونوں پر دھیان نہیں دھرتے.
سورہ الانبیاء کی آیت (33) کی تفسیر
﴿ وَهُوَ الَّذى خَلَقَ الَّيلَ وَالنَّهارَ وَالشَّمسَ وَالقَمَرَ ۖ كُلٌّ فى فَلَكٍ يَسبَحونَ ﴾
وہی اللہ ہے جس نے رات اور دن اور سورج اور چاند کو پیدا کیا ہے(1) ۔ ان میں سے ہر ایک اپنے اپنے مدار میں تیرتے پھرتے ہیں.(2)
سورہ الانبیاء کی آیت (34) کی تفسیر
﴿ وَما جَعَلنا لِبَشَرٍ مِن قَبلِكَ الخُلدَ ۖ أَفَإِي۟ن مِتَّ فَهُمُ الخٰلِدونَ ﴾
آپ سے پہلے کسی انسان کو بھی ہم نے ہمیشگی نہیں دی، کیا اگر آپ مرگئے تو وه ہمیشہ کے لئے ره جائیں گے.(1)
سورہ الانبیاء کی آیت (35) کی تفسیر
﴿ كُلُّ نَفسٍ ذائِقَةُ المَوتِ ۗ وَنَبلوكُم بِالشَّرِّ وَالخَيرِ فِتنَةً ۖ وَإِلَينا تُرجَعونَ ﴾
ہر جان دار موت کا مزه چکھنے واﻻ ہے۔ ہم بطریق امتحان تم میں سے ہر ایک کو برائی بھلائی میں مبتلا کرتے ہیں اور تم سب ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤ گے.(1)
اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔