صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (331) از سورہ الانبیاء

آیات 102 سے 112 تک

49 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الانبیاء کی آیت (102) کی تفسیر

﴿ لا يَسمَعونَ حَسيسَها ۖ وَهُم فى مَا اشتَهَت أَنفُسُهُم خٰلِدونَ ﴾

وه تو دوزخ کی آہٹ تک نہ سنیں گے اور اپنی من بھاتی چیزوں میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے.

سورہ الانبیاء کی آیت (103) کی تفسیر

﴿ لا يَحزُنُهُمُ الفَزَعُ الأَكبَرُ وَتَتَلَقّىٰهُمُ المَلٰئِكَةُ هٰذا يَومُكُمُ الَّذى كُنتُم توعَدونَ ﴾

وه بڑی گھبراہٹ(1) (بھی) انہیں غمگین نہ کر سکے گی اور فرشتے انہیں ہاتھوں ہاتھ لیں گے، کہ یہی تمہارا وه دن ہے جس کا تم وعده دیئے جاتے رہے.

سورہ الانبیاء کی آیت (104) کی تفسیر

﴿ يَومَ نَطوِى السَّماءَ كَطَىِّ السِّجِلِّ لِلكُتُبِ ۚ كَما بَدَأنا أَوَّلَ خَلقٍ نُعيدُهُ ۚ وَعدًا عَلَينا ۚ إِنّا كُنّا فٰعِلينَ ﴾

جس دن ہم آسمان کو یوں لپیٹ لیں گے جیسے طومار میں اوراق لپیٹ دیئے جاتے ہیں(1) ، جیسے کہ ہم نے اول دفعہ پیدائش کی تھی اسی طرح دوباره کریں گے۔ یہ ہمارے ذمے وعده ہے اور ہم اسے ضرور کر کے (ہی) رہیں گے.

سورہ الانبیاء کی آیت (105) کی تفسیر

﴿ وَلَقَد كَتَبنا فِى الزَّبورِ مِن بَعدِ الذِّكرِ أَنَّ الأَرضَ يَرِثُها عِبادِىَ الصّٰلِحونَ ﴾

ہم زبور میں پند ونصیحت کے بعد یہ لکھ چکے ہیں کہ زمین کے وارث میرے نیک بندے(1) (ہی) ہوں گے.

سورہ الانبیاء کی آیت (106) کی تفسیر

﴿ إِنَّ فى هٰذا لَبَلٰغًا لِقَومٍ عٰبِدينَ ﴾

عبادت گزار بندوں کے لئے تو اس میں ایک بڑا پیغام ہے.(1)

سورہ الانبیاء کی آیت (107) کی تفسیر

﴿ وَما أَرسَلنٰكَ إِلّا رَحمَةً لِلعٰلَمينَ ﴾

اور ہم نے آپ کو تمام جہان والوں کے لئے رحمت بنا کر ہی بھیجا ہے.(1)

سورہ الانبیاء کی آیت (108) کی تفسیر

﴿ قُل إِنَّما يوحىٰ إِلَىَّ أَنَّما إِلٰهُكُم إِلٰهٌ وٰحِدٌ ۖ فَهَل أَنتُم مُسلِمونَ ﴾

کہہ دیجئے! میرے پاس تو پس وحی کی جاتی ہے کہ تم سب کا معبود ایک ہی ہے، تو کیا تم بھی اس کی فرمانبرداری کرنے والے ہو؟(1)

سورہ الانبیاء کی آیت (109) کی تفسیر

﴿ فَإِن تَوَلَّوا فَقُل ءاذَنتُكُم عَلىٰ سَواءٍ ۖ وَإِن أَدرى أَقَريبٌ أَم بَعيدٌ ما توعَدونَ ﴾

پھر اگر یہ منھ موڑ لیں تو کہہ دیجئے کہ میں نے تمہیں یکساں طور پر خبردار کر دیا ہے(1) ۔ مجھے علم نہیں کہ جس کا وعده تم سے کیا جا رہا ہے وه قریب ہے یا دور.(2)

سورہ الانبیاء کی آیت (110) کی تفسیر

﴿ إِنَّهُ يَعلَمُ الجَهرَ مِنَ القَولِ وَيَعلَمُ ما تَكتُمونَ ﴾

البتہ اللہ تعالیٰ تو کھلی اور ﻇاہر بات کو بھی جانتا ہے اور جو تم چھپاتے ہو اسے بھی جانتا ہے.

سورہ الانبیاء کی آیت (111) کی تفسیر

﴿ وَإِن أَدرى لَعَلَّهُ فِتنَةٌ لَكُم وَمَتٰعٌ إِلىٰ حينٍ ﴾

مجھے اس کا بھی علم نہیں، ممکن ہے یہ تمہاری آزمائش ہو اور ایک مقرره وقت تک کا فائده (پہنچانا) ہے.

سورہ الانبیاء کی آیت (112) کی تفسیر

﴿ قٰلَ رَبِّ احكُم بِالحَقِّ ۗ وَرَبُّنَا الرَّحمٰنُ المُستَعانُ عَلىٰ ما تَصِفونَ ﴾

خود نبی نے کہا(1) اے رب! انصاف کے ساتھ فیصلہ فرما اور ہمارا رب بڑا مہربان ہے جس سے مدد طلب کی جاتی ہے ان باتوں پر جو تم بیان کرتے ہو.(2)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 322 آیات : 1 سے 10 صفحہ : 323 آیات : 11 سے 24 صفحہ : 324 آیات : 25 سے 35 صفحہ : 325 آیات : 36 سے 44 صفحہ : 326 آیات : 45 سے 57 صفحہ : 327 آیات : 58 سے 72 صفحہ : 328 آیات : 73 سے 81 صفحہ : 329 آیات : 82 سے 90 صفحہ : 330 آیات : 91 سے 101 صفحہ : 331 آیات : 102 سے 112