صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (330) از سورہ الانبیاء

آیات 91 سے 101 تک

55 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الانبیاء کی آیت (91) کی تفسیر

﴿ وَالَّتى أَحصَنَت فَرجَها فَنَفَخنا فيها مِن روحِنا وَجَعَلنٰها وَابنَها ءايَةً لِلعٰلَمينَ ﴾

اور وه پاک دامن بی بی جس نے اپنی عصمت کی حفاﻇت کی ہم نے اس کے اندر روح سے پھونک دی اور خود انہیں اور ان کے لڑکے کو تمام جہان کے لئے نشانی بنا دیا.(1)

سورہ الانبیاء کی آیت (92) کی تفسیر

﴿ إِنَّ هٰذِهِ أُمَّتُكُم أُمَّةً وٰحِدَةً وَأَنا۠ رَبُّكُم فَاعبُدونِ ﴾

یہ تمہاری امت ہے جو حقیقت میں ایک ہی امت ہے(1) ، اور میں تم سب کا پروردگار ہوں پس تم میری ہی عبادت کرو.

سورہ الانبیاء کی آیت (93) کی تفسیر

﴿ وَتَقَطَّعوا أَمرَهُم بَينَهُم ۖ كُلٌّ إِلَينا رٰجِعونَ ﴾

مگر لوگوں نےآپس میں اپنے دین میں فرقہ بندیاں کر لیں، سب کے سب ہماری ہی طرف لوٹنے والے ہیں.(1)

سورہ الانبیاء کی آیت (94) کی تفسیر

﴿ فَمَن يَعمَل مِنَ الصّٰلِحٰتِ وَهُوَ مُؤمِنٌ فَلا كُفرانَ لِسَعيِهِ وَإِنّا لَهُ كٰتِبونَ ﴾

پھر جو بھی نیک عمل کرے اور وه مومن (بھی) ہو تو اس کی کوشش کی بے قدری نہیں کی جائے گی۔ ہم تو اس کے لکھنے والے ہیں.

سورہ الانبیاء کی آیت (95) کی تفسیر

﴿ وَحَرٰمٌ عَلىٰ قَريَةٍ أَهلَكنٰها أَنَّهُم لا يَرجِعونَ ﴾

اور جس بستی کو ہم نے ہلاک کر دیا اس پر ﻻزم ہے کہ وہاں کے لوگ پلٹ کر نہیں آئیں گے.(1)

سورہ الانبیاء کی آیت (96) کی تفسیر

﴿ حَتّىٰ إِذا فُتِحَت يَأجوجُ وَمَأجوجُ وَهُم مِن كُلِّ حَدَبٍ يَنسِلونَ ﴾

یہاں تک کہ یاجوج اور ماجوج کھول دیئے جائیں گے اور وه ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے آئیں گے.(1)

سورہ الانبیاء کی آیت (97) کی تفسیر

﴿ وَاقتَرَبَ الوَعدُ الحَقُّ فَإِذا هِىَ شٰخِصَةٌ أَبصٰرُ الَّذينَ كَفَروا يٰوَيلَنا قَد كُنّا فى غَفلَةٍ مِن هٰذا بَل كُنّا ظٰلِمينَ ﴾

اور سچا وعده قریب آلگے گا اس وقت کافروں کی نگاہیں پھٹی کی پھٹی ره جائیں گی(1) ، کہ ہائے افسوس! ہم اس حال سے غافل تھے بلکہ فی الواقع ہم قصور وار تھے.

سورہ الانبیاء کی آیت (98) کی تفسیر

﴿ إِنَّكُم وَما تَعبُدونَ مِن دونِ اللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ أَنتُم لَها وٰرِدونَ ﴾

تم اور اللہ کے سوا جن جن کی تم عبادت کرتے ہو، سب دوزخ کا ایندھن بنو گے، تم سب دوزخ میں جانے والے ہو.(1)

سورہ الانبیاء کی آیت (99) کی تفسیر

﴿ لَو كانَ هٰؤُلاءِ ءالِهَةً ما وَرَدوها ۖ وَكُلٌّ فيها خٰلِدونَ ﴾

اگر یہ (سچے) معبود ہوتے تو جہنم میں داخل نہ ہوتے، اور سب کے سب اسی میں ہمیشہ رہنے والے ہیں.(1)

سورہ الانبیاء کی آیت (100) کی تفسیر

﴿ لَهُم فيها زَفيرٌ وَهُم فيها لا يَسمَعونَ ﴾

وه وہاں چلا رہے ہوں گے اور وہاں کچھ بھی نہ سن سکیں گے.(1)

سورہ الانبیاء کی آیت (101) کی تفسیر

﴿ إِنَّ الَّذينَ سَبَقَت لَهُم مِنَّا الحُسنىٰ أُولٰئِكَ عَنها مُبعَدونَ ﴾

البتہ بے شک جن کے لئے ہماری طرف سے نیکی پہلے ہی ٹھہر چکی ہے۔ وه سب جہنم سے دور ہی رکھے جائیں گے.(1)

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 322 آیات : 1 سے 10 صفحہ : 323 آیات : 11 سے 24 صفحہ : 324 آیات : 25 سے 35 صفحہ : 325 آیات : 36 سے 44 صفحہ : 326 آیات : 45 سے 57 صفحہ : 327 آیات : 58 سے 72 صفحہ : 328 آیات : 73 سے 81 صفحہ : 329 آیات : 82 سے 90 صفحہ : 330 آیات : 91 سے 101 صفحہ : 331 آیات : 102 سے 112