صفحہ کے لیے تفسیر پڑھیں اور ساتھ ساتھ سنیں (323) از سورہ الانبیاء

آیات 11 سے 24 تک

52 مشاہدات

صوتی تفسیر مختصر تفسیر پر مبنی ہے۔

سورہ الانبیاء کی آیت (11) کی تفسیر

﴿ وَكَم قَصَمنا مِن قَريَةٍ كانَت ظالِمَةً وَأَنشَأنا بَعدَها قَومًا ءاخَرينَ ﴾

اور بہت سی بستیاں ہم نے تباه کر دیں(1) جو ﻇالم تھیں اور ان کے بعد ہم نے دوسری قوم کو پیدا کر دیا.

سورہ الانبیاء کی آیت (12) کی تفسیر

﴿ فَلَمّا أَحَسّوا بَأسَنا إِذا هُم مِنها يَركُضونَ ﴾

جب انہوں نے ہمارے عذاب کا احساس کر لیا، تو لگے اس سے بھاگنے.(1)

سورہ الانبیاء کی آیت (13) کی تفسیر

﴿ لا تَركُضوا وَارجِعوا إِلىٰ ما أُترِفتُم فيهِ وَمَسٰكِنِكُم لَعَلَّكُم تُسـَٔلونَ ﴾

بھاگ دوڑ نہ کرو(1) اور جہاں تمہیں آسودگی دی گئی تھی وہیں واپس لوٹو اور اپنے مکانات کی طرف(2) جاؤ تاکہ تم سے سوال تو کر لیا جائے.(3)

سورہ الانبیاء کی آیت (14) کی تفسیر

﴿ قالوا يٰوَيلَنا إِنّا كُنّا ظٰلِمينَ ﴾

کہنے لگے ہائے ہماری خرابی! بیشک ہم ﻇالم تھے.

سورہ الانبیاء کی آیت (15) کی تفسیر

﴿ فَما زالَت تِلكَ دَعوىٰهُم حَتّىٰ جَعَلنٰهُم حَصيدًا خٰمِدينَ ﴾

پھر تو ان کا یہی قول(1) تھا یہاں تک کہ ہم نے انہیں جڑ سے کٹی ہوئی کھیتی اور بجھی پڑی آگ (کی طرح) کر دیا.(1)

سورہ الانبیاء کی آیت (16) کی تفسیر

﴿ وَما خَلَقنَا السَّماءَ وَالأَرضَ وَما بَينَهُما لٰعِبينَ ﴾

ہم نے آسمان وزمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کو کھیلتے ہوئے نہیں بنایا.(1)

سورہ الانبیاء کی آیت (17) کی تفسیر

﴿ لَو أَرَدنا أَن نَتَّخِذَ لَهوًا لَاتَّخَذنٰهُ مِن لَدُنّا إِن كُنّا فٰعِلينَ ﴾

اگر ہم یوں ہی کھیل تماشے کا اراده کرتے تو اسے اپنے پاس سے ہی بنا(1) لیتے، اگر ہم کرنے والے ہی ہوتے.(2)

سورہ الانبیاء کی آیت (18) کی تفسیر

﴿ بَل نَقذِفُ بِالحَقِّ عَلَى البٰطِلِ فَيَدمَغُهُ فَإِذا هُوَ زاهِقٌ ۚ وَلَكُمُ الوَيلُ مِمّا تَصِفونَ ﴾

بلکہ ہم سچ کو جھوٹ پر پھینک مارتے ہیں پس سچ جھوٹ کا سر توڑ دیتا ہے(1) اور وه اسی وقت نابود ہو جاتا ہے، تم جو باتیں بناتے ہو وه تمہاری لئے باعﺚ خرابی ہیں.(2)

سورہ الانبیاء کی آیت (19) کی تفسیر

﴿ وَلَهُ مَن فِى السَّمٰوٰتِ وَالأَرضِ ۚ وَمَن عِندَهُ لا يَستَكبِرونَ عَن عِبادَتِهِ وَلا يَستَحسِرونَ ﴾

آسمانوں اور زمین میں جو ہے اسی اللہ کا ہے(1) اور جو اس کے پاس ہیں(2) وه اس کی عبادت سے نہ سرکشی کرتے ہیں اور نہ تھکتے ہیں.

سورہ الانبیاء کی آیت (20) کی تفسیر

﴿ يُسَبِّحونَ الَّيلَ وَالنَّهارَ لا يَفتُرونَ ﴾

وه دن رات تسبیح بیان کرتے ہیں اور ذرا سی بھی سستی نہیں کرتے.

سورہ الانبیاء کی آیت (21) کی تفسیر

﴿ أَمِ اتَّخَذوا ءالِهَةً مِنَ الأَرضِ هُم يُنشِرونَ ﴾

کیا ان لوگوں نے زمین (کی مخلوقات میں) سے جنہیں معبود بنا رکھا ہے وه زنده کردیتے ہیں.(1)

سورہ الانبیاء کی آیت (22) کی تفسیر

﴿ لَو كانَ فيهِما ءالِهَةٌ إِلَّا اللَّهُ لَفَسَدَتا ۚ فَسُبحٰنَ اللَّهِ رَبِّ العَرشِ عَمّا يَصِفونَ ﴾

اگر آسمان وزمین میں سوائے اللہ تعالیٰ کے اور بھی معبود ہوتے تو یہ دونوں درہم برہم ہوجاتے(1) پس اللہ تعالیٰ عرش کا رب ہر اس وصف سے پاک ہے جو یہ مشرک بیان کرتے ہیں.

سورہ الانبیاء کی آیت (23) کی تفسیر

﴿ لا يُسـَٔلُ عَمّا يَفعَلُ وَهُم يُسـَٔلونَ ﴾

وه اپنے کاموں کے لئے (کسی کےآگے) جواب ده نہیں اور سب (اس کےآگے) جواب ده ہیں.

سورہ الانبیاء کی آیت (24) کی تفسیر

﴿ أَمِ اتَّخَذوا مِن دونِهِ ءالِهَةً ۖ قُل هاتوا بُرهٰنَكُم ۖ هٰذا ذِكرُ مَن مَعِىَ وَذِكرُ مَن قَبلى ۗ بَل أَكثَرُهُم لا يَعلَمونَ الحَقَّ ۖ فَهُم مُعرِضونَ ﴾

کیا ان لوگوں نے اللہ کے سوا اور معبود بنا رکھے ہیں، ان سے کہہ دو ﻻؤ اپنی دلیل پیش کرو۔ یہ ہے میرے ساتھ والوں کی کتاب اور مجھ سے اگلوں کی دلیل(1) ۔ بات یہ ہے کہ ان میں کے اکثر لوگ حق کو نہیں جانتے اسی وجہ سے منھ موڑے ہوئے ہیں.

اس کے علاوہ، آپ اس صفحہ کے ہر لفظ کی تلاوت الگ الگ سن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں
صفحہ : 322 آیات : 1 سے 10 صفحہ : 323 آیات : 11 سے 24 صفحہ : 324 آیات : 25 سے 35 صفحہ : 325 آیات : 36 سے 44 صفحہ : 326 آیات : 45 سے 57 صفحہ : 327 آیات : 58 سے 72 صفحہ : 328 آیات : 73 سے 81 صفحہ : 329 آیات : 82 سے 90 صفحہ : 330 آیات : 91 سے 101 صفحہ : 331 آیات : 102 سے 112